data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج لاہور کے  قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ شائقین کرکٹ میں بے پناہ جوش و خروش پایا جا رہا ہے، اور تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ پر خصوصی توجہ دی تاکہ آج کے میچ میں بہتر کارکردگی پیش کی جا سکے۔ پاکستانی ٹیم پہلے میچ میں شکست کے بعد واپسی کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی، جبکہ جنوبی افریقہ اس میچ کو جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گا۔

یاد رہے کہ ابتدائی ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 25 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں 13 میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی، جبکہ پاکستان نے 12 مقابلوں میں فتح اپنے نام کی ہے۔ آج کا میچ سیریز کے نتیجے کے لحاظ سے نہایت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ

پڑھیں:

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

ویسٹ انڈیز (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم