پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل، 1.2 ارب ڈالر کا معاہدہ متوقع
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
آئی ایم ایف مشن کے ساتھ پروگرام کے جائزے پر مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ پاکستان کا آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کے اجرا پر معاہدہ اسی ہفتے متوقع ہے۔
منگل کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے اس ہفتے اسٹاف لیول ایگریمنٹ مکمل ہو جائے گا، پاکستان کا 7 ارب ڈالر ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی کا دوسرا جائزہ زیر غور ہے، 1.
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ رواں سال کے اختتام تک گرین پانڈا بانڈ چینی یوان میں جاری کیا جائے گا، اگلے سال بین الاقوامی مارکیٹ میں کم از کم ایک ارب ڈالر کے بانڈ اجرا کا پلان ہے، یورو، ڈالر یا سکوک بانڈز کے لیے تمام آپشنز کھلے ہیں۔
محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے نجکاری پروگرام میں آئندہ مالی سال تیزی کا امکان ہے، نجکاری اقتصادی روڈ میپ کا اہم جزو ہے، پی آئی اے اور تین تقسیم کار کمپنیوں کی فروخت میں پیش رفت جاری ہے، یورپ اور برطانیہ کے روٹس کھلنے سے پی آئی اے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری تقریباً دو دہائی بعد ملک کا پہلا بڑا لین دین ہوگی، حکومت کو پی آئی اے کے لیے پانچ بڑے ملکی بزنس گروپس کی دلچسپی حاصل ہوئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مثبت پیش گوئی کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد اور 2026 میں جی ڈی پی گروتھ 4.3 فیصد تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 2025 میں 23.6 فیصد جب کہ 2026 میں 14.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2025 میں جی ڈی پی کا 1.8 فیصد متوقع ہے جب کہ 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو کر 1.3 فیصد تک آنے کی پیش گوئی ہے۔
آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بے روزگاری کی شرح 2025 میں 8.3 فیصد اور 2026 میں 7.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان تیل درآمد کرنے والے ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں استحکام کے باوجود افراط زر کا چیلنج برقرار ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف پی ا ئی اے ارب ڈالر پیش گوئی
پڑھیں:
غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے پہلے مرحلے میں 7 اسرائیلی یرغمالی رہا، ریڈ کراس کے سپرد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ میں امن معاہدے کے تحت آج 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ کے دیر البلح علاقے میں پہنچ چکی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے بسوں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔