الجبیل میں چائنہ چیمبر آف کامرس کے وفد کا ڈریگن ریورکمپنی کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب کے شہر الجبیل میں چائنہ چیمبر آف کامرس گروپ کے وفد نے ڈریگن ریور کمپنی کی دعوت پر دورہ کیا الجبیل سے عابد شمعون چاند کے مطابق دورے کے انعقاد میں ڈریگن ریور کمپنی کے چیئرمین خالد الغامدی اور منیجر فاروق اکرم کی خصوصی کاوشیں شامل تھیں۔ اے این سی سی (ANCC) کے چیئرمین بابائے جبیل چوہدری محمد ادریس طور اور محمد طور نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا تقریب میں سعودی اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے اہم افراد نے شرکت کی جن میں ریاض عارف، چوہدری آفتاب جاوید، راجہ طالب کیانی، بریگیڈیئر شاہد راؤ، عامر پیرزادہ، سعید الہاجری ابو حمود اور پروفیسر اسرار احمد شامل تھے خالد الغامدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین، پاکستان اور سعودی عرب کا ایک پلیٹ فارم پر آنا خطے میں نئی سرمایہ کاری اور مشترکہ ترقی کے لیے اہم قدم ہے ہماری کوشش ہے کہ ایسے منصوبے سامنے آئیں جو تینوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو ڈریگن ریور کمپنی کے منیجر فاروق اکرم نے کہا کہ یہ دورہ ہماری مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے ہم چاہتے ہیں کہ چینی بزنس گروپ کے ساتھ مل کر ایسے منصوبے شروع کیے جائیں جو روزگار، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولیں۔”چینی وفد کے ڈائریکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی وژن 2030 کے تحت نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لیے سعودی اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں آخر میں وفد کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ دیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ یہ دورہ مستقبل میں مزید تعاون اور ترقی کے نئے راستے کھولے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
انڈونیشیا کے صدر آج سے پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کرینگے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو آج پیر سے پاکستان کا دوروزہ سرکاری دورہ کرینگے۔ صدر پرابووو، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف ، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو 8 اور9 دسمبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر صدر پرابووو اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔ یہ انڈونیشن صدر پرابووو کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ آخری صدارتی دورہ 2018 میں جوکو ویڈوڈو نے کیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورہ پاکستان و انڈونیشیا کے سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کے موقع پر ہو رہا ہے۔ صدر پرابووو اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ صدر پرابووو، صدر مملکت آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔ آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی صدر پرابووو سے ملاقات کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیات، تعلیم و ثقافت پر تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔ پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط اور وسیع بنانے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔