معروف صحافی عارف الحق عارف کا جسارت میڈیا گروپ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:امریکا میں مقیم معروف پاکستانی صحافی اور جسارت کے ایڈیٹر ان چیف عارف الحق عارف نے گزشتہ روز جسارت میڈیا گروپ کا تفصیلی دورہ کیا ہے، دورے کے موقعے پر انہوں نے اپنے نام سے منسوب عارف الحق عارف جسارت ڈیجیٹل کے دوسرے گرین اسٹوڈیو کا ربن کاٹ کر سنگ بنیاد رکھا۔
جسارت ڈیجیٹل کے دوسرے گرین اسٹوڈیو کی مختصر اور پر وقار تقریب میں جسارت کے چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی ،ایڈیٹر ان چیف جسارت عارف الحق عارف، چیف آپریٹنگ آفیسر(سی او او) سید طاہر اکبر ،جسارت کے اسائمنٹ ایڈیٹرعرفان احمد،جسارت ایڈوٹریل کے الیاس بن زکریا ،ڈپٹی مارکیٹنگ ہیڈسید محمد فاضل نقوی،ڈیجیٹل ویب کے قمر خان سمیت جسارت کے دیگر کارکنان نے شرکت کی ہے۔
سنگ بنیاد کی تقریب کے موقعے پر عارف الحق عارف نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ روزنامہ جسارت گزشتہ 56 برس سے صحافت کے میدان میں اپنا نمایاں اور موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ جسارت قومی و بین الاقوامی حالات سے عوام کو باخبر رکھنے اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دینے میں اپنا لازوال کردار ادا کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ جسارت نے ہمیشہ سے صحافت کی نرسری کا کردار ادا کیا ہے یہاں سے سیکھ کر صحافیوں نے دنیا بھر میں اپنا مقام بنایا ہے اور آج بھی جسارت صحافیوں کا مرکزہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک رہنے کے باوجود میرا دل جسارت اور ان سے منسلک صحافیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔
عارف الحق عارف نے اپنی صحافتی زندگی کے بارے میں تفصیل سے بتایا کہ میں نے جنگ گروپ کو 1967 میں جوائن کیا جو رسمی طور پر 2018 تک جاری رہا اس کے بعد آج تک میں اعزازی طور پرجنگ کیساتھ منسلک ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا اور خاص طور پر سوشل میڈیا آنے کے بعد صحافت کی ہیت تبدیل ہو گئی ہے۔ بڑے بڑے اخبارات کی اشاعت بند ہوچکی ہے لیکن جسارت نے آج تک اپنی اشاعت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، آئندہ آنے والے دور میں جدید ٹیکنالوجی زندگیوں میں بہت بڑی بڑی تبدیلی لائے گی۔
اس موقعے پر جسارت کے چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی اور سی او او سید طاہر اکبر نے عارف الحق عارف کا جسارت کا تفصیلی دورہ کرنے اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دھانی کرانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عارف الحق عارف جیسے سینئر صحافی ہماری لیے مشعلِ راہ ہیں۔ آپ نے ہمیشہ صحافت میں پیشہ ورانہ اصولوں اور شفافیت کو ترجیح دی اور نوجوان صحافیوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔ جسارت آپ کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور آپ کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے،عارف الحق عارف نے اپنی زندگی کی بہترین یادداشتیں جسارت میں پوڈ کاسٹ میں ریکارڈ کروائیں جوبہت جلد یہ فرائیڈے اسپیشل میں شائع اور جسارت ڈیجیٹل میں نشر کی جائیں گی۔
عارف الحق عارف کو چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی کی جانب سے کتابوں کا تحفہ پیش کیا گیا اوراختتام پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالی جسارت میڈیا گروپ کے اس منصوبے کو کامیاب بنائے اورسید مودودی رحمہ اللہ کے لگائے ہوئے پودے کو اور شجر سایہ دار بنائے آمین۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عارف الحق عارف نے جسارت کے
پڑھیں:
کامیابی کے بعد خاتمہ، ملتان سلطانز اور ترین گروپ کی کہانی ختم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
زرایع نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل سے ملتان سلطانز اور ترین گروپ کا تعلق ختم ہو چکا ہے۔
زرایر کے مطابق لیگل نوٹس اُس وقت بھیجا جاتا ہے جب کسی کی حد ختم ہو جاتی ہے اور اب یہ صورتحال اسی زمرے میں آ گئی ہے۔
زرایع نے کہا کہ پی ایس ایل کی تمام فرنچائزز پر انتظامیہ کی سست روی کے حوالے سے اعتراض موجود ہے، اور یہ مسئلہ آج سے نہیں بلکہ پچھلے دو تین سالوں سے جاری ہے۔ انتظامی رویے کی وجہ سے ٹیموں کے معاملات صحیح طریقے سے نہیں چل پا رہے تھے اور یہی وجہ ہے کہ ملتان سلطانز اور ترین گروپ کا معاملہ طے پا گیا ہے۔
زرایع نے مزید کہا کہ اگر دو افراد ایک ساتھ ٹیم کو صحیح طریقے سے نہیں چلا سکتے تو بہتر یہی ہے کہ معاملہ ختم کر دیا جائے۔ وقت پر معافی مانگنے کا موقع بھی تھا لیکن ایسا نہیں ہوا، جس کے نتیجے میں صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی۔
ان کی اطلاعات کے مطابق پاکستان کو دیگر بڑی آفرز موصول ہوئی ہیں، جن میں جنوبی افریقہ کنسورشیم کی آفر بیس پرائس سے کم تھی جبکہ ترین گروپ کی آفر سب سے زیادہ اور مناسب تھی۔ انہوں نے کہا کہ بیس پرائس پر 6.3 ملین ڈالر میں ٹیم خریدنا بھی ایک غلطی تھی، جس کی وجہ سے اب یہ داستان ختم ہو چکی ہے۔
آخر میں شاہد ہاشمی نے واضح کیا کہ ملتان سلطانز اور ترین گروپ کی کہانی اب مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے اور اس فیصلے کے بعد فرنچائز کے مستقبل کے حوالے سے نئے اقدامات کی توقع کی جا سکتی ہے۔