ڈاکوؤں کو عام معافی نہیں، مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا، وزیر داخلہ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251026-8-13
گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ حکومت کی ڈاکوؤں کے لیے سرینڈر پالیسی بالکل واضح ہے، یہ عام معافی نہیں، مقدمات میں عدالتوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن نے کہا کہ گھوٹکی میں قبائلی تنازعات ختم کرانے کیلیے سرداروں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جو ڈاکو سرینڈر نہیں کریں گے ان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شکارپور، کشمور اور کندھکوٹ میں آپریشن جاری ہے، گھوٹکی میں بھی بڑے پیمانے پر آپریشن کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شکارپور پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف کامیاب آپریشن، وزیر داخلہ سندھ کی پولیس ٹیم کو شاباش
وزیر داخلہ سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ پولیس نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ قانون کی عملداری سب سے مقدم ہے اور عوام کے تحفظ کیلئے پولیس نے ہمیشہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فرض ادا کیا ہے، شکارپور پولیس کی حالیہ کارروائی کو شہری حلقوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شکارپور پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کرلی، جس پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی شکارپور اور پوری پولیس ٹیم کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے ڈی ایس پی پارس بکھرانی اور ڈی ایس پی ظہور سومرو کی بے مثال بہادری کو بھی سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی پولیس کی جرات، فرض شناسی اور عوام کے تحفظ کے لیے ان کی قربانیوں کا واضح ثبوت ہے۔ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ بلاشبہ شکارپور پولیس کی یہ ایک کامیاب کارروائی ہے، پولیس مقابلے میں 8 خطرناک ڈاکوؤں کا مارا جانا بڑا کامیاب اقدام ہے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ زخمی افسران کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ڈاکوؤں و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ حکومت جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ پولیس نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ قانون کی عملداری سب سے مقدم ہے اور عوام کے تحفظ کیلئے پولیس نے ہمیشہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فرض ادا کیا ہے، شکارپور پولیس کی حالیہ کارروائی کو شہری حلقوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی بھرپور سراہا جا رہا ہے۔