Islam Times:
2025-10-13@15:54:16 GMT

غزہ امن منصوبے پر سربراہی اجلاس آج مصر میں ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

غزہ امن منصوبے پر سربراہی اجلاس آج مصر میں ہوگا

اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، ترکیے کے صدر طیب اردوان، فلسطینی صدر محمود عباس، اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی، جرمن چانسلر اور فرانس کے صدر میکرون سمیت بیس سے زائد ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اسرائیل کیجانب سے اجلاس میں شرکت نہیں کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ امن منصوبے پر سربراہی اجلاس آج مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہو رہا ہے، اجلاس میں غزہ امن معاہدے پر دستخط اور امن منصوبے پر عملدرآمد کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتح السیسی کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، ترکیے کے صدر طیب اردوان، فلسطینی صدر محمود عباس، اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی، جرمن چانسلر اور فرانس کے صدر میکرون سمیت بیس سے زائد ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اسرائیل کی جانب سے اجلاس میں شرکت نہیں کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اجلاس میں کے صدر

پڑھیں:

نائب وزیراعظم کی ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ، مصر میں ہونے والے سربراہی اجلاس پر مشاورت

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی فونک رابطے میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی آج ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت خاص طور پر غزہ اور فلسطین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلمان ممالک کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا اور مصر کے شہر شرم الشیخ میں شیڈول سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ امن سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے شرم الشیخ پہنچ گئے
  • غزہ امن منصوبے پر مصر میں سربراہی اجلاس آج ہوگا، اسرائیل کا شرکت سے انکار
  • غزہ امن منصوبے پر سربراہی اجلاس آج، اسرائیل شرکت نہیں کرے گا
  • غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ
  • شرم الشیخ میں امن سربراہی اجلاس: وزیرِ اعظم شہباز شریف کل مصر جائیں گے
  • ایران شرم الشیخ سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا
  • غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے مصر کا عالمی سربراہی اجلاس، 20 سے زائد رہنماؤں کی شرکت متوقع
  • نائب وزیراعظم کا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ، مصر میں ہونے والے سربراہی اجلاس پر مشاورت
  • نائب وزیراعظم کی ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ، مصر میں ہونے والے سربراہی اجلاس پر مشاورت