امریکی ناظم الامور کی وزیر اطلاعات سے ملاقات؛ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
امریکی ناظم الامور نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی۔
وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ سے امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر کی اہم ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، ڈیجیٹل میڈیا تعاون، سیاحت کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار سمیت متعدد امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران امریکی ناظم الامور نے پاکستان کی معیشت کے استحکام، ترقی کے تسلسل اور امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف مثالی قربانیاں دی ہیں جنہوں نے عالمی امن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
عطا اللہ تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف صفِ اول کا کردار ادا کر رہا ہے اور ہماری قربانیاں صرف اپنے ملک کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے فیک نیوز کے خاتمے اور ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کے لیے جامع پالیسی متعارف کرائی ہے، جسے مزید مستحکم اور مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان قدرتی حسن، ثقافتی تنوع اور تاریخی ورثے سے مالا مال ملک ہے اور حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے تاکہ پاکستان کو عالمی سیاحتی نقشے پر نمایاں مقام حاصل ہو۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے نہ صرف معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے مابین تعلقات بھی مزید مضبوط ہوں گے۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید بتایا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی قانون سازی کی جا رہی ہے، تاکہ میڈیا ورکرز کو بہتر سہولیات اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ امریکی ناظم الامور نے پاکستان کی جانب سے صحافیوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی اور باہمی تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہارکیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان امریکی ناظم الامور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کہ پاکستان انہوں نے کے فروغ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشق کامیابی سے مکمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251127-01-9
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشق ’البطار۔II‘ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مشق سے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم ہوا۔ فوجی مشق’’البطار-II‘‘ 18 سے 26 نومبر تک سعودی عرب کے خطے تبوک میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس کا محور انسدادِ دہشت گردی تھا۔ مشق میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ اور سعودی آرمی کے خصوصی دستوں نے حصہ لیا۔ دونوں برادر ممالک کے جوانوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، عملی تربیت اور باہمی تعاون کا شان دار مظاہرہ کیا۔