2025-12-13@16:26:19 GMT
تلاش کی گنتی: 2014
«فرنچائزز کے»:
جھل مگسی میں نوشہرہ کے قریب ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی کے دوران ایک حادثہ پیش آیا، جہاں ریلی میں شریک ڈرائیور کو تیل پہنچانے والی گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت اشفاق احمد، وریل خان، عبدالغفار اور شیردل کے نام سے ہوئی ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد جیپ ریلی میں حصہ لینے والے ڈرائیور جہاں زیب عمرانی کو ایندھن پہنچانے جا رہے تھے کہ راستے میں گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور...
چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے حوالے سے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج ان عناصر کے خلاف ہر وقت مکمل طور پر تیار ہے جو ملک میں فرقہ وارانہ ہنگامہ یا عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے حال ہی میں گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ کیا، جہاں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے فیلڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت: آسام کرکٹ ایسوسی ایشن نے چار ڈومیسٹک کرکٹرز کو کرپشن کے مبینہ الزامات پر معطل کر دیا ہے۔یہ معطلی سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران سامنے آنے والے الزامات کی بنیاد پر عمل میں آئی۔معطل کرکٹرز میں امیت سنہا، ایشان احمد، امن تریپاٹھی اور ابھیشک ٹھاکری شامل ہیں۔ آسام کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق یہ کھلاڑی ٹیم کے موجودہ کرکٹرز کو اکسانے اور اثرانداز ہونے کی کوشش میں ملوث تھے۔کرائم برانچ گوہاٹی میں معطل کرکٹرز کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے تک یہ چاروں کھلاڑی کسی بھی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہٹانے اور بانی کو لانے کے پراجیکٹ انچارج فیض حمید کے خلاف مزید قانونی کارروائی ہوگی۔ سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید کو15 ماہ کارروائی چلا کر سزا سنائی گئی، مزید قانونی کارروائی کی جائے گی، جنرل فیض اب جنرل نہیں رہے، ان سے جنرل کا ٹائٹل بھی چھین لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند دنوں میں ہونے والے واقعات کی مثال نہیں ملتی، فوج کے ادارے نے شفافیت سے سابق آئی ایس آئی کے سربراہ کو سزا سنائی ہے، ابھی اور بھی چارجز ہیں جن پر قانونی کارروائی کی جائے گی، بانی پی ٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-8 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری ریکارڈ میں مردہ شہری کی شناختی کارڈ بحال کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے نادرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار کنول غوری نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران ملک برطانیہ میں مقیم تھے مگر ان کے اہل خانہ نے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنا کر نادرا کے ریکارڈ میں انہیں مردہ ظاہر کردیا۔ درخواست گزار چار سال بعد اکتوبر میں وطن واپس آئے تو بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے دوران انتظامیہ نے بتایا کہ شناختی کارڈ بلاک ہے جبکہ نادرا نے انہیں مطلع کیا کہ وہ اپریل 2024 میں وفات پاچکے ہیں۔ وکیل نے عدالت کو...
بھارت میں چار کھلاڑیوں کو مبینہ کرپشن کے الزام میں معطل کر دیا۔ کرک انفو کے مطابق آسام کرکٹ ایسوسی ایشن (اے سی اے) نے جمعے کے روز امت سنہا، ایشان احمد، امن ٹریپاٹھی اور ابھیشیک ٹھاکوری کو سید مشتاق علی ٹرافی 2025 کے دوران مبینہ طور پر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پاکر معطل کیا۔ آسام کی مختلف مقابلوں میں نمائندگی کرنے والے چاروں کھلاڑیوں کے خلاف اے سی اے نے اسٹیٹ پولیس کی کرائم برانچ میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ ان کھلاڑیوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سید مشتاق علی ٹرافی میں حصہ لینے والے آسام کے دیگر کھلاڑیوں کو مشکوک سرگرمیوں میں شامل کرنے کی کوشش کی ہے۔ معطلی کے دوران...
اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے پشاور پولیس نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے شہر میں سواریوں کو لے جانے والے تمام بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔ اس سلسلے میں ‘SafeRide’ (سیف رائیڈ) کے نام سے ایک خصوصی موبائل ایپ بھی متعارف کر دی گئی ہے۔ یہ اعلان سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے کیا۔ سی سی پی او کے مطابق بائیک رائیڈرز اب اپنے قریبی تھانے میں جا کر یا سیف رائیڈ ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکیں گے۔ رجسٹرڈ رائیڈر کو کیو آر کوڈ والا خصوصی اسٹیکر جاری کیا جائے گا، جس کے ذریعے اس کی شناخت اور معلومات فوری طور پر معلوم کی جا سکیں گی۔ ڈاکٹر میاں سعید...
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار نے ہدایت کی کہ انسانی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث گروہوں، بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے ایف آئی اے زونل آفس بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامی اور تفتیشی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر بلوچستان زون بہرام خان نے ڈی جی ایف آئی اے کو زون کی مجموعی کارکردگی اور جاری کارروائیوں سے متعلق مفصل بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیے انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف آئی اے نے اہم فیصلہ کرلیا بریفنگ کے مطابق رواں سال حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی...
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی اور پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، جبکہ چاندی کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 212 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی۔ جس کے بعد فی...
پولیس ذرائع کے مطابق لیڈی ٹیچرز گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھیں کہ ملزمان نے راستے میں فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان میں ملزمان کی فائرنگ سے 2 استانیاں جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لیڈی ٹیچرز گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھیں کہ ملزمان نے راستے میں فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے ایک اسکول ٹیچر موقع پر جبکہ دوسری اسپتال میں دم توڑ گئی، دونوں اسکول ٹیچرز کا تعلق پڑانگ سے ہے، پولیس کے مطابق وجہ عناد رشتہ کا تنازع بتایا جا رہا ہے۔
ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا: سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس ) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے یونیورسٹی آف پشاور کے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کا اچانک اور غیر رسمی دورہ کیا جس میں طلبہ سے براہِ راست ملاقات کی، طلبہ کی تجاویز سنیں اور یونیورسٹی کی مالی خودکفالت کے لیے وائس چانسلر کو عملی اقدامات کی ہدایت دی۔ اس موقع پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے پاکستان...
چارسدہ: ضلع چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان میں ملزمان کی فائرنگ سے 2 استانیاں جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لیڈی ٹیچرز گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھیں کہ ملزمان نے راستے میں فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے ایک اسکول ٹیچر موقع پر جبکہ دوسری اسپتال میں دم توڑ گئی، دونوں اسکول ٹیچرز کا تعلق پڑانگ سے ہے۔ پولیس کے مطابق وجہ عناد رشتہ کا تنازع بتایا جا رہا ہے۔
ٹنڈوجام: سندھ زرعی یونیورسٹی کے سمینار سے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال خطاب کر رہے ہیں اورپوسٹر کے مقابلے کامیاب طلبہ کو شیلڈ دے رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تمام 6 موجودہ فرنچائزز کی قیمت میں تقریباً 3 گنا اضافہ کر دیا ہے اور دو نئی فرنچائزز کے لیے فی سال 13 کروڑ روپے کی بھاری بنیاد قیمت مقرر کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا مظفرآباد میں پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے اب تک قیمتوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، جو 2016 میں لیگ کے آغاز کے وقت اپنائی گئی پریکٹس سے مختلف ہے۔ تاہم نئی قیمتیں تقریباً تین گنا زیادہ ہیں۔ 2016 کے برعکس، جب فرنچائز کی قیمتیں امریکی ڈالر میں دی گئی تھیں، اب بورڈ نے تمام...
انگلینڈ کی کاؤنٹی ورک شائر کے علاقے کنیل ورتھ سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر وِل جانسٹن اپنی بہن کی بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد چندہ اکٹھا کرنے کے لیے یخ بستہ پانی میں غوطے لگا دیے۔ وہ کینسر ریسرچ یوکے کے لیے شروع کی گئی ’12 ڈِپس آف کرسمس‘ مہم کے تحت اب تک 6 غوطے مکمل کر چکے ہیں۔ یہ مہم وہ اپنی بہن لورا میتھیوز کے نام پر کر رہے ہیں۔ 2 بچوں کے والد وِل جانسٹن بالسال کامن کے لیونڈر ہال میں واقع وائلڈ سوئمنگ لیک میں چھلانگیں لگا رہے ہیں جہاں پانی کا درجہ حرارت 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔ وِل نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا کہ ’میں ایک...
پنجاب پولیس کو چار سال سے مطلوب قتل کا ملزم بالآخر سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ایک اور مفرور ملزم کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا گیا۔ محسن نقوی کے مطابق ملزم تیمور حسن قتل کے کیس میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور گزشتہ چار برسوں سے سعودی عرب میں مقیم تھا۔ یف آئی اے انٹرپول سعودی عرب سے ملزم کو پاکستان لے آئی۔ وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ریڈ نوٹس ایف آئی اے نے جاری کیے تھے، جس کے بعد اس کی گرفتاری ممکن ہوئی۔ تیمور حسن کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر ایف آئی...
---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔وکیل رانا مدثر کے مطابق شاہ محمود قریشی کو دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی پِتے کی سرجری کے لیے پی کے ایل آئی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔وکیل رانا مدثر کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی طبعیت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کیے گیے جن کی رپورٹس 15 روز میں آئیں گی۔ شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتال منتقلی کی اجازت اسلام آباد جیل میں شاہ محمود قریشی کی طبیعت خراب،... واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی...
ملک کے چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی ماحولیاتی مانیٹرنگ ویب سائٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر 253 پارٹیکیولیٹ میٹر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جہاں فضائی معیار خطرناک حد تک خراب ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 248، پشاور میں 243 اور کراچی میں 236 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے شدید نقصان دہ سطحوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ آلودگی سانس کی بیماریوں، آنکھوں کی جلن اور مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں دھند کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی مٹیاری محمد عارف اسلم راؤ کی ہدایات پر مٹیاری پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کی مزار کے گیٹ سے چاندی چوری کرنے کے واقعے کا سراغ لگا لیا اور 24 گھنٹوں کے اندر ملزم گرفتار لیا۔پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے درگاہ بھٹ شاہ کے گیٹ سے چاندی چوری کرنے والا ملزم انور ولد نواب ماچھی کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ چاندی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ایس ایس پی مٹیاری نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی تھی کہ ملزم کی گرفتاری اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی میں کوئی کوتاہی نہ برتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251210-2-9 ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت)ٹنڈو محمد خان کے مختلف علاقوں میں چائنا کٹنگ مافیا سرگرم۔ امام علی سٹی اور دعا سٹی سمیت کئی غیر قانونی پلاٹنگ اسکیموں کے نام پر عوام سے کروڑوں روپوں کی لوٹ مار جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر، اسٹنٹ کمشنر، مختار کار نوٹس لیں۔ سندھ عوامی فورم کے رہنماؤں ڈاکٹر انور حاجانو، ڈاکٹر امرشی ٹھاکر، ڈاکٹر حسن لغاری، منور سومرو اور امتیاز شاہ و دیگر کی پریس کلب میں پریس کانفرنس۔تفصیلات کے مطابق سندھ عوامی فورم کے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر انور حاجانو، ڈاکٹر امرشی ٹھاکر، ڈاکٹر حسن لغاری، منور سومرو اور امتیاز شاہ و دیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈو محمد خان میں میں محکمہ آبپاشی کی زمین پر...
سندھ کے ضلع مٹیاری میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کےمزار پر چوری کی واردات ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مٹیاری میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کےمزار پر چور مزار کے گیٹ توڑ کر چاندی چوری کرکے لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے ملزم کی شناخت کی جائے گی۔
فائل فوٹو سندھ کے ضلع مٹیاری میں عظیم صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار کے گیٹ سے چاندی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے چوری کی گئی چاندی دکاندار کو فروخت بھی کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فروخت کی گئی چاندی خریدار تاجر سے جلد بازیاب کرلی جائے گی، چاندی کی بازیابی کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ’’شاہ جو کلام‘‘ سندھ دھرتی کا آفاقی پیغام جو صوفیانہ رنگ میں دیا گیاانوش فاطمہوادی سندھ کی تاریخ تین ہزار سال سے زائد... غفلت برتنے پر محکمہ اوقاف نے مزار کے مینجر کو معطل کرنے کا...
سندھ کے ضلع مٹیاری میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کےمزار پر چوری کی واردات ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مٹیاری میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کےمزار پر چور مزار کے گیٹ توڑ کر چاندی چوری کرکے لے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے ملزم کی شناخت کی جائے گی۔
سائنسی دنیا میں شہرت رکھنے والے کراچی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا مجوزہ قانونی مسودہ سندھ ایچ ای سی پہنچ گیا ہے۔ سندھ اعلی تعلیمی کمیشن کے ذیلی ادارے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نے اس حوالے سے خصوصی اجلاس 12 دسمبر کو طلب کرلیا، جس میں اس مسودے میں موجود قانونی شقوں پر غور کیا جائے گا جبکہ چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نے جمعہ کو ہونے والے اجلاس سے متعلق خطوط اراکین کو ارسال کردیے ہیں۔ چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے ایک رکن نے "ایکسپریس" کو بتایا کہ جو قانونی مسودہ کمیٹی کو بھجوایا گیا ہے یہ وہی مسودہ ہے جو سوشل میڈیا پر پہلے ہی سفر...
سوزن فرگوسن نے ایک بیان میں کہا کہ افغان خواتین کو یو این دفاتر میں کام سے روکنا زندگی بچانے والی خدمات کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان خواتین کو دفاتر اور فیلڈ میں محفوظ رسائی دی جائے، جتنی دیر یہ پابندیاں رہیں گی، اتنا ہی زندگی بچانے والی خدمات کو خطرہ رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کی خواتین کی ایجنسی کی خصوصی نمائندہ سوزن فرگوسن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یو این دفاتر میں افغان خواتین کے کام پر پابندی ہٹائی جائے۔ سوزن فرگوسن نے ایک بیان میں کہا کہ افغان خواتین کو یو این دفاتر میں کام سے روکنا زندگی بچانے والی خدمات کو خطرے میں ڈال رہا...
گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں شیاؤمی پوکو ایف 8 الٹرا کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ تاہم، سام سنگ کے گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ اسمارٹ فون نے اپنی ریلیز سے قبل ہی صارفین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ مقبول اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق شیاؤمی پوکو ایف 8 الٹرا پہلے، سام سنگ گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ (نئی انٹری، ریلیز 12 دسمبر تک متوقع) دوسرے اور سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ایپل آئی فون 17 پرو میکس چوتھے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا پانچویں، ون پلس 15 فائیو جی چھٹے، سام سنگ گلیکسی اے 17 ساتویں پوزیشن پر ہیں۔...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پی ٹی آئی نے آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے جلسے سے خطاب کرتے کہا کہ خیبر پی کے میں گورننس نہ ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے، گورننس نہ ہوتی تو تیسری بار حکومت نہ بناتے، کہا جاتا ہے خیبر پی کے حکومت سنجیدہ نہیں، سنجیدہ تو آپ نہیں ہیں، آپ کی پالیسی کامیاب نہیں ہو رہی تو پالیسی تبدیل کریں، ہمارا کیا قصور ہے، پاکستانی قوم بانی کیساتھ کھڑی ہے۔ ہماری جد وجہد پاکستانی پرچم کے سائے تلے ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پشاور کے لئے سو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کے شہر الجبیل میں چائنہ چیمبر آف کامرس گروپ کے وفد نے ڈریگن ریور کمپنی کی دعوت پر دورہ کیا الجبیل سے عابد شمعون چاند کے مطابق دورے کے انعقاد میں ڈریگن ریور کمپنی کے چیئرمین خالد الغامدی اور منیجر فاروق اکرم کی خصوصی کاوشیں شامل تھیں۔ اے این سی سی (ANCC) کے چیئرمین بابائے جبیل چوہدری محمد ادریس طور اور محمد طور نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا تقریب میں سعودی اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے اہم افراد نے شرکت کی جن میں ریاض عارف، چوہدری آفتاب جاوید، راجہ طالب کیانی، بریگیڈیئر شاہد راؤ، عامر پیرزادہ، سعید الہاجری ابو حمود اور پروفیسر اسرار احمد شامل تھے خالد الغامدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے ادارہ نورحق میں کراچی کا تباہ حال انفرااسٹر کچر، عوامی مسائل اور شہری و بلدیاتی امور کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی اس وقت حادثات کا شکار ہے، شہر کا ہر مسئلہ جوں کا توں ہے اور حکمران مکمل طور پر غافل ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت اور کرپشن نے کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، پورا شہر کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے۔شہر کی سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہیں جبکہ بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ شہریوں کی جانیں لے رہا ہے۔ ریڈ لائن منصوبہ 2022 میں شروع ہوا تھا، جسے 2024 میں مکمل ہونا تھا مگر...
سائنس کے مطابق ہمارے دماغ کے چار گیئر ہیں۔ اگر ہم اپنی انگلی کان سے پیچھے کی طرف رکھیں۔یعنی کے سر کے پشت گدی کے تھوڑا اوپر۔اس جگہ پر دماغ کے اندر کی طرف بلیو ڈاٹ موجود ہے ۔ یہ نیلے رنگ کا ہے جہاں پر بہت سے نیورونز اکٹھے ہیں ۔ اس کولاطینی زبان میں بلیو ڈاٹ کہا جاتا ہے ۔ یہ تقریباً کچھ ملی میٹر جتنا حصہ ہے اور اس حصے کا ہمارے دماغ کی کارکردگی سے بہت گہرا تعلق ہے ۔ یہ ہمارے دماغ کا ماسٹر سوئچ ہے ۔ بالکل ایسے جیسے گاڑیوں میں گیئر باکس ہوتا ہے اور گیئر بدل کر ہم گاڑی کی اسپیڈ کو تیز کرتے ہیں یہ بات شہرہ آفاق خاتون سائنسدان نے...
قصور: ضلع قصور کے علاقہ نور شاہ ولی میں آج صبح ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جب کچن میں کھانا پکاتے ہوئے گیس سلنڈر سے اچانک شعلے بھڑک اٹھے اور صابر علی کی 27 سالہ بیوی عاصمہ بی بی کے کپڑوں کو آگ لگ گئی۔ چند لمحوں میں آگ نے پورے جسم کو لپیٹ میں لے لیا۔ چیخیں سن کر گھر والوں نے دوڑ کر بچانے کی کوشش کی لیکن تب تک خاتون شدید جھلس چکی تھیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور عاصمہ بی بی کو شدید حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بلھے شاہ قصور منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کے جسم کا بڑا حصہ جھلس چکا ہے۔...
بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی کیمسٹری کا ہر کوئی معترف ہے لیکن شاید ہی کوئی یقین کرے گا کہ ایک ایسا وقت آیا تھا جب دونوں نے جدا ہونے کا سوچ لیا تھا۔ سوناکشی سنہا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سب جانتے ہیں کہ ہمارا رومانس 7 سال رہا اور پھر ہم نے شادی کی۔ اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ لیکن شاید ہی کسی کو معلوم ہو کہ رومانس کے تیسرے سال ہی ایک دوسرے کے بال نوچنے کی نوبت تک پہنچ گئے تھے۔ سوناکشی سنہا نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب ہمارے درمیان بات چیت کم اور غلط فہمیاں زیادہ ہوگئی تھیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ بس ایسا لگتا تھا جیسے ہم ایک دوسرے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں مقیم محنت کش شہری راز محمد کے گھر خوشیوں نے دستک دے دی۔ایک نجی اسپتال میں چار بچوں(تین بیٹے اور ایک بیٹی)کی پیدائش ہوئی ہے۔ خاندان اور اہلِ محلہ نے اس خیر و برکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔راز محمد پیشے کے اعتبار سے فروٹ کی ریڑھی لگاتے ہیں اور محنت مزدوری کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پالتے ہیں۔ ان کے پہلے سے دو بچے تھے جس کے بعد اب بچوں کی مجموعی تعداد6 ہو گئی ہے۔خوشیوں کے ساتھ والدین پر ذمہ داریوں کا بوجھ بھی بڑھ گیا ہے۔ محدود آمدنی کے باعث بچوں کی پرورش ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔راز محمد نے وزیر اعلی بلوچستان اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کوئٹہ میں ایک پھل فروش کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں محنت کش شہری راز محمد کے گھر خوشیوں کا سماں باندھ گیا، جب ان کے ہاں ایک نجی اسپتال میں چار بچوں کی پیدائش ہوئی، تین بیٹے اور ایک بیٹی۔ خاندان اور محلے کے لوگ اس خیر و برکت پر دلی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق راز محمد پیشے کے اعتبار سے فروٹ کی ریڑھی لگاتے ہیں اور محنت مزدوری کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پالتے ہیں، پہلے سے ان کے دو بچے تھے اور اب چار نئے مہمانوں کے شامل ہونے کے بعد بچوں...
پنجاب حکومت کے ’ستھرا پنجاب‘ منصوبے میں شامل خاتون سینیٹری ورکر نے کوڑا دان سے ملنے والے 9 لاکھ روپے مالک کو واپس کر کے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نصرت بی بی صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں صفائی کا کام کرنے والے ایک لاکھ 30 ہزار ملازمین میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی صبح محلہ نگہبان پورہ کی گلی میں کوڑے سے ایک پیکٹ ملا، جسے کھولنے پر نوٹوں کی گڈیاں سامنے آئیں۔ خاتون نے فوراً اپنے سپروائزر کو اطلاع دی، جنہوں نے پیسے کے مالک کو تلاش کرکے رقم واپس کردی۔ اس کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے بتایا کہ نصرت بی بی کو مجموعی...
اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹھٹھہ پولیس کی عدالت کے باہر موجودگی کی اطلاع پر وکلا مشتعل ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اعلیٰ عدالت کے باہر وکلاء ایک مرتبہ پھر پولیس پر سرعام برس پڑے، انسپکٹر اور اہلکاروں پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وکلا پولیس اہلکار پر تشدد کرتے ہوئے دور تک لے گئے۔ پولیس کے مطابق ٹھٹھہ پولیس کی ٹیم گزشتہ روز اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کورٹ کے باہر پہنچی تھی، پولیس کے آنے کی اطلاع ملزم کے رشتے داروں کو مل گئی، جس پر انہوں نے کیس کے وکلا کو پولیس کے آنے کے بارے میں بتایا۔ اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے...
راولپنڈی میں ٹک ٹاکر ایمان فاطمہ کے بال کاٹنے کے معاملے پر گرفتار دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ اور ڈسچارج کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ سول جج صوفیہ ملک نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ دونوں ملزمان انیس عرف درانی اور جلیل عرف مٹھو کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا۔ دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں بھی سماعت کے لیے منظور کر لی گئیں۔ عدالت نے کل ہفتہ 6 دسمبر کو ریکارڈ طلب کر لیا۔ تفتیشی افیسر نے کہا کہ ملزمان سے بال کاٹنے کی قینچی برآمد کرنی ہے جبکہ وکیل نے کہا کہ مدعیہ غائب ہے۔ ٹک ٹاکر ایمانفاطمہ نے مقدمہ پیروی سے انکار کر دیا، یہ دو ماہ پرانا...
صوبائی وزیربلدیات ناصر حسین شاہ کا ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہردیناتا احمد، پروفیسر نازلی حسین وائس چانسلر،بشیر جان محمد کے ہمراہ کھارادر جنرل اسپتال میںبی ایم جے اسکول آف نرسنگ کے کانووکیشن موقع پرگروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع حیدرآباد کے نمائندہ وفد نے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو سے خصوصی ملاقات کی، جس میں امن و امان کی صورتحال، شہری مسائل اور کمیونٹی کے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ایڈووکیٹ اشرف بازئی، ضلعی صدر سعید اکبر یوسفزئی، جنرل سیکرٹری ملک عبدالقیوم کاکڑ اور اسٹیشن یونٹ صدر محیب خان کرل شامل تھے۔ رہنماؤں نے ایس ایس پی کو ضلع میں پشتون برادری کو درپیش مسائل اور عوامی توقعات سے بھی آگاہ کیا۔ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو نے وفد کو یقین دلایا کہ پولیس شہریوں کے تعاون اور امن کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور کمیونٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251206-11-21 سیف اللہ
ایسٹ انڈیا کمپنی کا ایک کارنامہ محکمہ ریلوے کا قیام تھا۔ ریل نے ہندوستان کے شہریوں کو سفرکا محفوظ اور سستا ذریعہ دیا تھا۔ انگریز حکومت نے ایک طرف چمن اور اس کے ساتھ دوسری طرف پشاور سے لے کر کلکتہ تک ریل چلا دی تھی۔ ریلوے میں ہزاروں افسران اور لاکھوں مزدور کام کرتے تھے۔ انگریز حکومت کے دور میں ریلوے مزدوروں کے حالات کار انتہائی خراب تھے۔ جب ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی نے ہندوستان کے مزدوروں کو ٹریڈ یونین میں منظم کرنا شروع کیا تو ریلوے میں بھی مزدور یونین قائم کی گئی۔ وی وی گری ریلوے یونین کے پہلے صدر اور مرزا ابراہیم پہلے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے، وہ انڈین نیشنل کانگریس کے فعال کارکن تھے اور...
ڈاکٹر معظم علی خان۔فوٹو: فائل جامعہ کراچی کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر معظم علی خان کو سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں قائم واحد صوبائی سرکاری جامعہ گورنمٹ کالج یونیورسٹی حیدر آباد کا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔ڈاکٹر معظم علی خان پیر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، تلاش کمیٹی نے گورنمٹ کالج یونیورسٹی حیدر آباد کے عہدے کے لیے تین امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کیا تھا۔ چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں تلاش کمیٹی کے اجلاس میں جامعہ کراچی کے سابق رجسٹرار اور انسٹیٹیوٹ آف انوائرنمنٹل اسٹڈیز کے سابق ڈائریکٹر معظم علی خان کو پہلے نمبر پر رکھا گیا تھا۔جب کہ میر پورخاص کیمپس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے جمعہ کے روز ناروے کے دورے کو ملتوی کر کے بیلجیم کا دورہ کیا تاکہ وزیر اعظم بارٹ ڈی ویور اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن سے ملاقات کریں ۔سرکاری ترجمان کے مطابق مرز نے ڈی ویور اور وان ڈیر لیئن کے ساتھ عشائیہ ملاقات میں شرکت کی، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔اس تبدیلی کا مقصد بیلجیم کی حمایت حاصل کرنا ہے تاکہ یورپی یونین کا روسی منجمد اثاثے استعمال کر کے یوکرین کی مدد کے منصوبے کو آگے بڑھایا جا سکے، یہ منصوبہ ستمبر میں مرز نے پیش کیا تھا اور یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیئن نے بدھ کو پریس کانفرنس میں اس کی...
کراچی: اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین کی تقرری کے لیے شارٹ لسٹڈ 5 امیدواروں کے حتمی انٹرویوز جمعہ کو ہوں گے جسے انٹرویو دینے والے امیدواروں کے ذہانت و مہارت کے امتحان سے زیادہ تلاش کمیٹی search committee کے کنوینر اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا امتحان قرار دیا جارہا ہے۔ اس عہدے کے لیے آنے والی ساڑھے 5 سو درخواستوں کی اسکروٹنی اور ازاں بعد پہلے مرحلے میں کیے گئے 30 امیدواروں کے انٹرویوز میں سے نکالے گئے 5 امیدواروں میں سے "ٹاپ آف دی ٹاپ" دو امیدوارہیں۔ یہ امیدوار سندھ سے پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی جبکہ پنجاب سے پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ ہیں۔ اعلیٰ تعلیمی حلقوں کا خیال ہے کہ...
—فائل فوٹوز ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین کی تقرری کے عمل کا آخری مرحلہ کل ہو گا جس میں وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں سرچ کمیٹی ٹاپ 5 امیدواروں سے تفصیلی انٹرویو کرے گی۔وفاقی سیکریٹری تعلیم و پیشہ ور تربیت ندیم محبوب نے ’جنگ‘ کو بتایا کہ پہلے مرحلے کے انٹرویوز کے دوران سرچ کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ٹاپ 5 امیدواروں کے مزید تفصیلی انٹرویوز کیے جائیں تاکہ بہترین امیدواروں میں سے سب سے ’بہترین امیدوار‘ کا انتخاب کر کے اس کا نام وزیرِ اعظم کو بھیجا جا سکے۔ان کا کہنا ہے کہ بہتر امیدوار کی تلاش میں یہ طریقہ کار نیا نہیں بلکہ نجی شعبے میں بھی اس عمل...
نیویارک (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، تولہ سونے کی قیمت مزید 1700 روپے کم ہوگئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور تولہ سونے کے نرخ مزید 1700 روپے کمی سے 4 لاکھ41ہزار 462 روپے کی سطح پر آگئے۔ اسی طرح 10گرام سونےکی قیمت1457 روپے کی کمی سے3 لاکھ 78 ہزار 482 روپے ہوگئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں 17ڈالر کی کمی سےفی اونس سونا 4191 ڈالر پرآگیا۔ چاندی کے نرخوں میں بھی آئی اور فی تولہ چاندی کی قیمت 85 روپےکی کمی سے...
تاشقند: ازبکستان نے چار سال بعد افغانستان کے ساتھ واحد زمینی سرحدی گزرگاہ دوبارہ کھول دی ہے، جو طالبان کے سنہ 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے عام مسافروں کے لیے بند تھی۔ ازبک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق "ترمذ-ہیراتان پل" پر واقع کراسنگ پوائنٹ اب مکمل طور پر فعال ہے اور دونوں ممالک کے شہری محفوظ طریقے سے آمدورفت کر سکتے ہیں۔ چیمبر نے بتایا کہ ویزا نظام برقرار رہے گا، تاہم سرحد کی بندش کے باعث مسافروں کو مزار شریف پہنچنے کے لیے تاجکستان کا طویل راستہ اختیار کرنا پڑتا تھا، جو ازبک سرحد سے صرف 75 کلومیٹر دور ہے۔ گزرگاہ کی بحالی سے تجارتی کمپنیوں کے کام میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ این ایف سی کے حوالے سے قیاس آرائیوں، خدشات کا حل مخلصانہ اور شفاف مکالمہ ہے، این ایف سی ایوارڈ کے معاملات کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہماری منزل ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سندھ اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ بطور صوبائی وزیر خزانہ شریک ہوئے جبکہ پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے خزانہ اور پرائیوٹ ممبران اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے اپنی مالی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں چاروں صوبوں نے بھی اپنی مالی پوزیشن پر بریفنگ...
چائنیز کال سینٹر میگا کرپشن اسکینڈل کے ملزمان ڈیپٹی ڈائریکٹر سلمان اعوان اور سب انسپکٹر صارم علی کی قبل از گرفتاری ضمانت مسترد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے دونوں مرکزی ملزمان کو عدالت سے باہر آتے ہی گرفتار کرلیا۔ جسمانی ریمانڈ کے لیے ملزمان کو جعمہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایک اور ملزم طاہر محی الدین بھی اسپیشل جج سینڑل کی عدالت میں پیش نہ ہوا۔ طاہر محی الدین کی قبل از گرفتاری ضمانت بھی مسترد کردی گئی ہے۔
چین کی ایرو اسپیس کمپنی لِنگ کانگ تیان شِنگ نے نیا ہائپرسونک گلائیڈ میزائل YKJ-1000 متعارف کر کے دفاعی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔ 1300 کلومیٹر رینج اور آواز سے سات گنا زیادہ رفتار رکھنے والے اس میزائل کو ’’سیمنٹ کوٹِڈ میزائل‘‘ بھی کہا جا رہا ہے کیونکہ اس کی بیرونی تہہ میں حرارت برداشت کرنے والا فوم کنکریٹ جیسا عام تعمیراتی مواد استعمال کیا گیا ہے۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیاب جنگی آزمائشوں کے بعد یہ میزائل بڑے پیمانے پر تیار کیا جا رہا ہے، اور اس کی فی یونٹ ممکنہ قیمت صرف 99 ہزار ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ یہ قیمت امریکی دفاعی نظاموں کے مقابلے میں حیران کن طور پر کم ہے، جہاں ایک...
حکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دے دی۔ وزارت تجارت نے ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ممبر کسٹمز آپریشن ایف بی آر کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دینے کا فیصلہ وزارت خارجہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ یونیسف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور یو این ایف پی اے کے کنٹینرز کی مرحلہ وار کلیئرنس کی ہدایت کر دی گئی۔ وزارت تجارت نے خط میں کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارگوز گاڑیوں کی ترسیل کی اجازت دی جائے، دوسرے مرحلے میں ادویات اور طبی آلات والے کنٹینر کلیئر کیے جائیں گے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سال 2025 کا آخری سپر مون آج ہوگا، پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپارکو کے مطابق سپر مون اُس وقت بنتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار کے زمین سے قریب ترین مقام پر پہنچے اور اسی وقت مکمل طور پر روشن بھی ہو، قربت کی وجہ سے چاند عام دنوں کے مقابلے میں قدرے بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔ سپارکو کے اعلامیے کے مطابق سپر مون 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع ہوگا، جبکہ 5 دسمبر کی صبح 4 بج کر 15 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا تب اس کی روشنائی 99.8 فیصد تک پہنچ جائے گی۔...
پاکستان کے بعد افغانستان کا ایک اور ہمسایہ تاجکستان افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کی وجہ سے پریشان ہے۔ ایک روز قبل 5 تاجک شہری جبکہ اس سے چند روز پہلے ہی تاجکستان میں 3 چینی شہری بھی افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی میں ہلاک ہوئے۔ سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، اِس سلسلے میں سب سے مؤثر کردار علاقائی ممالک کا ہے جن میں پاکستان، ایران، چین، روس اور وسط ایشیائی ریاستیں شامل ہیں، یہ ممالک مل کر اِس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟ ایک روز قبل افغان سرزمین سے ہونے...
کراچی: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) اعلان کرتا ہے کہ 2025 کا آخری سپر مون،جسے دسمبر کا کولڈ مون بھی کہا جاتا ہے،4 اور 5 دسمبر کی رات پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپر مون اس وقت واقع ہوتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب مقام پیریجی پر موجود ہو اور اسی وقت چاند مکمل طور پر روشن ہو،اس قربت کی وجہ سے چاند عام دنوں کے مقابلے میں ذرا بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ دسمبر کا کولڈ مون سال 2025 کا تیسرا مسلسل سپر مون اور سال کا آخری سپر مون ہوگا۔ یہ 5 دسمبر کی صبح 04:15 بجے PST پر...
امریکی گلوکارہ اور اداکارہ ملی سائرس نے چار سال تک ساتھ رہنے کے بعد اپنے بوائے فرینڈ میکس مورنڈو سے منگنی کرلی ہے۔ 33 سالہ ملی سائرس کی یہ دوسری شادی ہوگی، جبکہ دونوں کی منگنی کی تصدیق معروف میگزین پیپل نے قریبی ذرائع سے کی ہے۔ گزشتہ دنوں ملی سائرس نے اپنی سالگرہ کی تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں مداحوں نے ان کی انگلی میں ایک نئی انگوٹھی دیکھی اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ بعد ازاں لاس اینجلس میں فلم Avatar: Fire And Ash کی ریڈ کارپٹ تقریب میں وہ میکس کے ساتھ نظر آئیں اور پہلی مرتبہ کھل کر منگنی کی انگوٹھی دکھائی۔ View this post on Instagram ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: رواں سال 2025کا آخری سپر مون کل ہوگا۔میڈیا ذرائع کے مطابق دسمبر کا سپر مون، جو دنیا بھر میں ونٹر فل مون اور کولڈ مون کے نام سے جانا جاتا ہے، کل رات آسمان پر پوری آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہوگا۔ماہرین فلکیات کے مطابق نومبر کا سپر مون بھی سال کا سب سے بڑا اور روشن چاند تھا، تاہم دسمبر کا سپر مون اس سال کا آخری سپر مون ہوگا، جو غیر معمولی چمک اور جسامت کے ساتھ دکھائی دے گا۔اس شاندار فلکی مظاہرے کے دوران چاند تقریباً 3 لاکھ 57 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا، جو اپنے مدار کے قریب ترین مقام Perigee پر ہونے کے باعث عام دنوں کی نسبت 8...
افغانستان میں طالبان حکمرانی کے تحت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر افغان اور بین الاقوامی اداروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سخت مالی پابندیوں، محدود آزادیوں اور معاشی پالیسیوں کی ناکامی نے لاکھوں افغان شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کر دیا ہے، جبکہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں معمول بنتی جا رہی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق ملک میں بے روزگاری اور مسلسل بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات نے ہزاروں خاندانوں کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ کم آمدنی، مہنگائی اور روزگار کے محدود مواقع کے باعث نوجوان تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہیں، جبکہ بہت سے افراد معمولی تنخواہوں کے باوجود اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہیں۔ ماہرینِ اقتصادیات کا کہنا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-3 اسلام آباد(صباح نیوز)کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیردنیا کے ہر فورم تک پہنچانا چاہتے ہیں، کیونکہ آزادیِ کشمیر ہمارے لیے مقدم ہے۔یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹ فورم کے صدرڈاکٹر محمد اشرف ڈار کی قیادت میں وفدسے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں کو ہدایت دی ہے کہ جب دشمن کے مقابل کھڑے ہو تو ثابت قدم رہو۔ سیف اللہ
ویب ڈیسک : گنیز ورلڈ ریکارڈز نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے چانسلر محمد شاہ زیب اعوان کو دنیا کے کم عمر ترین مرد یونیورسٹی چانسلر کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے این آئی ٹی کے چانسلر محمد شاہ زیب اعوان کو باضابطہ طور پر دنیا کے کم عمر ترین (مرد) یونیورسٹی چانسلر کے طور پر تسلیم کرنا پاکستانی نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو اجاگر کرنے کیلئے اہم سنگِ میل ہے۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین این آئی ٹی ایک فیڈرل چارٹرڈ ادارہ ہے جو امریکا کی صفِ اول کی جدید ترین...
اسلام آباد: حکومت نے برآمدی اشیا پر ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج کے تحت وصول کی جانے والی کسٹمز ڈیوٹی ختم کردی، ایف بی آر نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ ایف بی آر کے مطابق یہ ڈیوٹی فنانس ایکٹ 1991ء کے تحت نافذ کی گئی تھی، برآمدکنندگان کی جانب سے وزیرِ اعظم کو سفارش کی گئی تھی کہ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج کی مد میں وصول کی جانے والی یہ ڈیوٹی برآمدی لاگت میں اضافہ کرتی ہے اس لیے اسے ختم کیا جائے ۔ حکومت نے برآمدکنندگان کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں برآمدی شعبے کو ریلیف ملنے اور عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی مسابقت میں بہتری آنے...
ایک بھارتی بزرگ خاتون نے اپنے دھماکے دار ڈانس سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں 75 سالہ دادی کو مشہور گانے ’’دو گھونٹ پلا دے ساقیا‘‘ پر اس انداز سے ناچتے دیکھا گیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ ڈانس کے دوران دادی نے ایسا خوبصورت فرنٹ فلپ لگایا کہ پورا مجمع ششدر رہ گیا۔ وہاں موجود لوگ اس سین کو اپنے موبائل کیمروں میں قید کرتے رہے، اور کئی تو حیرت سے منہ کھولے رہ گئے کہ اس عمر میں کوئی اتنی پھرتی کیسے دکھا سکتا ہے! View this post on Instagram ویڈیو کی مقبولیت...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نکاح تنازع کیس میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر کے خلاف مقدمہ درج کا فیصلہ معطل کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے وائس چانسلر کی درخواست پر فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے ڈاکٹر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد سیشن کورٹ نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ وائس چانسلر نے اسلام آباد سیشن کورٹ کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ وائس چانسلر پر الزام ہے کہ ایک خاتون ڈاکٹر کو جعلی نکاح کے ذریعے طویل مدتی تعلق میں دھوکے سے رکھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت)تھیلیسیمیا سینٹر بدین کے منا بھائی ہال میں ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے اساتذہ کے لیے چار روزہ تربیتی پروگرام بعنوان رستوں کی روشنی اور قوت کے ذرائع کے بارے میں سیکھنا کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بدین کے مختلف سرکاری اسکولوں کے مرد و خواتین اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری بدین الطاف حسین میمن، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالواحد را?موں، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر علی محمد رند، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر (فی میل) بدین میڈم شبانہ میمن، ضلعی فوکل پرسن میڈیا سیل ایلیمنٹری سیکنڈری بدین محمد خان سموں اور فوکل پرسن میڈیا سیل پرائمری بدین حبیب اللہ جوگیجو نے شرکت کی۔ تربیتی پروگرام میں علی...
سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ نیلامی نے سکہ سازی اور تاریخی نوادرات کے شوقین افراد کے لیے ایک نئی سنسنی پیدا کر دی۔ اسپین کے بادشاہ فلیپ سوم کے دور میں 1609 میں ڈھالا گیا نایاب سنہری سکہ یورپ کی نیلامی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 28 لاکھ 17 ہزار 500 سوئس فرانک (3.49 ملین ڈالر) میں فروخت ہوگیا۔ یہ منفرد سکہ جس کا وزن حیران کن طور پر 339 گرام ہے، اسپین کے شہر سیگوویا میں اس سونے سے تیار کیا گیا تھا جو ہسپانوی فاتحین نئی دنیا یعنی امریکا سے لائے تھے۔ سینٹین کہلایا جانے والا یہ سکہ اُس دور میں شاہی طاقت اور دولت کی شان دکھانے کے لیے خصوصی طور پر بنایا گیا تھا۔ ماہرین کے...
ایک بیان میں سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ بھارت اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر دنیا کو دھوکہ نہیں دے سکتا کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ خود بھارت دہشت گردی کی سب سے بڑی فیکٹری، انتہا پسندی کا مرکز اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی بھارتی سازشوں کے خلاف اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت اپنی انتہاءپسند اور پاکستان دشمن ذہنیت کے تحت اوچھے، گھٹیا اور بزدلانہ ہتھکنڈوں کا سہارا لے کر پاکستان کی عالمی شناخت اور ریاستی وقار کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششیں کر رہی ہے، بھارتی قیادت کی سوچ، عمل اور...
برطانوی شاہی خاندان کی نایاب یادگاروں میں ایک منفرد اضافہ سامنے آیا ہے، جہاں کنگ چارلس کے بچپن کے بال نیلامی کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔ یہ بال 1960 کی دہائی کے اوائل میں شاہی نائی جارج کرسپ نے اُس وقت کاٹے تھے جب نوجوان چارلس ابھی شاہی ذمہ داریوں، ڈیانا یا کمیلا کے عہد سے بہت دور تھے۔ یہ بھی پڑھیے: سونے سے بنا فن یا سرمایہ داری پر طنز؟ دنیا کا مہنگا ترین ٹوائلٹ نیلامی کے لیے تیار پال فریزر کلیکٹیبلز کی جانب سے پیش کی گئی اس یادگار کی قیمت 7,995 پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کنگ چارلس سوم کی سب سے زیادہ نجی نوعیت کی یادگار ہے۔ یہ بال...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) گینز ورلڈ ریکارڈز نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے وائس چانسلر محمد شاہ زیب اعوان کو دنیا کے کم عمر ترین مرد یونیورسٹی چانسلر کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔29 سالہ شاہ زیب اعوان کے لیے یہ اعزاز نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی کی علامت ہے بلکہ پاکستان کی نئی قیادت اور ابھرتے ہوئے تعلیمی رجحانات کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔ شاہ زیب اعوان نے بتایا کہ این آئی ٹی ایک وفاقی رجسٹرڈ چارٹرڈ ادارہ ہے جو اپنی تعلیمی شراکت داری کے ذریعے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے نئے رجحانات متعارف کرا رہا ہے۔ یہ شراکت داری امریکا کی معروف اور جدت پسند ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ساتھ قائم ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-9 صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اسپتال کے ترجمان کے مطابق والدین کا تعلق صوابی کے علاقے سلیم خان سے ہے، ماں اور تمام بچے صحت مند ہیں، بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن کے ہوئی۔ انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ کے مطابق چاروں بچے 21 روز تک انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج رہے، چاروں بچے اب ایک ماہ کے ہوچکے ہیں۔ بچوں کے والد مقصود علی نے کہا کہ ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش پر بے حد خوش ہوں، بی کے ایم سی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی، جس میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال کے ترجمان رحم خان نے بتایا کہ ماں اور بچے دونوں فی الحال صحت مند ہیں اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ نے کہا کہ چاروں بچوں کی پیدائش نارمل ڈیلیوری کے ذریعے ہوئی اور تمام بچے تندرست ہیں، یہ نوعیت کا نایاب موقع ہے، اور ماں کی صحت بھی اچھی ہے، جس سے اسپتال کے عملے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔چار بچوں کے والد مقصود علی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ساتھ چار بچوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ناسا نے حال ہی میں ایک ایسے شہابِ ثاقب کے بارے میں تشویشناک معلومات جاری کی ہیں جو مستقبل میں چاند کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔’’2024 YR4‘‘ نامی یہ خلائی چٹان سائز میں اگرچہ ایک بڑے فٹبال گراؤنڈ کے برابر ہے، مگر ناسا کے مطابق اس کے اثرات معمولی نہیں ہوں گے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ تازہ ڈیٹا کے مطابق اس شہابِ ثاقب کے چاند سے ٹکرانے کے امکانات 4 فیصد تک پہنچ گئے، جو کہ اس نوعیت کے خلائی خطرات کے تناظر میں خاصے سنجیدہ سمجھے جاتے ہیں۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ حتمی تصویر اُس وقت سامنے آئے گی جب آئندہ سال فروری میں اس آسمانی پتھر کی درست پوزیشن دوبارہ ناپی جائے گی۔...
میں تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں، سہیل آفریدی - فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں، ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں؟سہیل آفریدی نے گزشتہ شب دھرنا ختم کرنے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود مجھے اور نہ دیگر رہنماوں کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے دیا گیا، اس سے پہلےجو لندن بھاگ جاتے تھے اِن کو 50، 50 لوگ ملتے تھے۔ وزیرِاعلیٰ کےپی کو اگر بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے تو عوامی طاقت سے ایوان کی کارروائی روک دیں: محمود اچکزئیسربراہ تحریکِ...
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جنگلات نے کہا کہ جنگلات ہماری ریاست کا بڑا اثاثہ اور قومی دولت ہے۔ موجودہ حکومت جنگلات کی کٹائی روکنے اور آگ سے بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اس حوالے سے آزاد کشمیر میں حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر جنگلات آزادکشمیر سردار جاوید ایوب خان نے محکمہ جنگلات کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنگلات انصر یعقوب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ناظم اعلٰی جنگلات پرنسپل ڈاکٹر سردار افتخار احمد نے محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر جنگلات کو حالیہ سال کے دوران کی گئی شجر کاری مہمات کی کامیابی کی شرح اور لگائے گئے پودوں...
شدید دھند اور گہری اسموگ کے باعث صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب ضلع بھر کے اسکول صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعہ کے روز اسکول صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ’بچوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے عوامی مفاد میں کیا گیا ہے‘۔گزشتہ روز دھند کے باعث پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے یہ اقدام اٹھایا۔ چارسدہ میں ایک روز قبل اسکول وین...
ترقی کی چابی صرف ن لیگ کے پاس ہے ،سازشیں کرنے والے تاریخ کی کتاب میں بند ہو گئے، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تین دفعہ سازش کر کے نوازشریف کو نکالا گیا، ہر دور میں کہا گیا نوازشریف کا دور ختم ہوگیا، نوازشریف 40 سال میں پہلا لیڈر ہے جو آج بھی تاریخ رقم کر رہا ہے، 40 سال سے نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے،ہمیں موروثی سیاست کا طعنہ دینے والوں کے اہل خانہ الیکشن میں کھڑے تھے، گزشتہ دورحکومت میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا گیا، ہمیں وراثت میں بدتمیزی، انتقام لینا نہیں سکھایا گیا، ہمیں وراثت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایکس (ٹوئٹر) نے نیا فیچر متعارف کرواتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اگر کوئی صارف پلیٹ فارم کو وی پی این یا پراکسی کے ذریعے استعمال کر رہا ہے تو اب یہ بات دیگر صارفین کو بھی نظر آئے گی۔کمپنی کے مطابق اس تبدیلی کا بنیادی مقصد جعلی اکاؤنٹس، غلط معلومات اور شناخت چھپانے کے رجحان پر قابو پانا ہے، تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کوئی صارف جس ملک یا ریجن سے ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے، وہ حقیقت سے مختلف تو نہیں۔یہ فیچر 21 نومبر سے مرحلہ وار شروع ہوا تھا اور اب عالمی سطح پر تمام صارفین تک پہنچ چکا ہے۔ ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ نِکیتا بیئر کے مطابق صارفین کے پروفائل پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایکس (ٹوئٹر) نے نیا فیچر متعارف کرواتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اگر کوئی صارف پلیٹ فارم کو وی پی این یا پراکسی کے ذریعے استعمال کر رہا ہے تو اب یہ بات دیگر صارفین کو بھی نظر آئے گی۔کمپنی کے مطابق اس تبدیلی کا بنیادی مقصد جعلی اکاؤنٹس، غلط معلومات اور شناخت چھپانے کے رجحان پر قابو پانا ہے، تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کوئی صارف جس ملک یا ریجن سے ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے، وہ حقیقت سے مختلف تو نہیں۔یہ فیچر 21 نومبر سے مرحلہ وار شروع ہوا تھا اور اب عالمی سطح پر تمام صارفین تک پہنچ چکا ہے۔ ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ نِکیتا بیئر کے مطابق صارفین کے پروفائل پر...
عمران خان کی بہنوں کے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنے کے دوران پولیس کی چائے پیش کرنے کی انوکھی حکمت عملی نے ماحول کو دلچسپ بنا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ شب شدید سردی میں ایس ایچ او صدر بیرونی اعزاز عظیم نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دھرنے میں شریک شرکا کو چائے پیش کی۔ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں ماحول خوشگوار اور دوستانہ نظر آتا ہے۔ ویڈیو میں علیمہ خان مسکراتے ہوئے چائے کا کپ اٹھاتے دکھائی دیتی ہیں، جبکہ ایس ایچ او اعزاز عظیم کی جانب سے چائے پیش کرنے کے جملے بھی واضح طور پر سنے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح علامہ ناصر اور نعیم پنجوتھا...
پیرس: فرانسیسی حکام نے پیرس کے لوور میوزیم سے گزشتہ ماہ چوری ہونے والے شاہی زیورات کے کیس میں مزید چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پیرس کی اعلیٰ پراسیکیوٹر لوری بیکوا کے مطابق گرفتار شدگان میں دو مرد (عمر 38 اور 39 سال) اور دو خواتین (عمر 31 اور 40 سال) شامل ہیں، جو پیرس کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ گرفتاریاں ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب مقدمے میں پہلے ہی چار افراد پر کیس چل رہا تھا۔ یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو چار رکنی گروہ نے دن دہاڑے لوور میوزیم پر حملہ کیا اور صرف سات منٹ میں تقریباً 102 ملین ڈالر مالیت کے تاریخی شاہی زیورات چرا کر اسکوٹرز پر فرار ہوگئے...
چین، قدیم و جدید کا وہ حیرت کدہ ہے جسے دیکھنے اور جاننے میں مجھے ہمیشہ سے دلچسپی رہی ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے یا دوستوں سے جو معلومات ملتی رہیں ان کی مدد سے میں نے کئی علاقوں کو اپنی ’ٹریول وش لسٹ‘ میں شامل کیا اور اس میں ایک نام خوبصورت ساحلوں والے سان یا کا بھی تھا۔ ہائی نان میں واقع اس ساحلی شہر کے بارے میں معلومات لیتے ہوئے اس جزیرے کے دیگر شہروں کے بارے میں بھی جاننا شروع کیا تو اندازہ ہوا کہ کیا ہی کمال علاقہ ہے یہ۔ سان یا کے خوبصورت ساحل ہوں یا ہائیکو کے کاروباری ماحول کی گہما گہمی، بوآو لہ چھینگ میں صحت کی خدمات کے شاندار مراکز ہوں یا...
پیرس: فرانسیسی حکام نے لوور میوزیم سے گزشتہ ماہ ہونے والی شاہی زیورات کی تاریخی ڈکیتی کے کیس میں مزید چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پیرس کی اعلیٰ پراسیکیوٹر لوری بیکوا کے مطابق گرفتار شدگان میں دو مرد (عمر 38 اور 39 سال) اور دو خواتین (عمر 31 اور 40 سال) شامل ہیں، جو پیرس کے ہی مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ گرفتاریاں اس وقت سامنے آئی ہیں جب اس مقدمے میں پہلے ہی چار افراد پر مقدمہ چلایا جا چکا ہے۔ 19 اکتوبر کو چار رکنی گروہ نے دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے آرٹ میوزیم، لوور، میں دن دہاڑے حملہ کیا اور صرف سات منٹ میں تقریباً 102 ملین ڈالر مالیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے پیش آنے والے متعدد ٹریفک حادثات میں کم از کم 8 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔سیالکوٹ میں بڈیانہ روڈ پر افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو تیز رفتار کاریں ریس لگاتے ہوئے ایک رکشے سے جا ٹکرائیں۔ زور دار ٹکر کے نتیجے میں رکشے میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں دو سگے بھائی اور ان کا ایک کزن شامل تھا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیاں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش میں بےقابو ہوئیں اور رکشے کو شدید ٹکر ماری۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو...