2025-10-08@09:22:51 GMT
تلاش کی گنتی: 192

«پاکستان ٹی ٹوئنٹی»:

    پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور کوچ مائیک ہیسن کے درمیان جنوبی افریقا کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کپتان اور کوچ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے قومی ٹیم کے کمبی نیشن کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے خواہش مند ہیں۔ اس حوالے سے ٹیم منیجمنٹ کے تھنک ٹینک کی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ جلد بیٹھک متوقع ہے اور ممکن ہے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران وائٹ بال ٹیم کا کیمپ شروع کیا جائے گا جس کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام جلد سامنے آجائیے گے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم...
    جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈز کے لیے مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں ٹیم کی پرفارمنس کے بعد تھنک ٹینک نے مشاورت کا آغاز کر دیا، پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی کارکردگی بھی پر غور جاری ہے، سلمان علی آغا کپتانی اور بیٹنگ میں توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی اور نئے کھلاڑیوں کی شمولیت پر بھی بات چیت جاری ہے۔ ون ڈے اسکواڈ میں بھی چند تبدیلیاں متوقع ہیں، اسکواڈز میں تبدیلیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ جنوبی...
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور ہدایت پر ایم پی اے اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور روما مشتاق مٹو نے ملیر میں بی آئی ایس پی کے مستحق گھرانوں میں مکمل سولر پینل سیٹس تقسیم کیے۔ یہ اقدام پاکستان پیپلز پارٹی کے اس عزم کی عملی مثال ہے جو عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں لانے اور محنت کش طبقات کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔ تقریب میں صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن اقلیتی وِنگ، مشتاق مٹو کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا جنہوں نے اس نیک مقصد کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ شرکا نے کہا کہ مشتاق مٹو کی عملی دلچسپی اور خدمتِ خلق کا جذبہ پیپلز پارٹی کی اس روایت...
    صائم ایوب نے پانڈیا کو روند ڈالا، نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راونڈر بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ آل راونڈر صائم ایوب نے بھارت کے ہاردک پانڈیا سے ٹی ٹوئنٹی آل راونڈر کی پہلی پوزیشن چھین لی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے کھلاڑیوں کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق صائم ایوب نمبر ون آل راونڈر بن گئے ہیں۔ہاردک پانڈیا اور افغانستان کے محمد نبی تنزلی کے بعد بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11درجے بہتری کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے ہیں۔بابر...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان کے صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے  نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔صائم ایوب 4 درجہ بہتری کے بعد پہلے نمبر پر آگئے، انہوں نے بھارت کے ہاردیک پانڈیا سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ہاردیک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ محمد نواز 4 درجے ترقی کے بعد 13ویں اور فہیم اشرف 4 درجے بہتری کے بعد 35 ویں نمبر پر آ گئے۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں ورون چکرورتھی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد 3 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر پر چلے گئے۔ بھارت کے کلدیپ یادیو 9 درجے بہتری کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے بیٹنگ آل راؤنڈر صائم ایوب نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ صائم ایوب نے شاندار پیشرفت کے ساتھ بھارت کے ہاردک پانڈیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بیٹنگ آل راؤنڈر صائم ایوب چار درجے ترقی کے بعد نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ہیں، جبکہ ہاردک پانڈیا تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے۔رینکنگ کے مطابق افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی مزید ایک درجہ گر کر تیسرے نمبر پر چلے گئے، اس کے ساتھ ہی پاکستان...
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔قومی کرکٹرز رات گئے دبئی سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچے۔لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، فہیم اشرف، حسن علی اور سلمان مرزا شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا ہے۔ایشیاکپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل دبئی میں کھیلا گیا، فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کی پوری ٹیم 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، جواب میں بھارت...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اعلان کیا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل کی میچ فیس بھارتی حملوں میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں اور بچوں کے لواحقین کو عطیہ کی جائے گی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی رویہ پورے ٹورنامنٹ میں انتہائی ’مایوس کن‘ رہا۔ سلمان آغا کے مطابق بھارت نے جو کچھ اس ٹورنامنٹ میں کیا وہ کرکٹ کی توہین ہے، ہاتھ نہ ملانا ہمیں نہیں بلکہ کھیل کے احترام کو نشانہ بنانا ہے۔   ’اچھی ٹیمیں ایسا نہیں کرتیں، ہم نے خود ہی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں تاکہ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔‘ پاکستانی کپتان نے مزید کہا کہ انہیں بھارتی کپتان...
    سندھ اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور روما مشتاق مٹو کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاکستان کے نام ہے اور سندھ کے عوام بھی دل کی گہرائیوں سے اپنی قومی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام میں روما مشتاق مٹو نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت فائنل صرف ایک کھیل نہیں بلکہ پوری قوم کے خوابوں، دعاؤں اور جذبات کی ترجمانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شاہینوں کے پاس تاریخ رقم کرنے اور سبز ہلالی پرچم کو مزید سربلند کرنے کا سنہری موقع ہے۔ قوم کو اپنے ہیروز سے بڑی توقعات وابستہ ہیں اور پوری قوم ان کے...
    ایشیاکپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت اور پاکستان کل 28 ستمبر کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔یو اے ای میں ہونے والے ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کا سامنا 2 بار ہوا ہے اور دونوں بار ہی بھارت فاتح رہا۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مجموعی طور پر بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان 2007 سے لےکر اب تک صرف 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلےگئے ہیں جن میں سے 12 بار بھارت فاتح رہا ہے جب کہ 3 میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی۔اتوار کو ہونے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل سے قبل مذکورہ بالا ریکارڈ کو ہی دیکھتے ہوئے کرکٹ تجزیہ کار بھارت کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کل 28 ستمبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔یو اے ای میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اس سے قبل دونوں ٹیموں کا دو بار سامنا ہو چکا ہے اور دونوں مرتبہ بھارت نے کامیابی حاصل کی ہے۔ مجموعی طور پر بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل رہی ہے۔ 2007 سے اب تک دونوں ملکوں کے درمیان صرف 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 12 بھارت اور صرف 3 پاکستان کے نام رہے ہیں۔کرکٹ ماہرین فائنل سے قبل اسی ریکارڈ کو بنیاد بنا کر بھارت کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں، تاہم تاریخ یہ بھی بتاتی ہے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم کارنامہ سرانجام دے دیا۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی شاہ آفریدی نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔انہوں نے میچ میں 13 گیندوں پر 19 رنز بھی بنائے تھے جس میں 2 چھکے شامل تھے۔یہ شاہین آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 10واں مین آف دی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ایشیاکپ 2025 کے اہم ترین میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی میں ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بنگلہ دیش کے مستقل کپتان لٹن داس کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے جاکر علی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔قومی ٹیم کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور سری لنکا کے خلاف میدان میں اترنے والے پلینگ الیون کے ساتھ ہی کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، سری لنکا کے...
    پاکستانی اسپنر ابرا‌ر احمد ایشیا کپ 2025 میں شاندار پرفارمنس کے بعد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی باؤلرز رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ابرا‌ر نے پچھلے ہفتے 11 درجے چھلانگ لگائی تھی، اور اس بار مزید 12 درجے ترقی پا کر 703 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ اسپاٹ کے قریب جا پہنچے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ میں انڈیا کیخلاف پاکستان کی پے در پے شکست پر علی امین گنڈاپور برس پڑے ابرا‌ر نے یو اے ای کے خلاف 2 وکٹیں 13 رنز دے کر حاصل کیں، بھارت کے خلاف اگرچہ ان کا دن اچھا نہ رہا (1/42)، لیکن سری لنکا کے خلاف صرف 8 رنز کے عوض ایک وکٹ لے کر میچ کا نقشہ بدل دیا اور...
    قومی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کے دوسرے کامیاب ترین پاکستانی بولر بن گئے۔ گزشتہ روز شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ میچ میں انہوں نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ شاہین آفریدی کی وکٹوں کی تعداد 114 ہوگئی جو انہوں نے 90 اننگز میں حاصل کی ہیں۔ اس سے قبل شاداب خان پاکستان کجے دوسرے کامیاب ترین بولر تھے۔ شاداب خان نے 104 اننگز میں 112 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ حارث رؤف 90 اننگز میں 130کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین پاکستانی بولر ہیں۔ وہ مجموعی طور پر ایڈم زیمپا کے ساتھ مشترکہ طور پر آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔
    قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم کارنامہ انجام دینے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے رواں سال 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرلیے۔ انہوں نے 35 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ صاحبزادہ  فرحان ایک سال میں 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے چوتھے پاکستانی بلے باز ہیں۔ ان سے قبل بابر اعظم، محمد رضوان اور شان مسعود بھی ایک سال میں 1500 رنز بناچکے ہیں۔ بابر اعظم نے سال 2019، 2021 اور 2024 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ محمد رضوان 2021 اور 2022 میں میں 1500 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے بھی 2022 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
    2022 کے ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف دبئی میں میچ اور فائنل میں سری لنکن ٹیم فاتح رہی تھی یو اے ای کے میدانوںمیں پاکستان کی کارکردگی بہتر،سات میں سے چار میں کامیاب حاصل کی پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایشیا کپ2022 ء کے فائنل کے بعد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہی ہیں۔2022 ء کے ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دبئی میں سپر فورکے میچ اور فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں اور دونوں میچز میں سری لنکن ٹیم فاتح رہی تھی۔اس سے قبل2019ء میں بھی تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوم سیریز میں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گزشتہ چھ برسوں میں مسلسل...
    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیمیں 2022 کے ایشیا کپ فائنل کے بعد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی۔ ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دبئی میں سپر فور کے میچ اور فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں اور دونوں میچز میں سری لنکن ٹیم فاتح رہی تھی۔ اس سے قبل 2019 میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوم سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گزشتہ چھ برسوں میں مسلسل پانچ شکستوں کے برعکس یو اے ای کے میدانوں میں پاکستان کو سری لنکا پر برتری حاصل رہی رہے۔...
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، فائنل تک رسائی کے لیے گرین شرٹس کو میچ جیتنا ہوگا، شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہوجائے گا۔ ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس کو فائنل کی ریس میں رہنے کیلئے ہر صورت فتح درکار ہے جبکہ ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوسکتا ہے۔  پاکستانی ٹیم ابوظبی میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی، اس سے قبل سری لنکا کو بنگلہ دیش نے سپر فور کے میچ میں چار وکٹ سے زیر کیا تھا۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہم جیت کیلئے بہترین کھیل پیش کرنا...
    جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے اور انہیں پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ نمیبیا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلیں گے۔ ڈی کوک نے 2023 ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا تھا اور ان کا آخری وائٹ بال میچ 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل تھا جو بارباڈوس میں کھیلا گیا۔  اگرچہ انہوں نے باضابطہ طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تھا، تاہم وہ کسی بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنے تھے۔ اس دوران وہ دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز...
    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک دبئی میں کھیلے گئے چاروں میچز میں بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے فتح حاصل کی ہے۔ گزشتہ میچ میں بھارت کی فتح سمیت 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے دس وکٹوں سے ریکارڈ فتح بھی اسی گراؤنڈ میں حاصل کی۔ 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ سپر فور میں پاکستان نے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ سابقہ ریکارڈز کے مطابق اس میدان میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ فائدہ مند...
    ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔ ایونٹ کے گروپ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکامی کا شکار ہوگئی تھی جس کے باعث بھارت نے میچ باآسانی سات وکٹوں سے جیت لیا تھا۔ روایتی حریفوں کے درمیان اب تک 14 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 11 میں بھارت فاتح رہا ہے۔ پاکستان کو صرف تین میچز میں ہی کامیابی حاصل ہوسکی ہے۔ https://x.com/ESPNcricinfo/status/1969642751382687998 خیال رہے کہ پاکستان ٹیم میں آج اہم تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز اور اسپنر سفیان مقیم پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ذرائع...
    سٹی42: دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہاکستان اور متحدہ عرب امارات کے میچ کا ٹاس ہو گیا ہے۔  ٹاسس متحدہ عرب امارات کے کیپٹن محمد وسیم نے جیت لیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے کیپٹن محمد وسیم نے ٹاس جیتنے کے بعد  پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع دیا اور خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی ہے۔ آج کا میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی میچ کے سپر فور مرحلہ مین چلا جائے گا جہاں اس کا ایک انڈیا کی تعصب کے زہر سے بھری ٹیم سے دوبارہ سامنا ہو گا۔ سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر کی اچانک طبیعت ناساز ،آئی سی یو میں داخل پاکستان انڈیا میچ کے دوران  متعصب...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی۔ بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر برقرار۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے فل سالٹ اور جوس بٹلر ایک ایک درجہ بہتری کے بعدبالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 26 ویں اور محمد رضوان 5 درجے تنزلی کے بعد 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے صاحبزادہ فرحان 18 درجے بہتری کے ساتھ 56 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے صائم ایوب 5 درجے تنزلی کے بعد 46 ویں جبکہ حسن نواز 12 درجے تنزلی کے بعد 47 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ دوسری جانب بھارت کے ورون چکرورتی ٹی ٹوئنٹی...
    کراچی: دبئی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آج شام ساڑھے سات بجے ہونے والی پریس کانفرنس اچانک منسوخ کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کی جانب سے رات 9 بجے شیڈول پریکٹس سیشن بھی ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ کل کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے اپنے فیصلے سے پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے تاہم پی سی بی نے فی الحال اسکی تصدیق نہیں کی۔ اس...
    پاکستان ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں صفر پر آؤٹ ہونے کا بابراعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ ایشیا کپ میں اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب پہلی ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ صائم ایوب نے ہردیک پانڈیا کی لینتھ ڈلیوری کو سیدھا پوائنٹ پر موجود جسپریت بمراہ کے ہاتھوں میں اچھال دیا، وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ساتویں مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ہیں۔ اس طرح، انہوں نے پاکستان کی جانب سے مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود سابق کپتان بابراعظم کو جوائن کرلیا، جہاں ان کے ساتھ  محمد حفیظ...
    ایشیا کپ 2025 میں آج پاکستان اور بھارت مدمقابل آئیں گے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کے 16 معرکوں میں سے اب تک 10 میں بھارت اور چھ میں پاکستان فاتح رہا۔ آخری پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت نے تین جبکہ پاکستان نے دو میں فتح حاصل کی۔ دبئی میں دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ستمبر 2022 کو کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں نیویارک میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت چھ رنز سے فاتح رہا تھا۔ میچ کے دوران میدان اور میدان سے باہر گرما گرمی کے علاوہ موسم بھی شدید گرم رہنے کا امکان...
    دبئی (نیوز ڈیسک)  ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے منتظمین نے شائقین کی کم دلچسپی کے باعث پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر عام ٹکٹ 475 درہم میں دستیاب تھا، تاہم اب اسے کم کر کے 350 درہم کر دیا گیا ہے۔ پریمیئم انکلوژر کے ٹکٹ سب سے کم فروخت ہو رہے ہیں اور میچ سے چند دن قبل بھی کئی نشستیں خالی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔ بھارت ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں یو اے ای کے خلاف ریکارڈ فتح حاصل کر چکا ہے، جبکہ پاکستان آج اپنی مہم کا آغاز عمان کے خلاف کر رہا ہے۔...
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں منتظمین نے شائقین کی دلچسپی کم دیکھتے ہوئے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمتیں کم کردیں۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر عام ٹکٹ کی قیمت 475 درہم رکھی گئی تھی لیکن اسے اب کم کرکے 350 درہم کردیا گیا۔ پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ سب سے کم فروخت ہورہے ہیں، میچ سے چند دن قبل بھی کئی نشستیں تاحال خالی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں یواے ای کے خلاف ریکارڈ ساز فتح حاصل کی تھی جبکہ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز آج عمان کے خلاف کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے...
    ایشیا کپ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز آج عمان کے خلاف میچ سے کرے گا۔  گرین شرٹس نوآموز حریف کو تختہ مشق بنانے کو تیار ہیں، بھارت کے خلاف اہم مقابلے سے قبل دبئی میں ’وارم اپ‘ ہونے کا موقع میسر آئے گا۔ جدوجہد کے شکار اوپنر صاحبزادہ فرحان کیلیے اپنا جارحانہ کھیل پیش کرنے کا اہم موقع ہوگا، اسپنرز اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پاکستان روٹیشن پالیسی اپنانے کے بجائے اپنے تمام اہم ہتھیاروں کے ساتھ میدان میں اتر سکتا ہے۔ دوسری  جانب پہلی بار ایشیائی شوپیس ایونٹ کا حصہ بننے والی عمانی ٹیم کو اپنے آدھے سے زیادہ پرانے کھلاڑیوں کا ساتھ میسر نہیں ہے۔ عمان ٹیم آخری بار فروری میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں...
    قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وقاص مقصود نے پاکستان کے لیے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ نومبر 2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ 37 سالہ وقاص مقصود مختصر ترین فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 80ویں کھلاڑی تھے۔ انہوں نے اپنے واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 21 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل آباد میں پیدا ہونے والے وقاص مقصود نے 2011 سے 2023 کے درمیان 81 فرسٹ کلاس، 56 لسٹ اے اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے۔ انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی بھی نمائندگی کی۔
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک) بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 37 سالہ وقاص مقصود نے اپنے کیریئر کا واحد ٹی ٹوئنٹی نومبر 2018 میں دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ اس میچ میں انہوں نے 1.5 اوورز میں 21 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی جانب سے کھیلنے والے 80 ویں ٹی ٹوئنٹی کرکٹر بنے۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے وقاص مقصود نے 2011 سے 2023 تک ڈومیسٹک سطح پر 81 فرسٹ کلاس، 56 لسٹ اے اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ وہ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا بھی حصہ رہے۔ Post Views:...
    کولمبو/نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک)مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ممکنہ طور پر 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔ آئی سی سی نے ابتدائی طور پر شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے اور شریک ممالک کو آگاہ کر دیا ہے۔ سری لنکا اس سے قبل 2012 میں جبکہ بھارت 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کر چکے ہیں۔ اس بار میگا ایونٹ دونوں ملکوں میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مقابلے بھارت کے پانچ شہروں اور سری لنکا کے دو شہروں میں ہوں گے۔ فائنل احمدآباد میں کھیلا جائے گا، تاہم اگر پاکستان فائنل تک پہنچا تو فیصلہ کن میچ کولمبو منتقل کر دیا جائے گا۔...
    اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر عثمان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ 32 سالہ عثمان شنواری نے اپنے کیریئر میں ایک ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔ وہ 2018 کے ایشیا کپ اسکواڈ کا بھی حصہ تھے۔ شنواری نے ون ڈے فارمیٹ میں 34 اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔ اگرچہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں صرف ایک موقع ملا، تاہم وہ اپنی جارحانہ بولنگ اور ابتدائی اوورز میں بریک تھرو دلانے کی صلاحیت کے باعث نمایاں رہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عثمان شنواری نے پاکستان کرکٹ...
    کراچی: آئی سی سی نے اگست 2025 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ خواتین کی کیٹیگری میں پاکستان ویمن ٹیم کی وکٹ کیپر منیبہ علی بھی شارٹ لسٹ تین کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔  اوپنر منیبہ علی نے آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 68 گیندوں پر 100 رنز بنائے، جن میں 14 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ یہ انکی دوسری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری تھی جبکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی پاکستانی بیٹر کی دوسری سنچری ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ منیبہ علی نے اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری...
    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر کرکٹ کے شائقین کو خوش کر دیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اس شاندار فتح پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ محسن نقوی نے محمد نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی کو خاص طور پر سراہا۔ ان کی شاندار باولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ کر پاکستان کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ اور اہم موقع پر ان کی پرفارمنس کو بھی اجاگر کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کم اسکور کے باوجود بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور فائنل...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ نومبر میں افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔ Pakistan to host maiden T20I tri-series involving Afghanistan and Sri Lanka Details here ➡️ https://t.co/FYgMuWN76x#PAKvSL | #PAKvAFG — PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 7, 2025 یہ پہلی بار ہوگا کہ پاکستان اس نوعیت کی ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا۔ پی سی بی کے مطابق سیریز کا آغاز 17 نومبر کو ہوگا جب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 29 نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ سہ ملکی ایونٹ کے دوران ہر ٹیم چار، چار میچز...
    پاکستان نے افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کرانے کا منصوبہ  بنالیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز کو نومبر میں لاہور اور راولپنڈی میں میچز کھیلنےکی پیش کش کی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس مجوزہ سیریز کو یقینی بنانے کے لیے افغانستان اور سری لنکن بورڈ حکام سے رابطے میں ہے۔ دونوں بورڈز کی جانب سےابھی اس پیشکش کو قبول نہیں کیا گیا ہے تاہم بورڈ حکام کو یقین ہےکہ افغانستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈ جلد اس سیریز پر رضامندی ظاہر کردیں گے۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق یہ سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہورمیں کھیلی جاسکتی ہے۔
    جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم چار سال سے زائد عرصے بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ تمام فارمیٹس کی سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق  پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، 20 سے 24 اکتوبر تک دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا۔ راولپنڈی میں ہی 28 اکتوبر کو ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا، دیگر دو میچز  بالترتیب 31 اکتوبر اور دو نومبر کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہوں گے۔ شیڈول کی منظوری ملنے پر اس شہر میں طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز پانچ نومبر کو ملتان میں ہوگا ، بقیہ دو میچز آٹھ اور نو...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار سنگ میل عبور کر لیا۔ افغانستان کے خلاف شارجہ میں سہ فریقی سیریز کے میچ میں شرکت کے بعد فخر زمان پاکستان کی جانب سے 100 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یاد رہے کہ فخر زمان نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔ پاکستان کے لیے 100 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان اور محمد رضوان شامل ہیں۔ Post Views: 6
    قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے چھٹے کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ افغانستان کے خلاف شارجہ میں سہ فریقی سیریز کے میچ میں شرکت کی بدولت انجام دیا۔ یاد رہے کہ فخر زمان نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والوں میں بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان اور محمد رضوان بھی شامل ہیں۔
    شارجہ: سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کی مسکراہٹ موضوعِ بحث بن گئی۔ ایک صحافی نے افغانستان کے کپتان راشد خان سے سوال کرتے ہوئے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم قرار دیا۔ یہ جملہ سنتے ہی سلمان آغا کے تاثرات فوراً بدل گئے اور وہ مسکرا اٹھے۔ ان کی یہ مسکراہٹ کیمرے میں قید ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ as ever, Salman Ali Agha’s facial expressions saying a lot more than his words ever will.. pic.twitter.com/TghQPez6vm — Cani (@caniyaar) August 28, 2025 واضح رہے کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک...
    شارجہ: تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم مسلسل پندرہویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے بغیر میدان میں اترے گی۔ قومی ٹیم اس سیریز میں نئے کمبی نیشن کے ساتھ شرکت کر رہی ہے۔ سیریز میں تیسری ٹیم میزبان متحدہ عرب امارات ہے جو اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار اتنی بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ اسکواڈ نے پچھلی تین سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی اور کھلاڑی پر اعتماد ہیں کہ اس بار بھی بہترین...
    ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے 17ویں میچ میں شکاگو کنگزمین نے پاکستان شاہینز کو 69 رنز سے شکست دے دی۔ ڈارون میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر شکاگو کنگزمین کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ شکاگو کنگزمین نے ملند کمار (74) اور تاجندر سنگھ (58) کی نصف سنچریز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے محمد وسیم نے 2 جبکہ سعد مسعود اور شاہد عزیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان شاہینز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بناسکی۔ یاسر خان 38 جبکہ کپتان عرفان خان...
    سابق پاکستانی فاسٹ بولر تنویر احمد نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کرنےکا مشورہ دے دیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کی جانب سے یہ بیان پی سی بی کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔خیال رہےکہ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں تنویر احمد نے بابر اور رضوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری دونوں سےگزارش ہےکہ...
    اسکرین گریب پاک تاجکستان مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق دوستی ٹو اختتام پذیر ہوگئی، 4 سے 9 اگست تک تاجکستان کے فخروبود بیس پر ہونے والی مشق میں پاک فوج کی لائٹ کمانڈو بٹالین کی 2 جنگی ٹیموں نے حصہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی جانب سے ڈیفنس اتاشی کرنل محمد معظم ظفر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ تاجکستان کے سینئر عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق میں تاجکستان کی اسپیشل فورسز کی 4 جنگی ٹیموں نے حصہ لیا، مشق میں تمام تربیتی اور عسکری سفارتکاری کے اہداف کامیابی سے حاصل کیے گئے۔دونوں ممالک کے دستوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ...
    آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان کو آخری گیند پر شکست دے کر ٹی 20 سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔میزبان آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان کو دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی، آئرش ٹیم نے 169 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔اورلا نے 51 اور ڈیلانی نے 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ریبیکا نے برق رفتار 16 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔رامین شمیم کی تین وکٹیں رائیگاں گئیں۔اس سے قبل پاکستان گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 168 رنز بنائے تھے اور آئرلینڈ ویمنز کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔شوال ذوالفقار 33 اور نتالیہ پرویز 31 رنز بنا کر نمایاں رہی تھیں، منیبہ علی نے 27 اور...
    آئرلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 4 وکٹ سے شکست دے کر تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔ کلونٹارف کرکٹ کلب گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان ٹیم نے آخری گیند پر جین میگوائر کے چھکے کی بدولت کامیابی حاصل کی۔  اس جیت کے ساتھ آئرلینڈ نے سیریز میں ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی جبکہ ان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مسلسل فتوحات کا سلسلہ 9 میچز تک پہنچ گیا۔ اس سے قبل آئرلینڈ نے پہلا میچ 11 رنز سے جیتا تھا۔ آخری میچ اتوار کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں...
    آئی ایم سی اوور40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ اب 21نومبر سے یکم  دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوگا۔ قبل ازیں ایونٹ  کا انعقاد یکم تا 13دسمبر طے تھا۔ پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان کے مطابق یہ فیصلہ 6 تا 13 دسمبر کراچی میں شیڈول قومی گیمز کے باعث کیا گیا ہے۔ دریں اثنا ایونٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں سندھ کےوزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر اور سیکریٹری اسپورٹس سندھ منور علی مہیسرکوفواد اعجاز نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی کپ میں میزبان سمیت 12 ٹیموں میں پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، ہانگ کانگ، زمبابوے، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای، امریکا اورریسٹ آف دی ورلڈ...
    دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8اگست کوہوگا دلچسپ مقابلے کی توقع ،ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گی ، شائقین کرکٹ بے چین آئرلینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ کو) سول سروس کرکٹ کلب، بیلفاسٹ میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم ان دنوں آئرلینڈ کے دورہ پر ہے اور گرین شرٹس اپنے دورہ آئرلینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں موجود ہے...
    قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز فلوریڈا(شاہ خالد ) قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے۔رپوٹس کے مطابق اوپننگ بیٹر فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز میں مزید حصہ نہیں لے پائیں گے۔پاکستانی بیٹر دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے 19ویں اوور میں فیلڈنگ کے دوران انجری کی زد میں آئے تھے، جس کے باعث وہ دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے۔ فخر زمان آج شام کو فوری وطن واپس آکر این سی اے میں ری ہیب کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے...
    پاکستان کی شاندار فتح؛ ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز فلوریڈ(شاہ خالد )صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 13رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ۔میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کی جانب سے ملنے والا 190 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ،پاکستانی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی۔پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے 74...
    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن اور آخری میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی اور اب وہ پُرامید انداز میں ایشیا کپ کے لیے روانہ ہوگا۔ پاکستان کی پہلے بیٹنگ، 190 رنز کا ہدف امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈر ہل میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اس اہم میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث کو جبکہ مڈل آرڈر...
    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈر ہل میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اس اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے، جب کہ مڈل آرڈر بیٹر فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سیریز کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز نے جیتا تھا جبکہ...
    ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز فلوریڈا، ( شاہ خالد ) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ یہ میچ لاؤڈرہل، فلوریڈا میں کھیلا گیا، جہاں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 157 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے آخری گیند پر ہدف حاصل کر لیا، جس میں آخری لمحات میں پاکستان کی جانب سے وائیڈز اور نو بالز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور...
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست ہوئی ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 5 بجے فلوریڈا میں شروع ہوا۔پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا نے 38اسکور کیے کب کہ فخر زمان نے 20 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 19 رنز کےعوض 4 وکٹیں حاصل کیں، گودا کیش موتی نے 39 رنز دے کر...
    امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈرہل میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا مقابلہ جاری ہے جہاں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی، پاکستان ٹیم میں حارث رؤف کی جگہ حسن علی کو  شامل کیا گیا ہے۔ یہ پڑھیں: دورہ ویسٹ انڈیز، قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم فلوریڈا پہنچ گئے شائقین کی نظریں ایک اور سنسنی خیز مقابلے پر جمی ہوئی ہیں، جہاں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں کھلاڑیوں سے بھرپور کارکردگی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ رومانیہ کی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں،حکومت ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں مرحلہ وار کم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزارت تجارت کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارتی، دفاعی اور توانائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رومانیہ کے سفیر نے پاکستانی برآمدات کے لیے کنسٹانزا بندرگاہ استعمال کرنے کی تجویز پیش کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کنسٹانزا بندرگاہ تک رسائی برآمدی لاجسٹکس میں تنوع...
    پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات  کی سہ ملکی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک کھیلی جائے گی، ہر ٹیم حریف ٹیموں سے دو مرتبہ میچ کھیلے گی۔افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 7 ستمبر کو ہو گا۔سہ ملکی سیریز کا شیڈول کے مطابق 29 اگست–افغانستان بمقابلہ پاکستان‘30 اگست–یو اے ای بمقابلہ پاکستان‘1 ستمبر–یو اے ای بمقابلہ افغانستانُ2 ستمبر–پاکستان بمقابلہ افغانستان‘4 ستمبر–پاکستان بمقابلہ یو اے ای‘5 ستمبر–افغانستان بمقابلہ یو اے ای‘ا ور7 ستمبرکو فائنل ہوگا۔دوسری جانب پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔
    پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ ایڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس اور جیول اینڈریو 35، 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ  جیسن ہولڈر 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 3 اور صائم ایوب نے وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی اور سفیان مقیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ آل راؤنڈ پرفارمنس پر صائم ایوب پلیئر آف دی میچ قرار پائے، میچ میں انہوں نے 57 رنز بنائے...
    کراچی: پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کا ممکنہ اسکواڈ سامنے آگیا، جس میں ایک تبدیلی کی توقع ہے۔ تجربہ کار آل راؤنڈر آندرے رسل کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسکواڈ میں ممکنہ طور پر ٹاپ آرڈر بیٹر کیسی کارٹی کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے سے ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کے ممکنہ 16 رکنی اسکواڈ میں شائے ہوپ کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ بقیہ اسکواڈ میں برینڈنگ کنگ، ایون لیوس، کیسی کارٹی، روومین پاول، شیرفین ردرفورڈ، شمرون ہیٹمائر، جیسن ہولڈر، روماریو شیفرڈ، روسٹن چیس، جیول اینڈریو، اکیل ہوسین، الزاری جوزف، گڈاکیش موتی،...
    لاہور: پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ویسٹ انڈیز کو سخت حریف قرار دے دیا۔ میدیا سے گفتگو میں سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز آسان نہیں، کامیابی کے لیے ہر شعبے میں اچھی پرفارمنس دینا پڑے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بہترین پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور تمام میچز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ https://www.facebook.com/PakistanCricketBoard/videos/763934972806639/?rdid=wr8vI0Tl959fiJ6B&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1CYeohkjUo%2F سلمان علی آغا نے کہا کہ امریکا میں موسم گرم ہے، ٹریننگ سیشن بھرپور کیے ہیں جس میں پارڈ ہٹنگ پر توجہ زیادہ رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اہم ہے جبکہ...
    کراچی: عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان اپنا چوتھا لیگ میچ پیر کو پورٹوریکو کے خلاف کھیلے گا۔ قومی جونئیر ٹیم اپنے تینوں میچز جیت کر پہلے ہی پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے، ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری چیمپئن شپ میں قومی جونیر ٹیم کوئی گیم ہارے بغیر فتوحات سمیٹ کر 6 پوائنٹس کے ساتھ  پول اے میں سر فہرست ہے۔ اس پول سے ارجنٹائن، ازبکستان اور بیلجیئم نے بھی اگلے رونڈ میں قدم رکھ دیا، پاکستان نے پول میچز میں بیلجیم، میزبان ازبکستان اور ترکیہ کو شکست دی تھی،پاکستان اپنا 5 واں میچ منگل کو ارجنٹائن سے کھیلے گا، ٹاپ 16 ٹیموں کا ناک آؤٹ راؤنڈ 30 جولائی سے شروع...
    سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد وائٹ واش سے بچنے کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت کو شامل کیا ہے۔ اوپنر فخر زمان اور آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ فخر زمان نے پہلے میچ میں 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 8 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 8 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ بنگلا دیش نے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے۔...
    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دے دیا۔ شیر بنگلا اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے جاکر علی55 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ مہدی حسن 33، پرویز حسین ایمان 13، رشاد حسین 8، کپتان لٹن داس 8، تنظیم حسین ثاقب 7، محمد نعیم 3، شریف الاسلام 1، شمیم حسین 1 اور توحید ہردوئے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا، ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال اور عباس آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز اور  فہیم اشرف نے 1، 1...
    نیوکاسل یونائیٹڈ کے سابق اسٹار نولبرٹو سولانو اگست 2025 میں پاکستان کی سینیئر اور انڈر 23 فٹبال ٹیموں کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اگرچہ ان کا حالیہ کوچنگ کیریئر زیادہ کامیاب نہیں رہا، لیکن وہ پاکستان میں نئے سرے سے اپنی پیشہ ورانہ ساکھ بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ یہ تقرری حال ہی میں منتخب ہونے والی پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نئی قیادت کی جانب سے پہلا بڑا قدم ہے۔ پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی نے توقع ظاہر کی کہ پیرو کے سابق ونگر سولانو قومی ٹیم میں نئی توانائی اور جوش لے کر آئیں گے۔ سولانو کا تجربہ خاص طور پراس وقت قیمتی ثابت ہوگا، جب وہ پیرو کی قومی ٹیم...
    ایشین گرلز یوتھ نیٹ بال چیمپیئن شپ میں فتح کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کی مبارکباد معمہ بن گئی، ایونٹ کی آفیشل ٹیم سٹیڈنگ کے مطابق پاکستان ٹورنامنٹ میں چھٹے نمبر کی ٹیم رہی۔ 27 جون سے 4 جولائی تک جنوبی کوریا کی میزبانی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں سنگا پور کی ٹیم پہلے، ملائشیاء دوسرے، سری لنکا تیسرے، ہانگ کانگ چوتھے، انڈیا پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ایشین نیٹ بال فیڈ ریشن کے زیر اہتمام کھیلا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے مالدیپ کو شکست دیکر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ جیت لی پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کی فتح کی باقاعدہ پریس ریلیز جاری...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی ہاکی ٹیم ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے، بھارتی انتہا پسند تنظیمیں پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں، ہاکی ٹیم کو بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جا سکتا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاستوں سے بالا تر رکھا ہے، افسوس بھارت نے کھیلوں کو سیاست کی نذر کیا اور متنازع بنایا ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگا ہے، انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں...
    پاکستان نے ہاکی ٹیم بھارت میں ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا  ۔ حکومتی ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاستوں سے بالا تر رکھا ہے جبکہ بھارت نےکھیلوں کو سیاست کی نذر کیا اور متنازعہ بنایا ہے، بھارتی میڈیا پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا ہے، انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں، موجودہ صورتحال،کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا۔ Post Views: 6
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں قطری کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی سے ملاقات میں ان کا خیرمقدم کیا اور انہیں حال ہی میں نانگا پربت کو کامیابی سے سر کرنے والی خلیج اور قطر کی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔  ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے کیلئے شیخہ عاصمہ کی غیر معمولی ہمت اور عزم کو سراہا۔  وزیرِ اعظم نے ایڈونچر اور کوہ پیمائی کے ذریعے دنیا بھر کی خواتین بالخصوص نوجوانوں کو با اختیار بنانے کی آگاہی کو فروغ دینے کے حوالے سے ان کی تعریف کی۔  خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دینے کی روح پرور...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ٹی ٹوئنٹی یا ون ڈے کو چھوڑ سکتا ہوں لیکن جب تک فٹنس ہے ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑوں گا۔ کرکٹ پاکستان کو خصوصی انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ جو مشکل وقت میں نے دیکھا اور محنت کی اب اس کا صلہ مل رہا ہے، انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے دوران بولنگ ردھم اچھا اور فٹنس بھی زبردست ہے، سب کچھ درست سمت میں جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ مثبت توانائی کے ساتھ میدان میں اترتا ہوں، ٹیم ڈریسنگ روم میں ایسا ماحول بنانے کی کوشش ہوتی ہے جس میں کھلاڑی دباؤ سے آزاد ہو کر بہتر پرفارم کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ کے مطابق بولرز میں پاکستان کی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔پاکستان کی نشرح سندھو کی ایک درجے بہتری ہوئی ہے اور وہ ساتویں نمبر پر پہنچ گئیں۔بولرز میں بھارت کی دیپتی شرما 1 درجے بہتری سے دوسرے نمبر پر آ گئیں۔ٹی ٹوئنٹی ویمن بیٹرز میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، جس کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور چیئرمین کے مشیر عامر میر نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا، اس موقع پر بتایا گیا کہ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں فخر زمان، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ،...
    پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز شیڈول کے تحت ہی کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی نے ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔ تاہم، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پہلے سے طے پروگرام کے مطابق ہی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی ہے۔ امریکا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 25 اور 30 ڈالرز ٹکٹ کے نرخ ہیں۔ون ڈے میچز کے ٹکٹس آٹھ اور پانچ ڈالر میں خریدے جاسکتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے 8 سے 12 اگست تک مجوزہ ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا بھی آغاز کردیا ہے۔ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچز...
    کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹس کی پروموشن جاری کر دی۔ویسٹ انڈیز نے شائقین کرکٹ کو متوجہ کرنے کے لیے ایک ٹکٹ کی قیمت پر 2  ٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سنگل ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز امریکی ریاست فلوریڈا میں 31 جولائی ، 2 اگست اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔اس کے علاوہ ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز میں 8 ، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں شیڈولڈ ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی ، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ون ڈے میچز کو ٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران شائقین کرکٹ کی دلچسپی بڑھانے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز امریکی ریاست فلوریڈا میں 31 جولائی، 2 اگست اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ان میچز کے ٹکٹوں کی تشہیر کا آغاز کر دیا ہے اور شائقین کو متوجہ کرنے کے لیے ایک پروموشن متعارف کرائی ہے جس کے تحت ایک ٹکٹ کی قیمت پر دو ٹکٹس دیے جائیں گے، یعنی سنگل ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی ہے۔دوسری جانب دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں شیڈول ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز...
    بھارت میں آئندہ ماہ ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے مثبت خبریں دینا شروع کردی ہیں، جب کہ بھارتی سرکاری خبر رساں ادارے نے بھی پاکستان کی ممکنہ شرکت کے حوالے سے خبر جاری کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم ’ادھار‘ لیکر چین روانہ، ’اب یہ کس کا وژن ہے؟‘ خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارتِ کھیل کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔ بھارت وزارت کھیل نے کہا ’ہم بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں پاک بھارت مقابلوں کے خلاف نہیں، ان مقابلوں کا تقاضہ ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے گی۔پاکستان شاہینز لگاتار تیسرے سال اس ٹورنامنٹ کے لیے ڈارون جائے گی۔ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 سے 24 اگست تک ڈارون میں ہوگی۔پہلا میچ 14 اگست کو پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان ہوگا۔اس ایونٹ میں کل 11 ٹیمیں حصہ لیں گی۔2023 میں پاکستان شاہینز نے فائنل میں جگہ بنائی تھی، جبکہ پچھلے سال سیمی فائنل تک پہنچی تھی۔ چیف اپریٹنگ افیسر پی سی بی سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان شاہینز مسلسل تیسرے سال اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے ۔یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے، سمیر احمد سید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کی کسی کھلاڑی کو ابتدائی 30 میں جگہ نہ مل سکی، جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔بیٹرز کی فہرست میں آسٹریلیا کی اسٹار کرکٹر بیتھ مونی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ بھارتی بلے باز سمریتی مندھنا ایک درجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔ مندھنا نے اپنے کیریئر کے سب سے زیادہ 771 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے ہیں، جو ان کی شاندار فارم کا مظہر ہیں۔بولنگ رینکنگ میں البتہ پاکستان کو ضرور فخر کا موقع ملا ہے، اسپنر سعدیہ اقبال بدستور دنیا کی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی...
    لاہور: پاکستان شاہینز لگاتار تیسرے سال ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گے۔ ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 سے 24 اگست تک ڈارون میں ہوگی، پہلا میچ 14 اگست کو پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان ہوگا، ایونٹ میں کل 11 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ 2023 میں پاکستان شاہینز نے فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ پچھلے سال سیمی فائنل تک پہنچی تھی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سید کا مطابق ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان شاہینز مسلسل تیسرے سال اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے، سمیر احمد سید۔ ہم ناردرن ٹیریٹری کرکٹ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ...
    نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل کر سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم جمعہ کی صبح واپس وطن پہنچ رہی ہے۔ ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت بحرین میں منعقدہ ایونٹ میں عالمی رینکنگ میں 43 ویں پوزیشن کے حامل پاکستان کو عالمی رینکنگ میں 54 ویں پوزیشن پر موجود میزبان ٹیم نے1-3 سے قابو کرلیا تھا۔ دریں اثنا پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکریٹری چوہدری یعقوب کے مطابق جمعہ کی صبح لاہور ایئرپورٹ آمد پر قومی ٹیم کا شایان شان استقبال کیا جائے گا۔
    بنگلا دیش نے 13 سال بعد پاکستان کے خلاف نئی تاریخ رقم کر دی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار کے روز کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔لٹن داس کی قیادت میں بنگلہ دیشی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے۔ یہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کا سب سے بڑا مجموعی اسکور ہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے 2012 میں پالی کیلے میں 6 وکٹوں پر 175 رنز بنائے تھے۔تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سے پرویز حسین نے 66 جبکہ تنزید...
    لاہور(نیوز ڈیسک)بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف اپنا 13 سال پرانا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑ دیا۔ بنگلا دیش نے اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے گرین شرٹس کے خلاف اپنا سب سے بڑا ٹی ٹوئنٹی اسکور بنا ڈالا۔ لٹن داس کی قیادت میں بنگال ٹائیگرز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، جو کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بنگلادیش کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کی جانب سے پرویزحسین نے 66 اور تنزید حسن نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سے قبل بنگلا دیش نے 2012...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔ یہ بھی پڑھیں سیالکوٹ ضمنی الیکشن: پی پی 52 میں ووٹوں کی گنتی جاری، لیگی امیدوار آگے پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ دھاندلی کے لیے کل رات سے ہی آر او آفس کے باہر کنٹینرز کی دیواریں بنا دی گئی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن کے موقع پر ہمارے پولنگ ایجنٹوں پر تشدد کیا گیا، ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو اسٹیشنوں کے اندر نہیں جانے دیا جارہا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ ضمنی الیکشن کے موقع پر کوئی چیک اینڈ بیلنس پالیسی نظر نہیں آئی، جو ہیلپ لائنز دی گئی...
    —فائل فوٹو پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے دورۂ بنگلادیش کے لیے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ابتدائی شیڈول ترتیب دے دیا۔ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مجوزہ شیڈول پی سی بی کو بھجوا دیا ہے۔مجوزہ شیڈول میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم 18 جولائی کو ڈھاکا پہنچے گی جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ دوسرا ٹی 20، بنگلادیش کو 57 رنز سے شکست، میچ اور سیریز پاکستان کے نامپاکستان نے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کو 57 رنز سے مات دے دی۔ ذرائع کے مطابق تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میرپور اسٹیڈیم ڈھاکا میں تجویز کیے گئے ہیں، یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ایف ٹی پی کا حصہ نہیں...
    ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں لاہور کےقذافی اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔ اسکواڈ: پاکستان: فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، سلمان آغا (کپتان)، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد بنگلا دیش: تنزید حسن، پرویز حسین ایمان، لٹن داس (کپتان)، توحید ہردوئی، مہدی حسن، جاکر علی (وکٹ کیپر)، شمیم حسین، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود اور شرف الاسلام
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ میچ سے قبل منگل کو سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی جبکہ دونوں ٹیموں نے لاہور میں بھرپور پریکٹس بھی کی۔ اس موقع پر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ اورکوچ مل کر پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی،بنگلا دیش اچھی ٹیم ہے۔ دوسری جانب بنگلا دیشی کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔...
    پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر ماڈرن کرکٹ کھیلنا ترجیح ہوگا۔ بنگلا دیش سمیت انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔ لاہور کی کنڈیشنز کو دیکھ کر ایک فاسٹ بولر کو اضافی شامل کیا گیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ شاہین ، بابر اور رضوان نے ہمیشہ پاکستان کی جیت میں کردار ادا کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں  بہت سے نئے لڑکوں کو ٹرائی کررہے ہیں تاکہ بیک اپ تیار ہوسکے۔ورلڈکپ سے پہلے نئے لڑکوں کو بھی خود کو منوانے کا چانس دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفیان مقیم بہترین...
    بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق مستفیض ا لرحمان کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں کلپ فریکچر ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ کم ازکم 2 ہفتوں تک نہیں کھیل سکیں گے۔مستفیض الر حمان کی جگہ فاسٹ باؤلر خالد احمد کو اسکواڈ کاحصہ بنا لیا گیا ہے، مستفیض الر حمان انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی بروز بدھ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
    پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی  کرکٹ سیریز  کے لئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے چار کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں۔ لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں تنزید حسن، شمیم حسین، جاکر علی اور مہدی حسن شامل ہیں۔ ٹیم کے دیگر اراکین کی آمد آج صبح متوقع ہے، جس کے بعد مکمل اسکواڈ قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں آج شام 7 بج کر 30 منٹ پر قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی، جس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
    پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے بنگلا دیش اسکواڈ کا دوسرا گروپ بھی لاہور پہنچ گیا۔ بنگلا دیش ٹیم کے دیگر اراکین آج لاہور پہنچے ہیں، ٹیم کا پہلا گروپ گزشتہ رات لاہور پہنچا تھا۔ 27 مئی کو دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن کریں گی، جبکہ اسی دن ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی تقریب ہوگی۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ Post Views: 5
    پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا دس رکنی گروپ لاہور پہنچ گیا۔ 10 رکنی اسکواڈ میں کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف شامل ہے، بنگلہ دیش ٹیم کے دیگر اراکین اتوار کی رات لاہور پہنچیں گے۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ Post Views: 2