پی ایس ایل کا اگلا سیزن اپریل مئی میں، دو اضافی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ سال بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو رمضان کے بعد اپریل اور مئی میں کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں دو اضافی ٹیمیں شامل ہوں گی اور یہ پی ایس ایل 11 انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتھ ٹکرائے گی۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز اور پی سی بی کے درمیان متعدد امور ابھی حل طلب ہیں اور اب تک کوئی باضابطہ میٹنگ نہیں ہوئی جس میں اگلی پی ایس ایل کے شیڈول پر تفصیلی بات چیت ہو۔ تاہم آئندہ سال کے آغاز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وجہ سے پی ایس ایل فروری یا مارچ میں منعقد کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز ہوگی، جس کے بعد پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پی ایس ایل کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز ہوگی، جبکہ بنگلا دیش کی ٹیسٹ سیریز کے بعد وائٹ بال سیریز مئی کے بعد شیڈول کی جائے گی۔
اس کے علاوہ پاکستان کی ٹیم بنگلا دیش میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، جبکہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان بھی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز رکھی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پی سی بی آئندہ سال پی ایس ایل کو اپریل اور مئی میں دو اضافی ٹیموں کے ساتھ کرانے پر غور کر رہا ہے۔
دوسری جانب آئی پی ایل کا اگلا ایڈیشن 15 مارچ سے 31 مئی تک کھیلا جائے گا، جس کے باعث اس بار بھی امکانات ہیں کہ دونوں بڑی لیگوں کے میچز کی تاریخیں ٹکرا سکتی ہیں، اور بہت سے انٹرنیشنل کھلاڑی دونوں لیگوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میچز کی سیریز پاکستان اور پی ایس ایل کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کے بعد
پڑھیں:
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ سری لنکا کا زمبابوے کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول سیریز کے میچ میں سری لنکا ک کپتان داسن شناکا نے زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔