ویب ڈیسک : گنیز ورلڈ ریکارڈز نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے چانسلر محمد شاہ زیب اعوان کو دنیا کے کم عمر ترین مرد یونیورسٹی چانسلر کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔

 گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے این آئی ٹی کے چانسلر محمد شاہ زیب اعوان کو باضابطہ طور پر دنیا کے کم عمر ترین (مرد) یونیورسٹی چانسلر کے طور پر تسلیم کرنا پاکستانی نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو اجاگر کرنے کیلئے اہم سنگِ میل ہے۔

صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

 این آئی ٹی ایک فیڈرل چارٹرڈ ادارہ ہے جو امریکا کی صفِ اول کی جدید ترین یونیورسٹیوں میں شمار ہونے والی اریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی (اے ایس یو) کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے تصور کو نئی جہت دے رہا ہے۔

 اس اشتراک کے تحت این آئی ٹی امریکی معیارِ تعلیم، مقامی اقدار، علاقائی تقاضوں اور جدید صنعتی ضروریات کو یکجا کرتے ہوئے عالمی معیار کی تدریسی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ این آئی ٹی کا ہدف ایسے گریجویٹس تیار کرنا ہے جو بنیادی اصولوں پر سوچنے، خود سیکھنے اور خود آغاز کرنے والے ہوں اور عالمی معاشی میدانوں اور تیزی سے بدلتی صنعتوں میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔ یونیورسٹی کے پروگرام عملی و ہنرمندانہ تعلیم، صنعت کے ساتھ روابط اور کیریئر پر مبنی نتائج پر مرکوز ہیں، تاکہ پاکستان میں تعلیم اور روزگار کے درمیان موجود فاصلے کو کم کیا جا سکے۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خوارج ہلاک

 عالمی اعزاز شاہ زیب اعوان کے لیے ذاتی طور پر بھی بڑی جذباتی اہمیت رکھتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ 11 سال قبل والد کے انتقال نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا، اور یہی ان کی زندگی کا بنیادی موڑ ثابت ہوا۔

 ان کا کہنا تھا کہ آپ کے حالات آپ کا تعین نہیں کرتے، آپ کے فیصلے کرتے ہیں، اس نقصان نے مجھے وہ راستہ چننے پر مجبور کیا جس کے ذریعے میں دوسروں کے لیے مواقع پیدا کر سکوں اور اپنی کمیونٹی کے لیے بامعنی کردار ادا کر سکوں۔ شاہ زیب نے واضح کیا کہ یہ اعزاز صرف ایک فرد کی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک پیغام ہے، یہ کامیابی یاد دہانی ہے کہ قیادت عمر سے نہیں، یقین، نظم اور مقصد سے آتی ہے اور یہ صرف آغاز ہے۔

سول جج سید جہانزیب بخاری نےاستعفی دے دیا

 انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ این آئی ٹی مستقبل میں مزید ترقی کرے گا اور صنعت کے ساتھ مزید مضبوط شراکتیں استوار کرتے ہوئے طلبہ کو عالمی معیار کا عملی اور پیشہ ورانہ ماحول فراہم کرے گا، تاکہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں اعتماد کے ساتھ کامیابی حاصل کر سکیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: آئی ٹی شاہ زیب دنیا کے کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

بی پی ایل کے آئندہ سیزن کیلئے 11 پاکستانی کھلاڑی مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے

ڈھاکا:

بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے رواں سیزن میں 11 پاکستانی کرکٹرز مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے۔

گزشتہ روز ہونے والی بی پی ایل 2025–26 کی نیلامی کے لیے 42 پاکستانی انٹرنیشنل، ایمرجنگ اور ڈومیسٹک کرکٹرز نے رجسٹریشن کرائی تھی جن میں سے زیادہ تر کو کسی فرنچائز نے نہیں چُنا، نیلامی میں مجموعی طور پر 245 غیر ملکی کھلاڑی مختلف کیٹیگریز میں شامل تھے۔

خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان اور راج شاہی واریئرز کی صفوں میں کھیلیں گے۔

احسان اللہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس کا حصہ بنے ہیں۔ عثمان خان کو ڈھاکا کیپٹلز نے چن لیا جبکہ ابرار احمد چٹاگانگ رائلز سے وابستہ ہوں گے۔ صائم ایوب اور محمد عامر سلہٹ ٹائٹنز کی نمائندگی کریں گے۔

بی پی ایل کے 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں کامیابی پاک فضائیہ کی بہترین کارکردگی کا مظہر ہے، ایئر چیف
  • کیمبرین پیٹرول ٹیم کی عالمی مقابلے میں کامیابی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مبارکباد
  • ہاف میراتھون میں 137 شرٹس کے ساتھ دوڑ، امریکی شہری نے منفرد ریکارڈ قائم کر دیا
  • خاتون ڈاکٹر کے ساتھ جعلی نکاح، وائس چانسلر کیخلاف مقدمہ درج کا فیصلہ معطل
  • بی پی ایل کے آئندہ سیزن کیلئے 11 پاکستانی کھلاڑی مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے
  • بی پی ایل میں 11 پاکستانی شرکت کریں گے، حتمی فہرست سامنے آگئی
  • معرکۂ کمال پور میں پاکستانی فوج کی بہادری کی ایک مثال
  • الجبیل میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ تقریب
  • مہارت اور وقار کی عالمی پہچان