ہانیہ عامر پاکستان کیلئے اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
ہانیہ عامر کو بہترین اداکاری کے لیے جانا جاتا ہے تاہم اب انہیں پاکستان کی خواتین کے لیے عملی دنیا میں کردار ادا کرنے کا موقع دیا گیا ہے اور اقوام متحدہ نے انہیں پاکستان کے لیے خواتین کی خیرسگالی کی سفیر مقرر کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری بیان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین پاکستان نے کہا کہ یواین ویمن پاکستان ہانیہ عامر کو بطور خیرسگالی سفیر خوش آمدید کہتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ نامور اداکارہ ہانیہ عامر اپنا پلیٹ فارم پاکستان بھر کی خواتین اور لڑکیوں کی توانا آواز، آگاہی پھیلانے اور حوصلہ افزائی کے لیے استعمال کریں گی۔
بیان میں کہا گیا کہ ہم مل کر ایک ایسے مستقبل کے لیے کام کریں گے جہاں ہر خاتون اور لڑکی تشدد، امتیازی سلوک اور غیرمساویانہ رویوں سے آزاد ہو کراپنی بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کرے۔
View this post on InstagramA post shared by UN Women Pakistan (@unwomenpakistan)
ہانیہ عامر یہ اعزاز حاصل کرنے والی دوسری پاکستانی ہیں، اس سے قبل 2015 میں منیبہ مزاری کو اقوام متحدہ خواتین کی خیرسگالی کی سفیر مقرر کیا گیا تھا جبکہ جنوبی ایشیا میں تیسری خاتون اور مجموعی طور پر چوتھی شخصیت ہے جہاں مبینہ مزاری کے علاوہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور بالی ووڈ کے فلمساز اور اداکار فرحان اختر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
عالمی سطح پر خواتین کی خیرسگالی سفیروں میں ہالی ووڈ کی مشہور اداکارائیں ایماواٹسن، نیکول کڈمین اور اینی ہیتھوے کو یہ اعزاز دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے دیگر اداروں میں بھی پاکستان کے متعدد شخصیات کو خیرسگالی کا سفیر مقرر کیا گیا ہے، جس میں مشہور اداکار فواد خان اقوام متحدہ کے ڈیولپمنٹ پروگرام، شہزاد رائے کو اقوام متحدہ کے انسداد منشیات و جرائم کا خیرسگالی سفیر بنایا جاچکا ہے۔
پاکستان کی اداکارہ ماہرہ خان اور صبا قمر بھی اس خیرسگالی سفرا کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں بالترتیب اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین اور بچوں کا ادارہ یونیسیف کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کے خیرسگالی سفیر کی خیرسگالی ہانیہ عامر سفیر مقرر کے لیے
پڑھیں:
پاکستان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے بےبنیاد بیان کو مسترد کردیا: دفتر خارجہ
—فائل فوٹوترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے بےبنیاد بیان کو مسترد کر دیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کی منظور کردہ 27ویں آئینی ترمیم پر اقوام متحدہ کی بےجا تشویش ناقابل فہم ہے، آئینی ترامیم عوام کے منتخب نمائندوں کا مکمل اختیار ہے، جمہوری طریقہ کار کا احترام ہونا چاہیے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق، انسانی وقار، بنیادی آزادیوں، قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے، افسوس ہے پاکستان کا مؤقف اور زمینی حقائق اقوام متحدہ کے بیان میں شامل نہیں کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے 27 ویں ترمیم اور آئینی عدالت کے ججوں کی تقرری کے خلاف درخواست 27 ویں ترمیم کی ہولناک تفصیلات سامنے آرہی ہیں جو شرمناک ہیں، حافظ نعیمترجمان نے کہا کہ ہائی کمشنر خودمختار فیصلوں کا احترام کریں اور سیاسی تعصب اور غلط معلومات پر مبنی تبصروں سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ اقوامی متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے جمعے کو کہا تھا کہ پاکستان میں جلد بازی میں منظور کی گئی آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی کو کمزور کرتی ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا کہ گزشتہ سال 26ویں آئینی ترمیم کی طرح یہ ترمیم بھی وکلاء برادری اور سول سوسائٹی سے بڑے پیمانے پر مشاورت اور بحث کے بغیر کی گئی۔