—فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع میں 12 خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ 

خواتین، مزدور، کسان اور نوجوانوں کی خالی نشستوں پر پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی 3 ولیج کونسلوں میں جنرل، یوتھ اور خواتین کی نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر میں ووٹرز کی تعداد 25 ہزار ہے جن میں خواتین ووٹرز ساڑھے 11 ہزار ہیں۔

ملاکنڈ میں ولیج کونسل سخاکوٹ کی ایک جنرل نشست پر پولنگ جاری ہے۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ اور اپر دیر میں بھی پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 66 پولنگ اسٹیشن اور 201 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 23 پولنگ اسٹیشن حساس اور 5 پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نشستوں پر

پڑھیں:

افغان باشندوں کی واپسی، خیبرپختونخوا میں عمل سست روی کا شکار

غیر فعال قرار دیئے گئے کیمپوں میں 43 خیبر پختونخوا، 10 بلوچستان اور ایک پنجاب میں واقع تھا، 25 ستمبر، 13 اکتوبر اور 15 اکتوبر 2025ء کو تمام کیمپوں کی ڈی نوٹیفکیشن مکمل کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری ہے تاہم خیبر پختونخوا میں یہ عمل سست روی کا شکار ہے۔ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے Illegal Foreigner Repatriation Plan (IFRP) شروع کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے اس منصوبے کے تحت واضح اور مرحلہ وار پلان جاری کیا، پلان کے مطابق ملک بھر میں افغان مہاجر کیمپوں کو مرحلہ وار ڈی نوٹیفائی کیا گیا، وفاقی حکومت کی جانب سے فیز 3 کے نفاذ کے بعد مجموعی طور پر 54 افغان مہاجر کیمپوں کو قانونی طور پر غیر فعال قرار دیا گیا۔ غیر فعال قرار دیئے گئے کیمپوں میں 43 خیبر پختونخوا، 10 بلوچستان اور ایک پنجاب میں واقع تھا، 25 ستمبر، 13 اکتوبر اور 15 اکتوبر 2025ء کو تمام کیمپوں کی ڈی نوٹیفکیشن مکمل کی گئی۔

پنجاب اور بلوچستان نے وفاقی کی پالیسی پر فوری عمل درآمد کیا جس میں پیش رفت  بھی سامنے آئی، پنجاب نے میانوالی کے واحد افغان کیمپ کو مکمل طور پر خالی کرا لیا۔ بلوچستان میں 88 ہزار سے زائد افغان شہریوں کا ریکارڈ سامنے آیا جن کی واپسی جاری ہے اور دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔ خیبر پختونخوا کی صورتحال دیگر صوبوں کے مقابلے میں نہایت تشویش ناک ہے، خیبر پختونخوا میں 43 ڈی نوٹیفائیڈ افغان کیمپوں میں سے صرف دو کیمپوں کو مکمل کلیئر کیا گیا اور باقی کیمپ بدستور فعال ہیں۔ صوبائی حکومت ان میں رہائش پذیر افغان باشندوں کو بجلی، پانی، صحت اور دیگر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان کے صوبائی انتخابات کا شیڈول جاری، 24جنوری کو پولنگ
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمشنر کی انتخابات ملتوی کی خبروں کی تردید
  • بلاول بھٹو کی خیبر پختونخوا حکومت کی صحت کارڈ اسکیم پر تنقید
  • افغان باشندوں کی واپسی، خیبرپختونخوا میں عمل سست روی کا شکار
  • خیبر پختونخوا میں پولیس پر آج بھی حملہ، 3 اہلکار شہید
  • عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی الیکشن کا اعلان
  • پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست کیلئے ضمنی انتخابات کا حتمی شیڈول جاری
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر، دو روزہ تربیتی پروگرام کا شاندار آغاز
  • خیبر پختونخوا پولیس کو صرف کے پی میں ڈیوٹی کی ہدایت
  • خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ بدلنے کے بعد بھی امن نہیں آیا، حافظ حمد اللّٰہ