انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورہ پر اسلام آبادآئیں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مہمان صدرکے ہمراہ اہم وزرا اور سینئر عہدیداروں پر مشتمل وفد ہوگا۔ صدرپرابووو سبیانتو کو پاکستان کے پہلے دورے کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دی ہے، یہ دورہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کی قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔
انڈونیشیا سے آخری صدارتی دورہ صدر جوکو ویدوڈو نے 2018 میں کیا تھا، صدر پرابووو پاکستانی ہم منصب آصف زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔اس دوران تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم و ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مختلف معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکمران طبقہ عوام کو ریلیف نہیں دے رہا، اشرافیہ کے چند لوگوں نے پورے نظام پر قبضہ کیا ہوا ہے،حافظ نعیم الرحمن حکمران طبقہ عوام کو ریلیف نہیں دے رہا، اشرافیہ کے چند لوگوں نے پورے نظام پر قبضہ کیا ہوا ہے،حافظ نعیم الرحمن فوج کیخلاف مہم ناقابل برداشت ،ملکی سالمیت سے کھیلنے والا ذہنی مریض ہی ہو سکتا ہے، حنیف عباسی تحریک انصاف کا پشاور میں سیاسی پاور شو، آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان سیاسی مفاد کیلئے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، احسن اقبال ڈاکٹر مختار کو جی سیون تھری سے اسلام آباد آزاد گروپ کی طرف سے چیئرمین یونین کونسل نامزد کر دیا گیا پاکستانی علما نے فتنہ پروری پر مبنی سیاسی بیانیہ قوم پر مسلط کرنیوالے عناصر کو مسترد کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انڈونیشیا کے صدر پرابووو
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر آج لاہور پہنچیں گے
لاہور:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے اور اگلے تین روز تک صوبائی دارالحکومت میں قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ دورہ محض رسمی نہیں بلکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مکمل تنظیمی بحالی اور نیا خون انجیکٹ کرنے کا بڑا آپریشن ہے۔
بلاول بھٹو زرداری اپنے قیام کے دوران پنجاب کے 63 نئے عہدیداروں کے ناموں پر مشتمل نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ ان میں صوبائی صدر سمیت تمام اہم عہدوں پر نئی تعیناتیاں شامل ہوں گی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی پرانے چہروں کو سائیڈ لائن کرتے ہوئے نوجوان اور متحرک کارکنوں کو ذمہ داریاں دی جائیں گی۔
سب سے بڑا تجربہ یہ کیا جا رہا ہے کہ لاہور کا تنظیمی ڈھانچہ ڈسٹرکٹ کی بجائے ٹاؤن کی سطح پر بنایا جائے گا تاکہ شہری علاقوں میں پارٹی کی گرفت مضبوط ہو سکے۔
بلاول بھٹو تینوں دن گورنر ہاؤس پنجاب میں قیام کریں گے جہاں وہ نئے اور پرانے پارٹی رہنماؤں، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
اسی سلسلے میں سوموار سے بدھ تک گورنر ہاؤس میں عام عوامی ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔