یمن: حوثی باغیوں کا اقوام متحدہ کے دفتر پر چھاپہ، 20 ملازمین کو حراست میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے ایک دفتر پر چھاپہ مار کر 20 ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں 5 یمنی شہری جبکہ 15 غیر ملکی کارکن شامل ہیں۔ تاہم تفتیش کے بعد 11 افراد کو رہا کر دیا گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 24 گھنٹوں کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت پر دوسرا حملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے حوثی باغیوں اور ان سے منسلک کمپنیوں پر پابندی عائد کردی
اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق عالمی ادارے نے حوثی نمائندوں اور دیگر فریقین سے رابطہ کیا ہے تاکہ اس سنگین صورتحال کو جلد از جلد حل کیا جا سکے، تمام عملے کی رہائی ممکن ہو اور صنعا میں اقوام متحدہ کے دفاتر پر مکمل کنٹرول بحال کیا جا سکے۔
ایک اور اقوام متحدہ کے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ حوثی جنگجوؤں نے دفتر سے تمام مواصلاتی آلات جن میں موبائل فون، کمپیوٹر اور سرورز شامل ہیں، قبضے میں لے لیے ہیں۔
زیر حراست ملازمین کا تعلق عالمی اداروں جیسے ورلڈ فوڈ پروگرام، یونیسیف اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے ہم آہنگی انسانی امور سے بتایا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حوثی ملیشیا حالیہ مہینوں میں صنعا، الحدیدہ اور صعدہ سمیت اپنے زیرِ قبضہ علاقوں میں کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کر چکی ہے۔ اب تک 50 سے زیادہ اقوام متحدہ کے اہلکاروں سمیت درجنوں افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے، جن میں سے ایک ورلڈ فوڈ پروگرام کا ملازم رواں سال صعدہ میں قید کے دوران ہلاک ہو گیا تھا۔
حوثیوں نے بغیر کسی ثبوت کے الزام عائد کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے لیے کام کرنے والے افراد دراصل جاسوس ہیں، تاہم اقوام متحدہ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان
یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں 8 ملازمین کی گرفتاری کے بعد اقوام متحدہ نے صعدہ میں اپنی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں، جبکہ اعلیٰ انسانی امدادی کوآرڈی نیٹر کو صنعا سے عدن منتقل کردیا گیا تھا، جو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کا مرکز ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اقوام متحدہ ملازمین حوثی باغیوں کا حملہ زیر حراست وی نیوز یمن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ ملازمین حوثی باغیوں کا حملہ وی نیوز اقوام متحدہ کے حوثی باغیوں
پڑھیں:
حکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دیدی
—فائل فوٹوحکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دے دی۔
وزارت تجارت نے ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ممبر کسٹمز آپریشن ایف بی آر کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دینے کا فیصلہ وزارت خارجہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔
یونیسف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور یو این ایف پی اے کے کنٹینرز کی مرحلہ وار کلیئرنس کی ہدایت کر دی گئی۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک ہو گیا۔
وزارت تجارت نے خط میں کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارگوز گاڑیوں کی ترسیل کی اجازت دی جائے، دوسرے مرحلے میں ادویات اور طبی آلات والے کنٹینر کلیئر کیے جائیں گے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ تیسرے مرحلے میں طلبہ و اساتذہ کے لیے کٹس لے جانے والے کنٹینرز کی کلیئرنس بھی دی جائے۔