خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے 25 اکتوبر کو ضلع خیبر میں ایک بڑے امن جرگے کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

سہیل آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ امن کے فروغ کے لیے قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور نوجوانوں پر مشتمل ایک وسیع البنیاد جرگہ 25 اکتوبر تحصیل باڑہ ضلع خیبر میں منعقد ہوگا۔

خیبر پختونخواہ کے عوام کی زندگی اور ان کے مستقبل کا فیصلہ صوبے کے لوگ خود کریں گے۔ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس سلسلے میں قیام امن کے لیے بروز ہفتہ ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۵ ضلع خیبرتحصیل باڑہ میں تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر…

— Sohail Afridi (@SohailAfridiISF) October 19, 2025

ان کے مطابق یہ جرگہ مکمل طور پر غیر سیاسی نوعیت کا ہوگا اور اس کا مقصد صرف صوبے میں امن و استحکام کا فروغ ہے۔

وزیرِاعلیٰ نے اپنے بیان میں زور دیا کہ خیبر پختونخوا کے معاملات پر فیصلے عوام کی امنگوں کے مطابق ہونے چاہییں۔ صوبے کے عوام اپنے مستقبل اور طرزِ زندگی سے متعلق فیصلے خود کریں گے، کسی کو بھی یہ اختیار نہیں دیا جائے گا کہ وہ بند کمروں میں طے شدہ فیصلے عوام پر مسلط کرے۔

انہوں نے مزید کہاکہ خیبر پختونخوا کی حکومت پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے نظریے اور عوامی مفادات کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھانے کے بعد پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ تاہم عدالت نے ان کی درخواست پر ابتدائی اعتراضات عائد کر دیے ہیں۔

اب جسٹس ارباب محمد طاہر پیر کے روز رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ اس درخواست کی سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’سہیل آفریدی میرا اوپننگ بلے باز ہے‘، بانی پی ٹی آئی عمران خان کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے خصوصی پیغام

یہ درخواست نو منتخب وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل کے توسط سے ایڈووکیٹ علی بخاری نے دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان سے ملاقات صوبائی حکومت کے امور اور نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کے لیے ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بند کمروں کے فیصلے پائیدار امن جرگہ بلانے کا اعلان سہیل آفریدی ضلع خیبر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بند کمروں کے فیصلے پائیدار امن جرگہ بلانے کا اعلان سہیل ا فریدی وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز خیبر پختونخوا کے لیے

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم