سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہٹانے اور بانی کو لانے کے پراجیکٹ انچارج فیض حمید کے خلاف مزید قانونی کارروائی ہوگی۔

سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید کو15 ماہ کارروائی چلا کر سزا سنائی گئی، مزید قانونی کارروائی کی جائے گی، جنرل فیض اب جنرل نہیں رہے، ان سے جنرل کا ٹائٹل بھی چھین لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے چند دنوں میں ہونے والے واقعات کی مثال نہیں ملتی، فوج کے ادارے نے شفافیت سے سابق آئی ایس آئی کے سربراہ کو سزا سنائی ہے، ابھی اور بھی چارجز ہیں جن پر قانونی کارروائی کی جائے گی، بانی پی ٹی آئی کا پراجیکٹ 10سے12سال پہلےشروع کیاگیا، اس پروجیکٹ پر عمل درآمد فیض حمید کی سربراہی میں ہوا۔

بانی اور فیض حمید نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کو ہٹانے اور بانی کو لانے کے پراجیکٹ کے انچارج فیض حمید تھے، فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی نے سازش کرکے ملک کو تباہ کیا، انہوں نے اپنے دور میں تمام مخالفین کو جیل میں ڈالا، دھمکیاں، قید اور سب کچھ فیض حمید کے کہنے پر ہوتا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی کے 4 سالہ دور کو فیض حمید نے ہی تقویت دی، فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی نے مل کر ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا، لاہور کے پہلے جلسے کی مینجمنٹ نادیدہ ہاتھوں نے کی تھی، نواز شریف کے چار سالہ دور اقتدار میں ترقی بے مثال رہی، لیکن سپریم کورٹ میں کیس چلا کر من گھڑت طریقے سے برطرف کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ فیض حمید کے خلاف ٹاپ سٹی کیس بھی ہے، بانی کو اقتدار میں لانا، نواز شریف کو قید کرنا، جلاوطن کرنا، سب کے پیچھے فیض حمید تھا، فیض حمید کے تمام کاموں کا بینیفشری وہ خود اور بانی پی ٹی آئی تھا، انہوں نے اپنے دور میں پارلیمنٹ کو آئی ایس آئی کا ذیلی ادارہ بنادیا تھا، بانی کے لان میں بیٹھ کرملک کے مستقبل سےمتعلق فیصلے ہوتے رہے، جن بیساکھیوں پر بانی کھڑا تھا وہ آہستہ آہستہ کھسکنا شروع ہوئیں۔

9 مئی پلان کرنے والے لوگ اندر سے بھی تھے

خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید نے ہمیشہ بانی کو سہارے مہیا کرنے کی کوشش کی، پھر انہوں نے 9 مئی کیا جس کے پیچھے سوچ فیض حمید کی اور مین پاور پی ٹی آئی کارکنوں کی تھی، 9مئی واقعات کےپیچھے بھی فیض حمید کا دماغ تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی جو سازشی عناصر بانی کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں اس کے بیج فیض حمید کے بوئے ہوئے ہیں، بانی اور فیض حمید کا گٹھ جوڑ برقرار رہتا تو شاید ملک اندر سے ہی تباہ ہوجاتا، بیرونی جنگ کی ضرورت ہی نہ رہتی، 9مئی کو پلان کرنے والے لوگ اندر سے بھی تھے لیکن مین پاور پی ٹی آئی نے دی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں معرکہ حق میں فتح حاصل ہوئی، فیلڈمارشل کی قیادت میں پاکستان کو جو عزت ملی اس کی مثال نہیں، رواں سال مئی میں پاکستان نے تاریخ رقم کی ہے، امریکا سمیت دنیا بھر کے ممالک میں پاک فوج کی پذیرائی ہوئی۔

پی ٹی آئی قیادت طالبان کو بھتہ دیتی ہے

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف ملک کو برے حالات سے نکال کر باہر لائے، فوجی قیادت نے ملک کو برےحالات سے نکالنے کیلئے حکومت کی مدد کی، پی ٹی آئی صوبائی حکومت کہتی کہ طالبان سے مذاکرات کرو، ان دہشتگردوں کے ہاتھوں پر ہمارے جوانوں کا خون ہے، یہ کہتے ہیں مذاکرات کرو۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم دنیا میں سر اٹھا کر چل رہے ہیں، ان کی سازشیں کایاب ہوجاتیں تو پاکستان تباہ ہوجاتا، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کالعدم ٹی ٹی پی کو بھتہ دیتی ہے، پی ٹی آئی ہی طالبان کو واپس لائی، انہیں پاکستان میں بسایا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے کہا قانونی کارروائی بانی پی ٹی ا ئی فیض حمید کے نے کہا کہ اور بانی انہوں نے بانی کو

پڑھیں:

گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے اور انہیں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح مکمل آئینی اور بنیادی حقوق ملنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

جی بی ای-8 سکردو-2 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حاجی اکبر تابان کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آ کر عوام کی محرومیاں ختم کرے گی اور گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ میں مؤثر آواز اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور خطے میں بجلی کے نئے منصوبے متعارف کرائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کے قیام کا جو مقصد تھا، اسے پورا کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان مسلم دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست الزام تراشی نہیں بلکہ دلیل، خدمت اور عوامی ترقی کی سیاست ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت