وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے ۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے اعلیٰ افسران نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وفد میں شامل دیگر اہم ارکان کااستقبال کیا، محمد اورنگزیب دورہِ امریکا کے دوران ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے پلینری اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وزیرخزانہ آئی ایم ایف، ورلڈبینک، آئی ایف سی اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جب کہ اُن کی عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے بالمشافہ ملاقات بھی شیڈول ہے۔
محمد اورنگزیب اجے بنگا کی خصوصی دعوت پر منتخب ممالک کے وزرائےخزانہ کو دیےگیے عشائیہ میں بھی شریک ہوں گے۔
وفاقی وزیر محمد اورنگزیب ورلڈ اکنامک فورم کے زیر اہتمام 2 اہم ایونٹس میں شریک ہوں گے جب کہ اس دوران چین، برطانیہ، سعودی عرب، ترکیہ اور آذربائیجان کے ہم منصب قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شرجیل میمن کی ورلڈ بینک سے کراچی سرکلر ریلوے کیلئے تعاون کی اپیل
کراچی (نیوزڈیسک)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عالمی بینک سے کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین کےلیے تعاون کی اپیل کی ہے۔کراچی میں عالمی بینک کے وفد نے شرجیل میمن سے ملاقات کی جس میں صوبے میں اربن موبیلٹی کی بہتری، ٹرانسپورٹ سسٹم کی مضبوطی اور مختلف ماڈلز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سرکلر ریلوے اور کراچی سکھر ٹرین منصوبے سندھ کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی پر فیصلے عوام کے مفاد کو سامنے رکھ کر کیے ہیں، منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے عالمی بینک کے مزید اور بروقت تعاون کی ضرورت ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ حالیہ سال وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن بی آر ٹی سندھ حکومت کے حوالے کی گئی ہے، حکومت سندھ کے زیر انتظام گرین لائن بی آر ٹی کی یومیہ رائڈرشپ میں 33 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔