دی ناٹیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے وفد نے مزار قائد پر حاضری دی، خراج عقیدت پیش کیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
دی ناٹیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے وفد نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار قائد کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت چیئرمین کیپٹن ایس ایم فرید مسعود نے کی، جس میں مرچنٹ نیوی کے تمام رینک کے افسران اور جوان شامل تھے۔
پاک بحریہ کے بینڈ نے وفد کا شاندار استقبال کیا، جس کے بعد شرکا نے قائداعظم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس دوران ینگ کیڈٹس کو ایوان نوادارت کا خصوصی دورہ بھی کروایا گیا، جہاں انہوں نے بانی پاکستان کے زیر استعمال گاڑیوں، ملبوسات اور دیگر یادگار اشیاء کا مشاہدہ کیا۔
چیئرمین کیپٹن فرید مسعود نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے اقوال پر عمل کرنا اور ان سے عقیدت کا اظہار کرنا ہر پاکستانی پر لازم ہے، کیونکہ ان کی بے مثال جدوجہد کے بعد ہی پاکستان ایک آزاد ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرچنٹ نیوی کے افراد دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر کے برابر سمجھے جاتے ہیں، جو اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیتے ہوئے محفوظ سفر کو یقینی بناتے ہیں، اور یہ کمیونٹی اپنے پیشے پر فخر محسوس کرتی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان کے
پڑھیں:
نیشنل گیمز، تیسرے روزآرمی کی 10گولڈ میڈلز کیساتھ واضح برتری
اسلام آباد(صغیر چوہدری )نیشنل گیمز شوٹنگ ایونٹ میں آرمی کے گولڈ میڈلز کی تعداد 10ہو گئ ۔نیشنل گیمز کے شوٹنگ مقابلوں کے تیسرے روز پاکستان آرمی نے 10گولڈ میڈلز کے ساتھ واضح برتری حاصل کر لی تھی،پاکستان نیوی 6گولڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود تھی۔شوٹنگ کے مقابلے پی این کاساز کے شوٹنگ رینج پر کھیلے جارہے ہیں۔میڈل ٹیبل پر پاکستان آرمی 10گولڈ،سات سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ برتری لئے ہوئے ہے جبکہ پاکستان نیوی 6گولڈ،سات سلور اور سات برانز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔پاکستان ائر فورس دو سلور اور تین برانز میڈل کے ساتھ تیسرے،سندھ دو برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے،ایچ ای سی دو برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھی۔10میٹرز ائر رائفل ویمنز میں آرمی کی مہر خالق نے گولڈ،نیوی کی امبر دلاور نے سلور اور نیوی ہی کی سارہ سلیم نے برانز میڈل جیتا۔اسی کیٹیگری کے ٹیم ایونٹ میں آرمی نے گولڈ،نیوی نے سلور اور ایچ ای سی نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔50میٹرز پسٹل مینز میں پاکستان نیوی کے شاہ رخ خان نے547کے اسکور کے ساتھ گولڈ،پاکستان آرمی کے کلیم اللہ نے سلور اور آرمی ہی کے اظہر عباس نے برانز میڈل حاصل کیا۔ٹیم ایونٹ میں آرمی نے گولڈ،نیوی نے سلور اور پاکستان ائر فورس نے برانز میڈل جیتا۔