آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز

کراچی:(آئی پی ایس)
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 2026 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دو مرحلوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک کھیلی جائے گی جو بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 سے قبل ہوگی۔

ورلڈ کپ کے بعد دوسرے مرحلے میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 13 سے 19 مارچ تک شیڈول ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سیریز کے مقامات اور تفصیلی شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے 3 جون کو ایک آن لائن پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے مجوزہ دورے پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کا ایک اور شاندار دورہ ہوگا۔ پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے کیلنڈر کا ایک اہم حصہ ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم نے نومبر 2024 میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا جہاں محمد رضوان کی قیادت میں گرین شرٹس نے ون ڈے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر کے 2002 کے بعد آسٹریلیا میں پہلی تاریخی سیریز جیتی تھی۔

تاہم میزبان آسٹریلیا نے بعد میں ٹی ٹوئنٹی سیریز 3-0 سے اپنے نام کر کے بدلہ چکا لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترکیہ میں بحیرہ ایجیئن حادثہ، مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 17 افراد جاں بحق علی ترین کی پی سی بی پر شدید تنقید، لیگل نوٹس پھاڑ دیا پاکستان کی بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ، پنڈی ٹیسٹ پروٹیز کے نام، سیریز 1-1 سے برابر ابو ظہبی ٹی 10 لیگ میں بڑے نام ایکشن کے لیے تیار ،ہربھجن سنگھ، کیرون پولارڈسمیت عالمی اسٹارز شامل رضوان کو ون ڈے کی کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا؟ راشد لطیف نے بڑا دعویٰ کردیا تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں،محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کا کرکٹ ٹیم

پڑھیں:

پاکستانی ویمنز فٹبال کیلئے تاریخ ساز لمحہ، پہلی مرتبہ فیفا سیریز میں انٹری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا ویمنز سیریز میں شامل کر لیا گیا ہے، جسے ملکی خواتین فٹبال کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق فیفا کی جانب سے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو سیریز میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جو پاکستان میں ویمنز فٹبال کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور پیش رفت کا اعتراف ہے۔

پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ فیفا سیریز میں شمولیت سے پاکستان ویمنز نیشنل ٹیم کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، جس کے نتیجے میں قومی کھلاڑیوں کو عالمی سطح کے مقابلے کھیلنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

واضح رہے کہ فیفا ویمنز سیریز 2026 کا انعقاد مارچ اور اپریل میں کیا جائے گا، جب کہ اس سیریز کے ابتدائی میچز برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں کھیلے جائیں گے۔ خواتین فیفا سیریز کے تمام گروپس کا اعلان 2026 کے اوائل میں کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے کرکٹرز کی وجہ سے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کو شہرت مل رہی ہے: شاداب خان
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ،قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل
  • پاکستان ویمن فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل
  • ورلڈکپ 2026 سے پہلے فل ممبر ٹیمیں کتنے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی، تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم پہلی مرتبہ فیفا سیریز میں شامل ہوگئی
  • ایشیز: آسٹریلیا کا تیسرے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ کا اعلان، کپتان کی واپسی
  • پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل
  • پاکستانی ویمنز فٹبال کیلئے تاریخ ساز لمحہ، پہلی مرتبہ فیفا سیریز میں انٹری
  • آسٹریلیا، 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی شروع، کتنا جرمانہ ہوگا؟
  • بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بی بی ایل میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے