امریکہ ہی خطے میں استحکام کی تباہی کا سب سے بڑا خطرہ ہے، چین
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
امریکہ ہی خطے میں استحکام کی تباہی کا سب سے بڑا خطرہ ہے، چین WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین نے یومیہ پریس کانفرنس میں بحیرہ جنوبی چین سے متعلق امریکہ کے چین مخالف بیان پر کہا کہ حقائق اور شواہد واضح ہیں کہ فلپائن نے سب سے پہلے قوانین کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کی، اور وہ خطے میں استحکام کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار ہے۔
بدھ کے روز ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے چین کی جائز اور قانونی کارروائی پر بدنیتی پر مبنی الزام تراشی کی اور یہاں تک کہ امریکہ-فلپائن باہمی دفاعی معاہدہ کے ذریعے دھمکی دینے کی بھی کوشش
کی ، جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوتا ہے کہ خطے میں استحکام کو نقصان پہنچانے کا سب سے بڑا خطرہ امریکہ ہے۔ ترجمان نے زور دے کر کہا کہ چین اپنی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق کا مضبوط دفاع برقرار رکھے گا اور سمندری تنازعات کو متعلقہ فریقین سے براہ راست مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنے پر قائم ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دھمکی یا اشتعال انگیزی کے تما م منصوبے ناکام ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے سپرد، غزہ میں امدادی قافلوں کیلئے رفح بارڈر آج کھولا جائیگا خواتین کی عالمی ترقی کو فروغ دینے کے حوالے سے چین کا موقف مضبوط اور طاقتور ہے، سری لنکن وزیر اعظم دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے، چینی ریاستی کونسل چینی صدر کے خطاب نے دنیا بھر میں خواتین کے امور کی ترقی میں اعتماد پیدا کیا ، چینی میڈیا غزہ کی تعمیرِنو کے لیے 70 ارب ڈالر درکار، کئی ممالک امداد کے لیے تیار ہیں: اقوام متحدہ “اگر آپ سگریٹ چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں” طیب اردوان کی اطالوی وزیراعظم سے دلچسپ گفتگو وائرلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خطے میں استحکام
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم