چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک کارگو شپ بنا لیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک ) چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک کارگو شپ متعارف کرا دیا ہے اور اس طرح ایک بار پھر ٹیکنالوجی اور صنعت سازی میں دنیا پر اپنی دھاک بٹھا دی۔ ایندھن کے بغیر صرف بجلی سے چلنے والا یہ گرین شپ جدید لیتھیئم بیٹری سسٹم سے لیس ہے، جو ایک بار چارج ہونے پر ہزاروں میل کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ جہاز 10 ہزار ٹن تک کا سامان آسانی سے لے جا سکتا ہے اور اس وزن کے لحاظ سے بھی یہ دنیا کا پہلا الیکٹرک بحری جہاز ہے۔ یہ منصوبہ کاربن اخراج میں نمایاں کمی اور دریائی تجارت کو ماحولیاتی و ڈیجیٹل انقلاب کی نئی سمت دینے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جارجیا: غیرقانونی طور پر یورینیم خریدنے کی کوشش پر 3 چینی باشندے گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تبلیسی (انٹرنیشنل ڈیسک) جارجیا کی داخلی سیکورٹی سروس نے دارالحکومت تبلیسی میں3 چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا، جو مبینہ طور پر 2کلو یورینیم غیر قانونی طور پر خریدنے کی کوشش کر رہے تھے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سیکورٹی سروس کے نائب سربراہ نے بتایا کہ گرفتار افراد نے یورینیم کو 4 لاکھ ڈالر میں خرید کر روس کے راستے چین منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ملزمان پر عائد کردہ الزامات کے تحت انہیں زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ سوویت یونین کے 1991 ء میں خاتمے کے بعد جارجیا میں موجود تابکار مواد کی سیکورٹی ایک اہم مسئلہ بنی رہی ہے۔