Jang News:
2025-11-28@19:18:46 GMT

صوابی: خاتون نے بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیدیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

صوابی: خاتون نے بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیدیا

—تصویر بشکریہ باچا خان میڈیکل کمپلیکس

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں گاؤں سلیم خان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیا ہے۔

اس حوالے سے باچا خان میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان رحم خان کا کہنا ہے کہ بیک وقت پیدا ہونے والے 4 بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، ماں اور چاروں بچے صحت مند ہیں۔

یہ بھی پڑھیے جنوبی افریقا :خاتون کے ہاں بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش

باچا خان میڈیکل کمپلیکس کے انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللّٰہ نے بتایا کہ بچوں کی پیدائش نارمل سے ڈلیوری ہوئی ہے۔

4 بچوں کی پیدائش پر ان کے والد مقصود علی نے بے انتہا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش پر بےحد خوش ہوں۔

انہوں نے اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بچوں کی پیدائش بیک وقت

پڑھیں:

’آٹزم کا شکار بچے کو پلے ایریا میں جانے سے روک دیا گیا‘، ماں کا احتجاج، صارفین برہم

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون نے الزام عائد کیا کہ کراچی کے ڈولمن مال کی انتظامیہ نے ان کے خصوصی بچے کو پلے ایریا میں داخلے سے روک دیا۔ خاتون کے مطابق ان کا 9 سالہ بیٹا آٹزم کا شکار ہے، تاہم مال کے پلے ایریا میں 5 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے داخلے پر پابندی ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ عملے نے نہ صرف ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا بلکہ جب انہوں نے ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا تو اسے بھی مسترد کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو بڑے پلے ایریا میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتیں تاکہ وہ کسی دوسرے بچے کو پریشان نہ کرے، لیکن انتظامیہ نے تعاون سے انکار کر دیا۔ خاتون نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا بچہ وہاں جا کر کون سی دہشتگردی کر دے گا‘؟

خاتون کا دعوی، ان کے خصوصی بچے کو پلے ایریا میں مال کی انتظامیہ نے جانے سے روکا اور اجازت نہیں دی۔ pic.twitter.com/SlB0msvING

— صحرانورد (@Aadiiroy2) November 25, 2025

انہوں نے مزید کہا کہ اس پر نوٹس لینے کی ضرورت ہے کیونکہ ایسے خصوصی بچوں کے لیے نہ تو پبلک پارکس میں کوئی جگہ ہے اور نہ ہم انہیں مالز میں لے کر جا سکتے ہیں تو ہم اپنے بچوں کو کہاں لے کر جائیں۔

صارفین نے اس واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کے ساتھ ایسا رویہ ناقابلِ قبول ہے۔ کئی صارفین نے اپنے بچوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات بھی بتائے کہ کس طرح معاشرہ انہیں قبول نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: آٹزم پیدا ہونے کی وجہ اور اس کا جینیاتی راز کیا ہے؟

اداکارہ جویریہ سعود نے واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال اس بات پر سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ معاشرہ کب اس سطح تک پہنچے گا جہاں آٹزم کے شکار بچوں اور ان کے والدین کی حقیقی مشکلات کو سمجھا جا سکے۔ ان کے مطابق افسوس ناک بات یہ ہے کہ آج بھی بہت سے لوگ ایسے بچوں کی ضرورتوں، والدین کی محنت اور ان کی جدوجہد کا احساس نہیں رکھتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

آٹزم کیا ہے؟

آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر یا اے ایس ڈی ساری عمر رہنے والی ایک ایسی بیماری ہے جس میں مریض کا لوگوں سے بات کرنا متاثر ہوتا ہے۔ انسان کی ذہنی استعداد کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے تاہم یہ مختلف افراد میں مختلف سطح پر ہوتا ہے کبھی یہ کم اور کبھی بہت زیادہ متاثر کرتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں ہر 160 میں سے ایک بچہ آٹزم کا شکار ہوتا ہے لیکن اگر ہم اس مرض کی تشخیص کے حوالے سے دیکھیں تو اس میں مرد و خواتین میں تعداد کے اعتبار سے بہت فرق نظر آتا ہے۔

برطانیہ میں سرکاری اعدادو شمار کے مطابق تقریباً 7 لاکھ افراد آٹزم کا شکار ہیں، صنفی تناسب سے تقریباً ہر 10 مردوں کے مقابلے ایک خاتون اس کا شکار ہے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں کی جانے والی دیگر تحقیقات کے مطابق یہ تناسب 1:16 ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آٹزم آٹزم کا شکار بچہ آٹزم کی وجوہات آٹزم کیا ہے کلفٹن مال

متعلقہ مضامین

  • صوابی: باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش
  • صوابی، خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش، ماں بچے صحتمند
  • صوابی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش
  • کراچی کے سفاری پارک میں مختلف جانوروں کے 15 بچوں کی پیدائش
  • لاہور سفاری پارک: اڈیکس اور عربین اوریکس ہرنوں کے ہاں بچوں کی پیدائش
  • لاہور سفاری پارک میں اڈیکس اور عربین اوریکس ہرنوں کے ہاں بچوں کی پیدائش
  • کراچی چڑیا گھر میں شیرنی نے 3 بچوں کو جنم دیدیا
  • کراچی چڑیا گھر میں شیرنی کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش
  • ’آٹزم کا شکار بچے کو پلے ایریا میں جانے سے روک دیا گیا‘، ماں کا احتجاج، صارفین برہم