برطانیہ نے ملک بدر نہیں کیا، ویزا منسوخ ہوا، رجب بٹ
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک) معروف یوٹیوبر و ٹک ٹاکر رجب بٹ نے اپنی برطانیہ سے ملک بدری کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں برطانیہ سے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا ورنہ بزنس کلاس میں واپس نہیں آتا۔
برطانیہ کی جانب سے ویزا منسوخ کیے جانے کے بعد رجب بٹ اور ان کے ساتھی ٹک ٹاکر ندیم نانی والا گزشتہ شب پاکستان واپس پہنچے تھے اور آج (بدھ کی) صبح اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ سے 10 دن کی راہداری ضمانت ملنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رجب بٹ نے کہا کہ ہوم آفس میں درخواست گئی کہ میرے اوپر مقدمات ہیں جس کی وجہ سے میرا ویزا منسوخ ہوا، ڈی پورٹ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا 10 سال کا ویزا تھا، میرے وکیل نے ریویو کو چیلنج کیا ہے۔رجب بٹ نے کہا کہ کراچی میں دس دن کے اندر اندر عدالت میں پیش ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام سدا بہار نہیں ہیں۔ جب تک کیس چل رہا ہے تب تک پاکستان میں ہی ہیں۔
رجب بٹ نے کہا کہ برطانیہ میں اگر ویزا منسوخ ہو تو 10 سال کی پابندی لگتی ہے تو ہمیں خود پر پابندی نہیں لگوانی، وزٹ کے لیے کبھی بھی جانا پڑ سکتا ہے، لیکن رہنا پاکستان میں ہی ہے۔
اس موقع پر ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چل رہا ہے کہ میرا ویزا بھی منسوخ کیا گیا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے، میرے پاس برطانوی شہریت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے اوپر دو ایف آئی آرز ہیں جن پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت لی اب آگے کیس کو چلائیں گے۔
ندیم نانی والا نے کہا کہ میں ڈکی (سعد الرحمٰن) سے ملا جو بات ہوئی سوشل میڈیا پر بتائی، جب وقت آئے گا سب بتائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ برطانوی حکام نے رجب بٹ کا ویزا منسوخ کر کے انہیں فوری ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے، کیونکہ ویزا کی جانچ پڑتال کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ رجب بٹ نے اپنے خلاف پاکستان میں جاری فوجداری کارروائیوں سے متعلق حکام کو آگاہ نہیں کیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
انگلینڈ نے پاکستانی یوٹیوبر کو ملک بدر کر دیا
سٹی42: لندن سے یہ اہم خبر آئی ہے کہ انگلینڈ نے پاکستانی یوٹیوبر کو ملک بدر کر دیا۔
پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے اور اسے آج صبح ایک فلائٹ سے پاکستان روانہ کر دیا گیا ہے۔
رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اس کا انگلینڈ کا ویزا منسوخ ہو چکا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ رجب بٹ نے اپنے خلاف حالیہ قانونی مقدمات کو ویزا کی درخواست دیتے وقت ظاہر نہین کیا تھا۔ پہلے سے لگے ہوئے ویزے کی بنا پر انگلینڈ کے ویزا حکام نے اس کا نیا ویزا بھی منظور پر دیا تھا، اہم قانونی مقدمات کو ویزا کی اپلیکیشن میں ظاہر نہ کرنے پر ان کا ویزا منسوخ کیا گیا۔
71 کی جنگ میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے: فیلڈ مارشل
Waseem Azmet