data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ حکومت کی ڈاکوؤں کے لیے سرینڈر پالیسی بالکل واضح ہے، یہ عام معافی نہیں، مقدمات میں عدالتوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن نے کہا کہ گھوٹکی میں قبائلی تنازعات ختم کرانے کیلیے سرداروں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جو ڈاکو سرینڈر نہیں کریں گے ان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شکارپور، کشمور اور کندھکوٹ میں آپریشن جاری ہے، گھوٹکی میں بھی بڑے پیمانے پر آپریشن کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وینزویلا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ‘ 2افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا میں طیارہ خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا،جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وینزویلا کی ریاست تاچیرا میں چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد بعد گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 2افراد ہلاک اور 2حیرت انگیز طور پر محفوظ رہے۔ ہولناک حادثے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سان کرسٹوبل کے پرامیلو ایئر فیلڈ سے اڑان بھرتے ہی پائپر چیئن ماڈل طیارہ فضا میں بلند ہونے کے چند لمحوں بعد جھٹکے کھاتا ہوا نیچے آ گرا اور زمین سے ٹکراتے ہی شعلوں میں لپٹ گیا۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے تاکہ طیارے کے گرنے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک کارگو شپ بنا لیا
  • سعودی حکام نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی
  • سعودی پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کردیا
  • پاکستان اور قازقستان کی افواج کی انسداد دہشت گردی کیلیے مشترکہ مشق
  • ڈاکوؤں کیلئے پالیسی واضح، عام معافی نہیں، مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا، ضیا الحسن لنجار
  • وینزویلا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ‘ 2افراد ہلاک
  • تقریب میں زہر دینے کی کوشش کی گئی‘ ایکواڈور کے صدر کا انکشاف
  • مانچسٹر: یورو اسٹار نے پہلی ڈبل ڈیکر ٹرینوں کا آرڈر دے دیا
  • سندھ حکومت فلم و میڈیا کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے