آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پاکستان دورے کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 2026 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جس میں دونوں ٹیمیں دو مرحلوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلیں گی۔
ذرائع کے مطابق، پہلے مرحلے میں تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک شیڈول ہے، جو اسی سال بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ہوگی۔ ورلڈ کپ کے بعد دوسرے مرحلے میں تین ون ڈے میچز 13 سے 19 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سیریز کے مقامات اور تفصیلی شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے 3 جون کو آن لائن پریس کانفرنس میں پاکستان کے مجوزہ دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیریز ہمارے کیلنڈر کا ایک اہم حصہ ہے اور یقین ہے کہ یہ پاکستان کا ایک شاندار دورہ ثابت ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے نومبر 2024 میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا، جہاں محمد رضوان کی قیادت میں گرین شرٹس نے ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت کر 2002 کے بعد آسٹریلیا میں اپنی پہلی تاریخی سیریز جیتی تھی۔ تاہم، میزبان آسٹریلیا نے بعد میں ٹی 20 سیریز 3-0 سے اپنے نام کر کے سیریز کا بدلہ لیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا
پڑھیں:
کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونیورسٹی روڈ صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹرکا اچانک دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے شہر قائد کے نادرا میگا سینٹر میں شہریوں کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنانے کے لیے آئے شہریوں سے ملے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے میں انتظار نہیں کرنا پڑتا، وقت پر باری آ جاتی ہے اور عملہ بھی مکمل تعاون کرتا ہے۔ محسن نقوی مختلف کاؤنٹرز پر گئے اور خصوصا بزرگ شہریوں سے گفتگو کی اور ان کے ایشوز پوچھے، بزرگ شہریوں اور خواتین کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سینٹر کے انچارج اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی۔