پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں البتار ٹو مکمل
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں البتار ٹو مکمل ہوگئیں۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ فوجی مشقیں 18سے 26 نومبر تک انسداد دہشتگردی کے شعبے میں ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور سعودی آرمی کی آپریشنل ٹیمیں شریک ہوئیں۔
مشق کی اختتامی تقریب 26 نومبر کو سعودی عرب میں منعقد ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سعودی جنرل فیاض بن حمید الرویلی، عاصم منیرملاقات،فوجی تعاون پراتفاق
راولپنڈی (نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے ملاقات کی ، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور اسٹریٹیجک فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات بھی کی۔ معزز مہمان نے سعودی مسلح افواج کے ساتھ متعدد شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور اسٹریٹیجک فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔
سعودی جنرل نے تعاون کے مضبوط رشتوں کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔