امریکا ہمارے جہازوں پر حملے کر رہا ہے‘ اقوام متحدہ نوٹس لے‘ وینزویلا
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-06-12
کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ میں وینزویلا کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکا ہمارے جہازوں پر حملے کر رہا ہے،جس کا نوٹس لیا جائے۔ وینزویلا کے سفیر سیمیول مونوکیڈا نے کہا کہ امریکا ہمارے ساحلوں پر موجود جہازوں پر غیر قانونی طور پر حملہ کرکے ہمارے خودمختاری اور سلامتی پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ سیمیول مونوکیڈا نے بتایا کہ امریکی حملوں میں اب تک ہمارے 27 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان غیر قانونی حملوں کی تحقیقات کرائے اور بیان جاری کرے کہ جس میں وینزویلا سمیت تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سلامیت کے احترام کی توثیق کی جائے۔ دوسری جانب امریکی فوج نے کہا کہ منشیات لے جانے والی ایک اور کشتی پر کیریبین میں حملہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کیریبین کے علاقے میں امریکی بحریہ کی سدرن کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل ایل وِن ہوزلی نے 2 سال قبل اپنے عہدے سے استعفا دینے کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے اپنے استعفے میں بتایا کہ وہ 12 دسمبر 2025ء کو امریکی بحریہ میں اپنی خدمات سے دستبردار ہوجائیں گے۔امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایڈمرل ایل وِن ہوزلی کے فیصلے کو سراہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
27 ویں آئینی ترمیم پر انسانی حقوق کمشنر کا بیان زمینی حقائق کا عکاس نہیں‘ دفتر خارجہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251201-08-26
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی پر بیان زمینی حقائق کا عکاس نہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور ہونے والی 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق بے بنیاد اور غلط اندیشوں پر گہری تشویش ہے۔،27 ویں آئینی ترمیم پر اقوام متحدہ کی بے جا تشویش ناقابل فہم ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ آئینی ترامیم عوام کے منتخب نمائندوں کا مکمل اختیار ہے، جمہوری طریقہ کار کا احترام ہونا چاہیے، پاکستان انسانی حقوق، انسانی وقار، بنیادی آزادیوں، قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کا مؤقف اور زمینی حقائق اقوام متحدہ کے بیان میں شامل نہیں کیے گئے، یو این ہائی کمشنر خودمختار فیصلوں کا احترام کریں اور سیاسی تعصب اور غلط معلومات پر مبنی تبصروں سے گریز کریں۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں جلد بازی میں منظور کی گئی آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی کو کمزور کرتی ہے۔ ولکر ٹرک نے ایک بیان میں ملٹری احتساب سے متعلق بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 26 ویں آئینی ترمیم کی طرح یہ ترمیم بھی وکلا براداری اور سول سوسائٹی سے بڑے پیمانے پر مشاورت اور بحث کے بغیر کی گئی۔