روزنامہ جسارت گزشتہ  56  سالوں سے صحافت کے میدان میں اپنا نمایاں اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ اسے پاکستان میں انٹرنیٹ پر اردو کا پہلا اخبار ہونے کا اعزازبھی حاصل ہے۔ یہ قومی و بین الاقوامی حالات سے عوام کو باخبر رکھنے اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دینے میں لازوال کردار ادا کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

گلگت سے کراچی تک سیوریج کا نظام ٹھیک نہیں،مصطفی کمال

ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ہے،لوگوں کو مریض بننے سے بچانا ہے
یہاں ہیلتھ کیٔر نہیں،ویکسین 150 ممالک میں استعمال ہوچکی ہے،تقریب سے خطاب

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ گلگت سے کراچی تک سیوریج کا نظام ٹھیک نہیں۔ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ہے ، لوگوں کو مریض بننے سے بچانا ہے، یہ
کام لوکل گورنمنٹس کا ہے، یہاں ہیلتھ کیٔر نہیں، سِک کیٔر سسٹم ہے۔کراچی میں نجی اسپتال میں پنک ڈے سیلیبریشن کی تقریب ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ایک ڈاکٹر 35 سے 40 مریض دیکھ سکتا ہے وہ 250 کیسے دیکھ سکتا ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہیلتھ کیٔر نظام کی شروعات بچے کی پیدائش سے ہوتی ہے، ہر سال پاکستان میں نیوزی لینڈ سے بڑی آبادی کا اضافہ کر رہے ہیں، ہم آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 5واں بڑا ملک بننے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت سے کراچی تک سیوریج کا پانی استعمال ہو رہا ہے، سیوریج کو ٹریٹ کرنے کا نظام نہیں، پانی کی ٹریٹمنٹ نہ ہونے پر کسی کو اعتراض نہیں، پورا نظام ہی ٹھیک نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ماہرین کہتے ہیں 10 سال بعد لوگ کینسر سے مریں گے نہیں، ویکسین لگائیں گے، پاکستان میں پھر بھی لوگ کینسر سے مر رہے ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ ہم ویکسین لگانے جائیں تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ہے، ویکسین 150 ممالک میں پہلے استعمال ہوچکی ہے۔

متعلقہ مضامین