کراچی:

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے واضح کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں سالونٹ مکسنگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے اتھارٹی اپنے قانونی اختیارات کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے مطلوبہ اقدامات کر رہی ہے۔

اوگرا آرڈیننس 2002 کی شق 30 کے تحت تمام لائسنس یافتہ کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں اور مصنوعات سے متعلق معلومات فراہم کریں۔

اس تناظر میں اوگرا کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے سالونٹ آئل کے بارے میں معلومات طلب کرنا اس وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد صنعتی استعمال کے لیے مخصوص مصنوعات کو موٹر پٹرول کے ساتھ ملاوٹ یا غلط استعمال سے روکنا ہے تاکہ معیار، صارفین کے تحفظ اور سرکاری محصولات کو یقینی بنایا جاسکے۔

اوگرا شفافیت، منصفانہ مسابقت اور ریگولیٹری تعمیل کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور ملک بھر میں معیاری پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور عوامی مفاد کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

شہباز سرکار کی پیٹرول پر ٹیکسوں کی بھرمار،عوام 167 روپے کا پیٹرول 263 میں خریدنے پر مجبور

1لیٹرپیٹرول پر 96روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف، ایک لیٹر ڈیزل میں 34 فیصد ٹیکسز شامل ،پیٹرول اور ڈیزل پرٹیکس کسٹم ڈیوٹی پیٹرولیم اور کلائیمیٹ لیوی کی مد میں عائد ہیں
ملک میں پیٹرول 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 279 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے،یکم دسمبرکو پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،ذرائع

شہباز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کی بھرمار کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، عوام 167 روپے کا پٹرول 263 روپے میں خریدنے پر مجبور،1لیٹر پٹرول پر 96روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق عوام سے پٹرول اور ڈیزل پر وصول کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 37 فیصد ٹیکسز شامل ہیں۔ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 96 روپے 28 پیسے کے ٹیکسز شامل ہیں۔ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 34 فیصد ٹیکسز شامل ہیں، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 94 روپے 92 پیسے کے ٹیکسز ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر یہ ٹیکس کسٹم ڈیوٹی پیٹرولیم اور کلائیمیٹ لیوی کی مد میں عائد ہیں۔ملک میں پیٹرول 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل 279 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے۔یاد رہے کہ حکومت نے 30 کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔ اتوار یکم دسمبرکو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے79 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 65 پیسے مقرر کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 15 دسمبر تک کیلئے کیا گیا ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ اس سے قبل امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو سکتی ہے، تاہم حکومت نے توقعات کے برعکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز فوری کم کرے، سنی تحریک
  • شہباز سرکار کی پیٹرول پر ٹیکسوں کی بھرمار،عوام 167 روپے کا پیٹرول 263 میں خریدنے پر مجبور
  • پاکستان اور ترکیہ میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • عالمی یومِ معذوراں پر محکمہ سوشل سیکیورٹی متحرک، معذور محنت کشوں کیلئے اقدامات جاری
  • وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین و کرپٹو بلال بن ثاقب نے استعفیٰ دیدیا 
  • پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کے عہدے سے مستعفی
  • بلال بن ثاقب کی بطور چیئرمین ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی 3 سالہ تعیناتی
  • بلال بن ثاقب چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی مقرر
  • حکومت نے بلال بن ثاقب کو چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی مقرر کردیا
  • 30 ہزار کروڑ کی جنگ، سنجے کپور کی والدہ اور سابقہ اہلیہ کرشمہ کپور متحرک ہوگئیں