جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم تیسرے نمبر پر کھیلیں گے: ہیڈ کوچ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم کی بیٹنگ پوزیشن واضح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے۔
بابر اعظم، جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز میں دوسرے نمبر پر ہیں، ایشیا کپ 2025 میں ناکامی کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے بابر اعظم کی واپسی کو ٹیم کے لیے حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بابر کے انتخاب کی مکمل حمایت کرتے ہیں، جب کہ فخر زمان کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھیجا گیا ہے تاکہ وہ اپنی تکنیک بہتر بنا سکیں۔ فخر ون ڈے کرکٹ پر دوبارہ توجہ دینا چاہتے ہیں، اسی لیے انہیں ٹی ٹوئنٹی سے عارضی آرام دیا گیا ہے۔
ہیڈ کوچ کے مطابق فخر زمان کی غیر موجودگی سے ٹاپ آرڈر میں ایک موقع پیدا ہوا ہے، جو بابر اعظم کے لیے ٹیم میں واپسی کا بہترین وقت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بابر جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں تیسرے نمبر پر کھیلیں گے اور انہیں یقین ہے کہ وہ شاندار کارکردگی دکھائیں گے۔
مائیک ہیسن نے مزید کہا کہ بابر اعظم کی واپسی سے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب میں مزید آپشنز ملیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی۔ پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ باقی دو میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا کے ٹی ٹوئنٹی کے لیے
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔