مہنگائی کی شرح تشویش ناک 23 فیصد تک پہنچ جانے کی پیشن گوئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء) مہنگائی کی شرح تشویش ناک 23 فیصد تک پہنچ جانے کی پیشن گوئی، مہنگائی کے ایک اور بے قابو طوفان کیلئے تیار ہو جائیں، آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت سے متعلق آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.
(جاری ہے)
رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 2025 میں 23.6 فیصد جبکہ 2026 میں 14.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2025 میں جی ڈی پی کا 1.8 فیصد اور2026 میں کم ہو کر 1.3 فیصد تک آنے کی پیش گوئی ہے۔ آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بے روزگاری کی شرح 2025 میں 8.3 فیصد اور 2026 میں 7.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تیل درآمد کرنے والے ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں استحکام کے باوجود افراط زر کا چیلنج برقرار ہے۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آئی ایم ایف فیصد تک کی شرح
پڑھیں:
ایران کا پاکستان اور افغانستان کی حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش
ایرانی وزارت خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کی حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی حالیہ کشیدگی پر تشویش ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور افغانستان فوری مذاکرات کریں۔
اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران پڑوسیوں میں کشیدگی کم کرانے میں مدد کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ اور کرم کے مقامات پر بِلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔