ترقی کی چابی صرف ن لیگ کے پاس ہے ،سازشیں کرنے والے تاریخ کی کتاب میں بند ہو گئے، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تین دفعہ سازش کر کے نوازشریف کو نکالا گیا، ہر دور میں کہا گیا نوازشریف کا دور ختم ہوگیا، نوازشریف 40 سال میں پہلا لیڈر ہے جو آج بھی تاریخ رقم کر رہا ہے، 40 سال سے نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے،ہمیں موروثی سیاست کا طعنہ دینے والوں کے اہل خانہ الیکشن میں کھڑے تھے، گزشتہ دورحکومت میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا گیا، ہمیں وراثت میں بدتمیزی، انتقام لینا نہیں سکھایا گیا، ہمیں وراثت میں عوام کی خدمت کرنا سکھایا گیا، اگر نوازشریف کے ترقیاتی کام نکال دیں تو پیچھے کھنڈرات بچتے ہیں، گزشتہ حکومت کے 4 برسوں میں ہر قسم کی تباہی لائی گئی، جب اقتدار سنبھالا تو ملک کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جا رہی تھیں، آج مہنگائی 40 سے 4 فیصد پر آئی ہے۔
نومنتخب ارکان قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سب سے پہلے سر جھکا کر کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، نوازشریف اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں، تمام نومنتخب ارکان اسمبلی کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ تمام حلقوں میں کارکنوں نے سخت محنت کی، میانوالی میں بھی تبدیلی آگئی ہے، مسلم لیگ (ن)نے مشکلات کا بہادری سے سامنا کیا اور کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا، الیکشن کا بائیکاٹ انہوں نے بھی نہیں کیا، انہوں نے ہر جگہ اپنے امیدوار کھڑے کئے تھے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ سازشیں کرنے والے تاریخ کی کتاب میں بند ہو گئے، عوام کو سمجھ آگئی ہے اب عوام ان کے جلسوں میں نہیں آتے، ان کی حکومت کے چار سال بدترین دور تھا، 4 برسوں میں سیاست کو داغدار کیا گیا، اب کوئی کسی کے بہکاوے میں نہیں آئے گا، عوام نعرے اور عملی اقدامات میں فرق جان گئے ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن سب کے سامنے ہے، ہم اس دورمیں بھی دھاندلی کے باوجود کامیاب ہوئے، خدمت کی سیاست کو مٹایا نہیں جاسکتا، نوازشریف کو تین دفعہ عوام نے وزیراعظم بنایا، پاکستان کی تاریخ میں کوئی شخص تین دفعہ وزیراعظم نہیں بنا۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ تین دفعہ سازش کر کے نوازشریف کو نکالا گیا، ہر دور میں کہا گیا نوازشریف کا دور ختم ہوگیا، نوازشریف 40 سال میں پہلا لیڈر ہے جو آج بھی تاریخ رقم کر رہا ہے، 40 سال سے نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے۔مریم نواز نے کہا کہ ہمیں موروثی سیاست کا طعنہ دینے والوں کے اہل خانہ الیکشن میں کھڑے تھے، گزشتہ دورحکومت میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا گیا، ہمیں وراثت میں بدتمیزی، انتقام لینا نہیں سکھایا گیا، ہمیں وراثت میں عوام کی خدمت کرنا سکھایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف کے ترقیاتی کام نکال دیں تو پیچھے کھنڈرات بچتے ہیں، گزشتہ حکومت کے 4 برسوں میں ہر قسم کی تباہی لائی گئی، جب اقتدار سنبھالا تو ملک کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جا رہی تھیں، آج مہنگائی 40 سے 4 فیصد پر آئی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ نوازشریف کی تین فیصد مہنگائی کو 40 فیصد پر نالائقی کی وجہ سے لے کر گئے، دھرنے، جلسوں، بائیکاٹ کی کال کوعوام نے صاف انکار کر دیا ہے، پنجاب کے عوام کواچھا علاج اورسستی روٹی مل رہی ہے، خیبرپختونخوا کے لوگ بھی پنجاب علاج کے لیے آ رہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے روٹی کی قیمت نہیں بڑھی، باقی صوبوں میں بڑھی، پنجاب میں 20 روپے میں عوام کو آرام دہ سفر کی سہولیات ملتی ہیں، پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بھی بہترہے۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے تحت سڑکوں کو روزانہ صاف کیا جاتا ہے، پنجاب کی گلیاں، سڑکیں صاف ہو رہی ہیں اسی لیے(ن)لیگ کو ووٹ ملا، خوشی اس بات کی ہے ان کی منفاقت عیاں ہو چکی ہے، لوگوں کو سمجھ آگئی ہے ،ترقی کی چابی صرف (ن)لیگ کے پاس ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہر دور میں کام کر کے دکھایا اور کام کرنا آتا ہے، مسلم لیگ (ن)کا فیوچر بھی بہت برائٹ ہے، نومنتخب ارکان اسمبلی حلقوں میں عوام کی خدمت کریں، اللہ تعالی نوازشریف کو لمبی عمر دے اور ہماری سرپرستی کرتے رہیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ چھوٹے شہروں کو آج گرین بس کی آرام دہ سواری میسر ہے، 30 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنائی گئیں، کسانوں کے لیے بہترین اقدامات کیے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ عوام نعرے اور عملی اقدامات میں فرق جان گئے ہیں، ہم ملک کو پھلتا پھولتا اور ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں، سازشیں کرنے والے تاریخ کی کتاب میں بند ہو گئے ہیں، ہم نے دوسروں کو چور، ڈاکو کہنے کے بجائے عوام کی خدمت پر توجہ مرکوز کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہبازشریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے وزیراعظم شہبازشریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے بانی پی ٹی آئی اکیلے نہیں،ان کو لانے والے بھی مجرم ہیں، نوازشریف وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کیخلاف درخواستیں خارج چھبیس نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان عارضی عدالتی تحویل میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا انٹرنیشنل کرکٹ سٹے بازی میں ملوث امپائر سمیت 2 ملزمان گرفتار ایف بی آر کا آئی ایم ایف کی شرائط پر مختلف شعبوں کا آڈٹ تیز کرنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت نوازشریف کو سکھایا گیا میں عوام سیاست کو تین دفعہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔

فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔

ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل