آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 2026 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دو مرحلوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک کھیلی جائے گی جو بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 سے قبل ہوگی۔
ورلڈ کپ کے بعد دوسرے مرحلے میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 13 سے 19 مارچ تک شیڈول ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سیریز کے مقامات اور تفصیلی شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے 3 جون کو ایک آن لائن پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے مجوزہ دورے پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ جھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کا ایک اور شاندار دورہ ہوگا۔ پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے کیلنڈر کا ایک اہم حصہ ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم نے نومبر 2024 میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا جہاں محمد رضوان کی قیادت میں گرین شرٹس نے ون ڈے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر کے 2002 کے بعد آسٹریلیا میں پہلی تاریخی سیریز جیتی تھی۔
تاہم میزبان آسٹریلیا نے بعد میں ٹی ٹوئنٹی سیریز 3-0 سے اپنے نام کر کے بدلہ چکا لیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم پہلی مرتبہ فیفا سیریز میں شامل ہوگئی
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی مرتبہ فیفا سیریز میں شامل کرلیا گیا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق فیفا نے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو فیفا سیریز میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
پی ایف ایف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فیفا سیریز میں شمولیت پاکستان میں ویمنز فٹبال کی بڑھتی ہوئی ترقی کا اعتراف ہے، اور ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کے مقابلے کھیلنے کو ملیں گے۔
Pakistan Women’s National Team has been accepted into the FIFA Series for the first time ever a landmark step for women’s football and a huge achievement for the Pakistan Football Federation. A new era begins. https://t.co/9mylyQyqUt pic.twitter.com/Q9MX7i06SM
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) December 9, 2025واضح رہے کہ فیفا سیریز 2026 مارچ اور اپریل میں کھیلی جائے گی۔ فیفا ویمنز سیریز کا آغاز برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں ہوگا۔
ویمنز فیفا سیریز کے تمام گروپس کا اعلان 2026 کے اوائل میں متوقع ہے۔