قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم مضبوط اور باصلاحیت ہے: سلمان علی آغا
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایک نہایت باصلاحیت ٹیم موجود ہے، پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کچھ کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے جبکہ چند نئے چہرے بھی شامل کیے گئے ہیں۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ میں ٹیم کی قیادت کرنے پر پُرجوش ہوں اور شاندار سیریز کھیلنے کی امید رکھتا ہوں، ہم نے بنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز میں بہترین کارکردگی دکھائی تھی اور آئندہ سیریز میں بھی اچھے نتائج کی توقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد اپنے پلان پر تسلسل کے ساتھ عملدرآمد کرنا ہے، پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہمیشہ سے بہت مضبوط رہی ہے اور کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ اگرچہ چند کھلاڑی دستیاب نہیں ہیں، تاہم جنوبی افریقہ ایک عمدہ ٹیم ہے اور اس کے پاس اب بھی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سلمان علی آغا
پڑھیں:
پاکستانی ویمنز فٹبال کیلئے تاریخ ساز لمحہ، پہلی مرتبہ فیفا سیریز میں انٹری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا ویمنز سیریز میں شامل کر لیا گیا ہے، جسے ملکی خواتین فٹبال کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق فیفا کی جانب سے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو سیریز میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جو پاکستان میں ویمنز فٹبال کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور پیش رفت کا اعتراف ہے۔
پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ فیفا سیریز میں شمولیت سے پاکستان ویمنز نیشنل ٹیم کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، جس کے نتیجے میں قومی کھلاڑیوں کو عالمی سطح کے مقابلے کھیلنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع میسر آئیں گے۔
واضح رہے کہ فیفا ویمنز سیریز 2026 کا انعقاد مارچ اور اپریل میں کیا جائے گا، جب کہ اس سیریز کے ابتدائی میچز برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں کھیلے جائیں گے۔ خواتین فیفا سیریز کے تمام گروپس کا اعلان 2026 کے اوائل میں کیے جانے کا امکان ہے۔