صوابی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251129-08-9
صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اسپتال کے ترجمان کے مطابق والدین کا تعلق صوابی کے علاقے سلیم خان سے ہے، ماں اور تمام بچے صحت مند ہیں، بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن کے ہوئی۔ انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ کے مطابق چاروں بچے 21 روز تک انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج رہے، چاروں بچے اب ایک ماہ کے ہوچکے ہیں۔ بچوں کے والد مقصود علی نے کہا کہ ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش پر بے حد خوش ہوں، بی کے ایم سی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بچوں کی پیدائش
پڑھیں:
میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
لیجنڈ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے۔حال ہی میں عطا اللہ خان نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔آخرت کے حوالے سے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی قبر تیار کرلی ہے، عیسیٰ خیل میں میری قبر تیار ہے۔لیجنڈ گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندانی قبرستان الگ ہے، میں نے خاندانی قبرستان سے تھوڑی دوری پر اپنی قبر بنوائی ہے، اس جگہ پر دو تین قبروں کی جگہ ہے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بہت پیارے دوست اس دنیا سے چلے گئے، ماں باپ اور ایک بہن بھی دنیا سے رخصت ہوگئی، ہم نے بھی ایک دن چلے جانا ہے۔