چھاتی کے سرطان سے آگاہی، پاکستان ٹیم پہلے ٹی ٹوئنٹی میں گلابی کٹ پہنے گی
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم کے تحت جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں گلابی کٹ پہنے گی۔
اقوام متحدہ کے ویژن کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پنک ربن پاکستان کے ساتھ چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
پاکستان ٹیم راولپنڈی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں گلابی تھیم والی خصوصی کٹ پہنے گی۔
جنوبی افریقی ٹیم اور میچ آفیشلز گلابی ربن پہنیں گے۔
میچ میں استعمال ہونے والی اسٹمپس بھی گلابی رنگ کی ہوں گی۔ کمنٹیٹرز براہِ راست نشریات میں آگاہی پیغامات بھی شیئر کریں گے۔
پنک ربن اسپتال لاہور میں 28 اکتوبر کو مفت اسکریننگ اور چیک اپ فراہم کرے گا۔
پی سی بی کے سی او او سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے ذریعے عوامی آگاہی پھیلانا پی سی بی کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے۔
PCB to observe breast cancer awareness day during first T20I in Rawalpindi
Details here ➡️ https://t.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لندن میں پی ایس ایل کا شاندار روڈ شو، محسن نقوی کا لیگ کو نمبر ون بنانے کا اعلان
تاریخ میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو برطانیہ کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جسے پاکستان کرکٹ کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ لارڈز میں پی ایس ایل روڈ شو کا انعقاد ایک غیر معمولی کامیابی ہے، اور آج کرکٹ سفارتکاری کا اہم ذریعہ بن چکی ہے۔
پی ایس ایل کا لندن لارڈز کرکٹ گراؤنڈمیں تاریخی روڈشو،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ،رمیز راجہ اور وسیم اکرم کی شرکت pic.twitter.com/VUYDthVbG7
— WE News (@WENewsPk) December 8, 2025
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ مل کر ملکی کرکٹ کے لیے اصلاحات پر کام کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ بنانا ہدف ہے، اور اس وژن کی بنیاد نجم سیٹھی نے رکھی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ قومی کھلاڑی بے پناہ قابلیت رکھتے ہیں اور ہائی پرفارمنس سینٹرز کو جدید خطوط پر ترقی دی جا رہی ہے، جبکہ کراچی میں بھی ایک نیا سینٹر تعمیر ہو رہا ہے۔
سوئنگ کے بادشاہ وسیم اکرم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسے پاکستانی شائقین اور کرکٹرز کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ کو نئی زندگی دی ہے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے نئے ٹیم مالکان کو مشورہ دیا کہ میچ ہارنے پر کوچز سے یہ سوال نہ کریں کہ ٹیم کیوں ہاری۔
پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے تقریب کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل پاکستان کا سب سے کامیاب برانڈ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کرکٹ کے شائقین ہر میچ سے بھرپور لطف اندوز ہوتے ہیں اور لیگ کے ذریعے پاکستانی کرکٹ کو دنیا بھر میں فروغ مل رہا ہے۔
ان کے مطابق پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے لیے بولی کا عمل کھولا جا چکا ہے۔
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے بھی تقریب میں شرکت کی، اور گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل کے ساتھ ان کا سفر ہمیشہ مثبت رہا۔
انہوں نے کہا کہ بڑے کھلاڑیوں کی رہنمائی نے انہیں آگے بڑھنے میں مدد دی اور لیگ نے پاکستان کرکٹ کو عالمی سطح پر ایک مضبوط شناخت دی ہے۔ بابر اعظم کے مطابق پی ایس ایل نوجوان کرکٹرز کے لیے بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔
پاکستان سپرلیگ میں اپنے آئیڈیل اے بی ڈیویلیئرز سے ملاقات ہوئی، میرے لیے اے بی ڈیویلیئرز سے ملنا فین مومنٹ تھا، اپنے پہلے پی ایس ایل میں بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کیا جن میں کرس گیل، سنگاکارا، آندرے رسل، جایاوردنے وغیرہ شامل تھے، بابراعظم pic.twitter.com/vnmicITtBm
— WE News (@WENewsPk) December 8, 2025
تقریب میں بابر اعظم، صاحبزادہ فرحان، حارث رؤف، وسیم اکرم اور رمیز راجا سمیت کئی معروف شخصیات شریک ہوئیں، جبکہ علی ظفر نے پی ایس ایل کے مقبول گیت پر شاندار پرفارمنس پیش کرکے محفل کو چار چاند لگا دیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل چیئرمین پی سی بی روڈ شو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ محسن نقوی وی نیوز