پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ٹکٹ دیے جانے پر عمر ایوب کی اہلیہ کے دفاع میں سامنے آگئے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 میں عمر ایوب کی اہلیہ کو ٹکٹ دینے سے متعلق صحافی کے سوال پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ معاملات مقامی سطح کے ہیں، عمر ایوب کا حلقہ پاکستان کا سب سے بڑا حلقہ ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سال سے بطور سیاسی ورکر کام کر رہی ہیں، علاقے کی سیاست عمر ایوب کی اہلیہ دیکھتی ہیں، ایسا نہیں کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں یا مسلط کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کی اہلیہ سیاسی کارکن کی تعریف پر پورا اترتی ہیں، ان کی اہلیہ کا حق بنتا تھا جسے پارٹی نے تسلیم کیا۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمر ایوب نے 9 مئی کیسز میں اپنی نااہلی کی سزا تسلیم کرلی؟

اس پر سلمان اکرم راجہ کہا کہ میری عمر ایوب یا ان کے وکیل سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، اس کے کیا محرکات ہیں میں نہیں جانتا، مجھےعلم نہیں ہے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا، اس لیے اس پر بات نہیں کروں گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عمر ایوب کی اہلیہ سلمان اکرم راجہ

پڑھیں:

فلم ’دھُرندھر‘ کے متنازع ڈائیلاگ پر چوہدری اسلم کی اہلیہ کا سخت ردعمل

بالی وڈ کی نئی ایکشن فلم ’دھُرندھر‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بحث کی بڑی وجہ بن گیا جہاں پاکستانی صارفین نے فلم میں دکھائے گئے مناظر اور مکالموں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے وہیں چوہدری اسلم کی اہلیہ نے فلم کے ایک متنازع مکالمے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ان کے مطابق ٹریلر میں یہ جملہ شامل ہے کہ ’شیطان اور جن سے جو بچہ پیدا ہوتا ہے اسے چوہدری اسلم کہتے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات براہ راست شہید کی والدہ کی طرف جاتی ہے جو ایک پاکیزہ، باپردہ اور دیندار خاتون تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Geo News Urdu (@geourdudottv)

انہوں نے کہا کہ ہم ایک اسلامی ملک میں رہتے ہیں، یہاں ایسی باتیں قابلِ قبول نہیں، ہم مسلمان ہیں، شیطان اور جنوں سے عورتوں کے تعلق نہیں بنتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سنجے دت ایک اچھے اداکار ہیں غلطی ان کی نہیں اصل معاملہ لکھاریوں کا ہے جو ہمیشہ پاکستان مخالف بیانیے کو فروغ دیتے ہیں۔

چوہدری اسلم کی بیوہ نے مزید کہا کہ اگر پاکستان ہی ہر دہشت گردی کی جڑ ہے تو پھر وہ بھارتی فوجی افسر جس کے بارے میں سامنے آیا تھا کہ اس نے چوہدری اسلم پر ڈالرز خرچ کیے وہ کیا تھا؟ ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی مسخ شدہ تصویرکشی، بالی ووڈ کی فلم ’دھُرندھر‘ تنقید کی زد میں

واضح رہے کہ اس فلم میں ایک کردار سندھ پولیس کے افسر چوہدری اسلم بھی ہیں جو ’انکاؤنٹر اسپیشلسٹ‘ کہلائے جاتے تھے اور نو جنوری 2014 کو ایک حملے میں مارے گئے تھے۔ یہ کردار سنجے دت ادا کر رہے ہیں۔

 فلم کی دیگر کاسٹ میں رنویر سنگھ، ارجن رامپال اور اکشے کھنہ ہیں اور اس کی کہانی پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی، انڈین ایجنٹس اور کراچی کی مشہور زمانہ لیاری گینگ وار کے چند حقیقی کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک بدنام زمانہ ڈاکو نے کیسے چوہدری اسلم سمیت دیگر پولیس افسران کو جیل بھیجا؟

دسمبر کے اوائل میں ریلیز ہونے والی ’دھُرندھر‘ کو پہلے ہی بالی وڈ کے لیے شرمندگی کا سبب قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ ناظرین بشمول خود بھارتی شہری اس کی مبالغہ آرائی، مسخ شدہ حقائق اور پاکستان کی غیر حقیقی تصویرکشی پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔

مبصرین کے مطابق بالی وڈ بھارتی قوم پرستی کے اُس رجحان کی پیروی کرتا دکھائی دیتا ہے جس میں پاکستان کی تاریخ کے ہر پہلو کو کسی نہ کسی طور بھارت سے جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات نہ کرنے پر رجب بٹ پر سنگین الزام
  • اہلیہ اور بیٹے سےعدم ملاقات، رجب بٹ پر سنگین الزام
  • فلم ’دھُرندھر‘ کے متنازع ڈائیلاگ پر چوہدری اسلم کی اہلیہ کا سخت ردعمل
  • بانی اور بہنوں کے متنازع بیان سے پی ٹی آئی کا اظہارِ لاتعلقی، ذاتی رائے قرار دے دیا
  • سلمان اکرم راجہ کا بانی پی ٹی آئی اور بہنوں کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان
  • عمران خان اور بہنوں کا متنازع بیان، پاکستان تحریک انصاف نے لاتعلقی کا اظہار کردیا
  • سلمان اکرم راجہ نے سرکاری ڈاکٹروں کا بانیٔ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مسترد کر دیا
  • بانی پی ٹی آئی کے سرکاری ڈاکٹروں سے چیک اپ اور میڈیکل رپورٹس کو نہیں مانتے، سلمان اکرم راجہ
  • بانی پی ٹی آئی کے سرکاری ڈاکٹروں سے چیک اپ اور میڈیکل رپورٹس کو نہیں مانتے، سلمان اکرم راجہ کا اعلان
  • بانی کے سرکاری ڈاکٹروں سے چیک اپ، میڈیکل رپورٹس کو نہیں مانتے، سلمان اکرم راجہ