پیپلزپاٹی کے بے ہنگم منصوبے ،بد انظامی اور کرپشن نے شہر کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا،منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے ادارہ نورحق میں کراچی کا تباہ حال انفرااسٹر کچر، عوامی مسائل اور شہری و بلدیاتی امور کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی اس وقت حادثات کا شکار ہے، شہر کا ہر مسئلہ جوں کا توں ہے اور حکمران مکمل طور پر غافل ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت اور کرپشن نے کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، پورا شہر کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے۔شہر کی سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہیں جبکہ بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ شہریوں کی جانیں لے رہا ہے۔ ریڈ لائن منصوبہ 2022 میں شروع ہوا تھا، جسے 2024 میں مکمل ہونا تھا مگر اب 2026 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ساڑھے 26 کلومیٹر کا یہ منصوبہ تین سے چار سال میں بھی مکمل ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ شہر کے مرکزی چوراہوں کو بغیر کسی پلان
کے اکھاڑ دیا گیا ہے اور کوئی مناسب متبادل راستہ فراہم نہیں کیا گیا۔ یونیورسٹی روڈ پر لاکھوں طلبہ روزانہ اذیت کا شکار ہیں جبکہ حکمرانوں کو عوام کی کوئی پروا نہیں۔انہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف دعوے کیے جاتے ہیں، اختیارات نہیں دیے جاتے۔ قابض میئر مرتضیٰ وہاب نے 60 دن میں سڑکیں قابلِ استعمال کرنے کا دعویٰ کیا تھا مگر معلوم نہیں 60 دن کب شروع ہوں گے۔ شہر میں گٹر ابل رہے ہیں اور سڑکیں گڑھوں کا مجموعہ بن چکی ہیں۔جماعت اسلامی نے اپنے ٹاؤنز میں دو سال کے دوران اپنی مدد آپ کے تحت ہزاروں مین ہول کور لگائے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نیت ٹھیک ہو تو کام ممکن ہے۔گلشن اقبال میں مکان پر قبضے کا واقعہ ہو، نیپا کا سانحہ، کلفٹن کے پارکس، یا شہر کی تباہ حال سڑکیں جماعت اسلامی ہر جگہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ہم نے 21 تا 23 نومبر کولاہور میں ہونے والے عظیم اجتماع عام کے بعد عزم کیا ہے کہ کراچی کے حق کے لیے جدوجہد تیز کریں گے،ظالم نظام کے خلاف مزاحمت کریں گے،کرپشن، ناانصافی اور قبضہ مافیا کے خلاف چارٹر آف کراچی لے کر آئیں گے اورشہر کی بحالی کے لیے مکمل لائحہ عمل پیش کریں گے۔منعم ظفر خان نے کہاکہ گلستانِ جوہر انڈر پاس کے کام کے دوران عوام کو شدید اذیت دی جا رہی ہے۔ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن سالانہ اربوں روپے لیتی ہے لیکن کارکردگی صفر ہے۔ اسی طرح کے ایم سی کے الیکٹرک کے ذریعے بھی یوٹیلٹی چارجز کی مد میں شہریوں سے مزید 4 ارب روپے وصول کر رہی ہے۔1.
منعم ظفر خان
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی رہی ہیں ہے اور رہی ہے کے لیے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔