بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستفدین کو ڈیجیٹل والٹ پر منتقل کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیر اعظم پاکستان کے کیش لیس پاکستان اسٹرٹیجک روڈ میپ کے تحت جون 2026 تک ڈیجیٹل لین دین کے لئے فعال تاجروں کا ہدف 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کیا جائے گا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستفدین کو ڈیجیٹل والٹ پر تبدیل کیاجائے گا، تمام جی ٹو جی اور پی ٹو جی کو ڈیجیٹل ادائیگیوں میں تبدیل کیا جائے گا۔
سرکاری خبررساں ایجنسی نے وزارت خزانہ ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ ڈیجیٹل لین دین کو زیادہ قابل رسائی،محفوظ اور سہل بنانے کے لئے وزیر اعظم کیش لیس سٹریٹیجک روڈ میپ کے تحت چند اہم اہداف اور سنگ میل طے کئےگئے ہیں جن کے تحت جون 2026 تک ڈیجیٹل لین دین کے لئے فعال تاجروں میں موجودہ 5 لاکھ تعداد کو بڑھا کر 15 لاکھ کیاجائے گا۔
قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
جون 2026 تک ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز سالانہ ساڑھے 7 ارب سے بڑھا کر 15 ارب تک لے جائی جائے گی۔اس کے علاؤہ ڈیجیٹل انڈیکس کا آغازاور اسے ٹریک کرنا،سٹیزن اسلام آباد ایپ پر استعمال کے کیسز کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کرنا شامل ہے۔
ان اہداف کے مطابق ڈیجیٹل نیشن پاکستان اتھارٹی کو فعال کیاجائے گا۔تمام حکومتی سطح کے اور پی 2 جی کو ڈیجیٹل ادائیگیوں پر تبدیل کیاجائے گا۔اس کے علاؤہ ان اہداف کے تحت بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستفدین کو ڈیجیٹل والٹ پر تبدیل کیاجائے گا۔
پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ، سعودی عرب کا اظہارِ تشویش
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کیاجائے گا کو ڈیجیٹل کے تحت
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں: سپیکر ایاز صادق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صوبائی اتحادی حکومت اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی۔اسلام آباد میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی، سماجی اور ترقیاتی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، تین اہلکار شہید
اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ کو تبدیل کرنے سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صوبائی اتحادی حکومت اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے، اس لیے صوبے میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبے نہایت خوش آئند ہیں۔
ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود، صوبے کو درپیش مسائل اور وفاقی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے بلوچستان کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مضبوط رابطے عوامی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمانی خدمات اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں قانون سازی کے عمل میں قومی اسمبلی کے تعاون کو بھی سراہا۔وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف صفِ اول میں لڑ رہے ہیں اور پارلیمان صوبوں کی مضبوط آواز ہے۔
ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں خوفناک آتشزدگی؛ کم از کم 36 افراد ہلاک، 279 لاپتہ
مزید :