حنظلہ ہیکنگ گروپ نے17 اسرائیلی عسکری سائنسدانوں کی شناخت افشا کر دی
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
کامیاب سائبر کاروائی کے بعد گروپ کا کہنا ہے کہ یہ افراد صیہونی حکومت کی جنگی مشین کے مرکز میں مصروف کار ہیں، یہ افراد صرف معمولی اور عام لوگ نہیں ہیں، یہ تباہی کے معمار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی حکومت، موساد اور آئی ڈی ایف کیخلاف سائبر کاروائیوں کے حوالے سے معرف حنظلہ ہیکنگ گروپ نے 17 صہیونی فوجی سائنسدانوں کی خفیہ معلومات جاری کی ہیں۔ گروپ نے کہا ہے کہ یہ "جنگ اور تباہی کے معماروں کے آڈٹ کا آغاز" ہے۔ حنظلہ ہیکنگ گروپ، جس نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ "ہر ہفتہ کو کامیاب جراحی کر کے ظالموں کے نیٹ ورکس کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے ختم کر رہا ہے"، اب انہوں نے صیہونیوں کا تعاقب کرتے ہوئے اس ہفتے کی فہرست جاری کی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس ہفتے کا انکشاف بے مثال ہے، آج، پہلی بار، ہم 17 اعلیٰ فوجی سائنسدانوں، مردوں اور عورتوں کی شناخت اور انتہائی خفیہ ذاتی تفصیلات شائع کر رہے ہیں۔ گروپ کا کہنا ہے کہ یہ افراد صیہونی حکومت کی جنگی مشین کے مرکز میں مصروف کار ہیں، یہ افراد صرف معمولی اور عام لوگ نہیں ہیں، یہ تباہی کے معمار ہیں، یہ ان ہتھیاروں کے ماسٹر مائنڈ ہیں جن کے ذریعے بے شمار حملوں میں معصوم شہریوں کو خوف، تکالیف اور موت سے دوچار کیا گیا ہے۔ حنظلہ ہیکرز نے کہا ہے کہ اس لمحے سے، ان میں سے کوئی بھی آزادانہ طور پر نہیں چل سکتا، نہ لابیز میں اور نہ گھروں میں، اب دنیا جانتی ہے کہ آپ کون ہیں اور آپ نے کیا کیا ہے، ہمارے دوست اور حامی آپ کی سوچ سے بھی زیادہ تمہارے قریب ہیں، اب آپ لیبل بدل کر یا اپنے محافظوں کے پیچھے نہیں چھپ سکتے ہیں، انسانیت کے خلاف آپ کے جرائم کا حساب لینے کا دن اب کوئی دور کا خواب نہیں رہا، بلکہ آپ کی دہلیز پر آ پہنچا ہے، گزشتہ ہفتے بھی 15 اسرائیلی مجرموں کی شناخت ظاہر کی گئی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یہ افراد
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔