پی ایس ایل فرنچائزز کے نئے 10 سالہ معاہدے: 2 نئی ٹیموں کا اضافہ، لیگ 8 ٹیمیں کھیلیں گی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کے ساتھ نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ 2 نئی ٹیموں کے اضافے کے بعد لیگ میں فرنچائزز کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہونے جا رہی ہے۔
چارٹرڈ فرم ای وائے مینا کے نمائندوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (محسن نقوی) سے ملاقات کی، جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور سی او او سمیر سید بھی شریک تھے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت، چیف ایگزیکٹو نے تصدیق کردی
ملاقات کے دوران محسن اقبال اور ان کی ٹیم نے پی ایس ایل کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رپورٹ کے مختلف پہلوؤں پر سوالات اٹھائے اور چارٹرڈ فرم کو ہدایت دی کہ وہ تمام فرنچائزز سے ملاقاتیں کرکے معاہدوں کو جلد از جلد حتمی شکل دے۔
مزید پڑھیں: شاہد آفریدی نے پشاور میں پی ایس ایل اور بین الاقوامی سطح کے میچز کرانے کا مطالبہ کردیا
ذرائع کے مطابق، نئے معاہدے ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر طے کیے جائیں گے، جبکہ چارٹرڈ فرم ای وائے مینا فرنچائزز کی نئی مارکیٹ ویلیو کا تعین کرے گی۔
پی ایس ایل کی 6 فرنچائزز کے موجودہ کنٹریکٹ دسمبر میں ختم ہو رہے ہیں، اور نئے معاہدے صرف اہل فرنچائزز کے ساتھ کیے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل محسن نقوی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل محسن نقوی فرنچائزز کے پی ایس ایل
پڑھیں:
ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
تہران(نیوز ڈیسک) ایران اور عراق نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے چار معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔
عراقی وزیراعظم کے دورہ تہران کے موقع پر معاہدوں پر دستخط کیے گئے، یہ معاہدے خسروی خانقین بغداد ریلوے کی تعمیر، بغداد اورتہران کو سسٹر سٹیز بنانے، پبلک ایڈمنسٹریشن میں تعاون، تربیت اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سے متعلق کیے گئے۔
معاہدے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی موجودگی میں کیے گئے۔
صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عراق سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانا ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں۔’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی