سرکریک سے جیوانی تک سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں نیول چیف : اگلے مورچوں کا دورہ جنگی تیاریوں کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل اور جنگی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر پاک میرینز میں تین جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹ کو باضابطہ طور پر شامل کیا گیا، جو پاک بحریہ کی آپریشنل استعداد میں اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ نئے شامل کیے گئے ہوورکرافٹ بیک وقت مختلف النوع ماحول میں مؤثر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جن میں کم گہرے پانی والے، ریتلے اور دلدلی ساحلی علاقے شامل ہیں۔ سربراہ پاک بحریہ نے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان جدید پلیٹ فارمز کی شمولیت پاک بحریہ کی جدید خطوط پر استوار ہونے کی کاوشوں اور ملکی سمندری سرحدوں، بالخصوص کریکس کے دفاع کے غیرمتزلزل عزم کی مظہر ہے۔ ایڈمرل نوید اشرف نے مزید کہا کہ سمندری مواصلاتی راستوں اور میری ٹائم سکیورٹی کا تحفظ محض عسکری ضرورت نہیں بلکہ قومی خودمختاری، معاشی خوشحالی اور استحکام کی اساس ہے۔ نیول چیف نے مزید کہا کہ ہم اپنی خود مختاری اور سر کریک سے جیوانی تک اپنی سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ امیرالبحر نے قوم کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحلوں سے سمندر تک ہمارے غیرمتزلزل حوصلے کی طرح مضبوط ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔