Jasarat News:
2025-11-20@02:08:39 GMT

اجتماع عام میں شریک سانس کے مریضوں کے لیے احتیاط

اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈاکٹر خالد مشتاق
لاہور میں رات کا ٹمپریچر 10c، 11c ہوگا۔ جب درجہ حرارت کم ہوتا ہے تو سانس کا نظام متاثر ہوتا ہے۔ سانس کی نالی ناک خشک ہوجاتی ہے۔ خشک ہونے سے بے چینی ہوتی ہے۔ بعض افراد میں ناک بہنے بھی لگتی ہے۔ ایسے میں اجتماع عام میں شریک لوگ کیا کریں؟ -1ماسک استعمال کریں۔-2ناک میں سرسوں کا تیل/ وکس/ ویسلین لگا سکتے ہیں۔-3 پانی بار بار پئیں۔-4 نمک لے کر جائیں۔ سردی گلے کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔ نمک نیم گرم پانی میں ڈال کر غرارے کریں۔ ناک اندر تک صاف کریں۔ کھانسی ہو تو نمک چاٹ سکتے ہیں۔-5 اسٹیمر لے کر جائیں تا کہ بھاپ لے سکیں۔-6 لونگ کا تیل۔ کی بوتل لے جائیں۔ 3-2 قطرے ڈال کر بھاپ لیں۔ ناک گلے کی تکلیف کم ہوجائے گی۔-7 سردی سے بچنے کے لیے گرم ٹوپی / ٹوپا جو کانوں کو بھی سردی سے بچائے۔ مفلر کا استعمال کریں۔ گردن کو بھی سردی سے بچائیں تا کہ نزلہ نہ ہو۔ ایسے افراد جن کو الرجی کا مسئلہ ہو/ دمہ کی تکلیف ہو، (Movteleukast Sodiuy 10mg) گولی کا نام یہ ہے۔ یہ فارمولا ہے۔ -9 اپنی دوا جو سانس کے لیے لیتے ہیں اور انہیلر ساتھ لے کر جائیں۔-10 اگر آپ کے پاس نیبولائزر ہے تو ضرور لے کر جائیں۔ نزلہ ہو تو نارمل سیلائن 20-19 قطرے ڈال کر نیبولائزر کریں۔ اگر دمہ کا مریض ساتھ ہے تو نیبولائزر جو گھر پر ہے ضرور لے کر جائیں۔ ٹرین میں جانے والے سیل سے چلنے والا نیبولائزر ضرور ساتھ لے جائیں۔ دمہ کے مریض Ventollin Soluton نیبو لائزر کے لیے لازماً ساتھ رکھیں۔ دمہ کے مریض نیبولائزر کے لیے Ventollin Soluton ساتھ لے کر جائیں۔ تکلیف ہو تو 20 قطرے ڈال کر نیبولائزر کرسکتے ہیں۔ پھر ڈاکٹر کو دکھائیں۔ واضح رہے کہ پچھلے سالانہ اجتماع میں ہمارے ایک نوجوان ساتھی جو دمے کے مریض تھے راستے میں بروقت علاج نہ ملنے سے شہید ہوگئے تھے۔ اجتماع میں شریک بچوں کو ٹوپا لازمی پہنائیں اور نارمل سیلائن 0.

9% لے کر جائیں۔ بار بار ناک میں ڈالتے رہیں۔

سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لے کر جائیں کے مریض ڈال کر کے لیے

پڑھیں:

برطانیہ شدید سردی کی لہر؛ برف باری کی زرد وارننگ،ہیلتھ الرٹ جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن: برطانیہ میں شدید سردی کی لہر برقرار، محکمہ موسمیات کی برطانیہ بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق زرد  وارننگ  جمعہ تک مؤثر رہے گی، بالائی علاقوں میں رات کے وقت شدید برف باری کا امکان ہے۔

ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے شمالی انگلینڈ اور یارکشائر میں ایمبر کولڈ الرٹ جاری کردیے گئے۔

ہمبر اور مڈلینڈز میں یلو کولڈ ہیلتھ الرٹ جاری کیا گیا ہے، خراب موسم سے نمٹنے کیلئے مقامی کونسل کی جانب سے بھی خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ جکبہ ہائی ویز اتھارٹی نے ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • جاگیرداروں ‘وڈیروں اور مافیاز کے مسلط کردہ ظالمانہ نظام کو اب مزید برداشت نہیں کریں گے‘حافظ نعیم الرحمن
  • مافیاز کے ظالمانہ نظام کوبرداشت نہیں کریں گے، حافظ نعیم
  • سپریم کورٹ سے مستعفی ججز ہماری تحریک کو لیڈ کریں، اسد قیصر
  • سپریم کورٹ سے مستعفی ہونے والے ججز آگے آکر ہماری تحریک کو لیڈ کریں، اسد قیصر
  • اجتماع عام میں اضلاع سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی، حافظ طاہر مجید
  • یوکرینی صدر امن مذاکرات کی بحالی کے لیے ترکیہ جائیں گے
  • برطانیہ شدید سردی کی لہر؛ برف باری کی زرد وارننگ،ہیلتھ الرٹ جاری
  • پی ٹی اے انتباہ،غیر رجسٹرڈ فون استعمال کرنے والے ہو جائیں خبردار!
  • اسموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی