ٹی 20 کرکٹ: روہت شرما کو پیچھے چھوڑنے کے لیے بابر اعظم کو کتنے رنز درکار؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم ایک اور سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں۔ وہ آنے والی ٹی 20 سیریز میں بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ اس فارمیٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 کرکٹ میں واپسی: بابر اعظم اب کس نمبر پر بیٹنگ کریں گے؟ اعلان ہوگیا
دائیں ہاتھ کے بیٹر بابر اعظم کو یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے صرف 9 رنز درکار ہیں۔ وہ جیسے ہی یہ رنز مکمل کریں گے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔
اس وقت روہت شرما 159 میچوں میں 4,231 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ بابر اعظم 128 میچوں میں 4,223 رنز بنا چکے ہیں۔ بابر نے اب تک 36 نصف سیینچریاں اور 3 سینچریاں بنائی ہیں اور ان کی اوسط 39.
ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز (مردوں میں)
روہت شرما – 4,231 رنز (159 میچز)
بابر اعظم – 4,223 رنز (128 میچز)
ویرات کوہلی – 4,188 رنز (125 میچز)
جوز بٹلر – 3,869 رنز (144 میچز)
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز 28 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
مزید پڑھیے: بابر اعظم کی جھلک دیکھنے کے لیے دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم پہنچنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
دوسرا اور تیسرا میچ 31 اکتوبر اور 2 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور محمد رضوان پیچھے رہ گئے
اس سیریز سے بابر اعظم کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی بھی ہوگی۔ وہ آخری بار دسمبر 2024 میں جنوبی افریقہ کے خلاف اس فارمیٹ میں نظر آئے تھے۔
جنوبی افریقہ کا اسکواڈڈونوون فریرا (کپتان)، کاربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، ناندر برگر، کوئنٹن ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، جارج لنڈے، کوینا مافاکا، لونگی نگیڈی، میتھیو بریٹزکے، نکابا پیٹر، لہوان دری پریٹوریئس، ٹونی ڈی زورزی، اینڈیلے سمیلانے اور لیزاڈ ولیمز۔
پاکستان اسکواڈ:سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی وجوہات واضح ہیں۔
محمد وسیم 2024 میں ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ بنے تھے، لیکن ان کی کوچنگ میں ٹیم کی کارکردگی مسلسل مایوس کن رہی۔ بورڈ کی مکمل سپورٹ کے باوجود ٹیم ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی، جبکہ سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کوچ ہونے کے باوجود محمد وسیم کی جانب سے کھلاڑیوں کو مناسب کوچنگ فراہم نہیں کی گئی۔ ان کی اپنی بیٹنگ اچھی تھی، لیکن ٹیم کی بیٹنگ مسلسل کمزور رہی۔ اس کے علاوہ ان کا رویہ اکھڑ مزاج رہا اور بولنگ و بیٹنگ کوچ سمیت سپورٹ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے ساتھ تعاون بہتر نہ ہو سکا۔
محمد وسیم سلیکشن کمیٹی کا حصہ بھی رہے اور سپورٹ اسٹاف کی تقرریاں اپنی مرضی سے کیں، لیکن ٹیم کی کارکردگی میں بہتری نہ آئی۔ بولنگ، فیلڈنگ اور عمومی ٹیم پرفارمنس بھی تسلی بخش نہیں رہی، ورلڈ کپ میں کئی کیچز ڈراپ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق محمد وسیم کی جگہ اگلے ہفتے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ سری لنکا اور انڈیا میں جاری ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے 7 میں سے ایک بھی میچ نہ جیتا، 4 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 3 میچز بارش کی وجہ سے بغیر نتیجہ ختم ہوئے۔
یہ فیصلہ ٹیم کی بہتری اور مستقبل میں مضبوط کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔