جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں پاکستان ٹیم میں سینئرز کی واپسی کا کوئی امکان نہیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور کوچ مائیک ہیسن کے درمیان جنوبی افریقا کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کپتان اور کوچ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے قومی ٹیم کے کمبی نیشن کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے خواہش مند ہیں۔
اس حوالے سے ٹیم منیجمنٹ کے تھنک ٹینک کی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ جلد بیٹھک متوقع ہے اور ممکن ہے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران وائٹ بال ٹیم کا کیمپ شروع کیا جائے گا جس کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام جلد سامنے آجائیے گے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں دو سابق کپتانوں بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی واپسی کا امکان نا ہونے کے برابر ہے کیونکہ اطلاعات ہیں کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے موجودہ کپتان سلمان علی آغا جن کی قیادت کے حوالے سے بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ کو کسی قسم کے تحفظات نہیں ہیں، وہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے۔
پاکستان کے لئے 32 ٹی ٹوئنٹی میں 110.
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ایشیا کپ کے 7 میچوں میں چار بار صفر پر آوٹ ہونے والے صائم ایوب جنہیں ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے، وائٹ بال کرکٹ میں ان پر اعتماد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ وکٹ کیپر محمد حارث بھی خطرے میں نہیں ہیں، البتہ فاسٹ بولنگ میں حارث رؤف کی جگہ دیگر فاسٹ بولرز کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست پر افسردہ ضرور ہیں لیکن وہ اس ٹیم کو تسلسل کے ساتھ موقع دینے کے حق میں ہیں اور اس بات کے امکانات نا ہو نے کے برابر ہیں کہ سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 اسکواڈ میں موقع دیا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے
پڑھیں:
آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ہوم وائٹ بال سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان
آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔
ون ڈے اسکواڈ میں فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹاپ آرڈر بلے باز مارنس لبوشین کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
ون ڈے اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز کو بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ مچل مارش ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی کریں گے۔
ون ڈے اسکواڈ میں میتھیو شارٹ، مچل اوون اور میتھیو رینشا کی بھی واپسی ہوئی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھارت کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دو میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔
جوش انگلس اور نیتھن ایلس کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ میکسویل کو فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
ون ڈے اسکواڈ:
مچل مارش(کپتان)، زیویئر بارٹلیٹ، ایلکس کیری، کوپر کونولی، بین ڈوارشئیس، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مچل اوون، میتھیو رینشا، میٹ شارٹ، مچل اسٹارک، ایڈم زیمپا
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ(پہلے دو میچز کیلیے):
مچل مارش(کپتان)، شان ایبٹ، زاویر بارٹلیٹ، ٹم ڈیوڈ، بین ڈوارشئیس، ، نیتھن ایلس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کُونیمَن، مچل اووین، میتھیو شارٹ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زیمپا
Introducing our Australian Men's squads for the ODI & T20I series against India ???????? ???????? pic.twitter.com/6pSGjzUL01
— Cricket Australia (@CricketAus) October 7, 2025