پارٹی لائن کیخلاف ووٹ دینا انحراف مگر ضمیر کے مطابق ووٹ دیا جائے تو شمار ہوگا: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینا انحراف ہے مگر ضمیر کے مطابق ووٹ دیا جائے تو شمار ہوگا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ منحرف ہونےکے حوالے سے کلاز کلیئر ہے، پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینا انحراف ہے مگر ضمیر کے مطابق ووٹ شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا رکن کو معلوم ہوتا ہے کہ انحراف کی قیمت کیا ہوتی ہے، سیف اللہ ابڑو کو معلوم تھا کہ قیمت ادا کرنی ہے لیکن انہوں نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جب تک تحریری استعفی نہیں آتا اعلان کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، جب تک الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی نہیں ہوجاتا رکنیت برقرار رہتی ہے اور پروسیجر مکمل ہونے تک سیف اللہ ابڑو اس ایوان کے رکن ہیں۔ پی ٹی آئی کے احتجاج پر نائب وزیراعظم نے کہا کہ ان لوگوں نے سیاست کرنی ہوتی ہے جس کی ویڈیو بن کر پھر اڈیالہ جیل جاتی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ضمیر کے مطابق ووٹ اسحاق ڈار نے کہا
پڑھیں:
سیف اللہ ابڑو نے استعفے کا اعلان کیا، واپس نہیں لے سکتے؛سینیٹر علی ظفر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسینیٹر علی ظفرنے کہا ہے کہ سیف اللہ ابڑو نے استعفے کا اعلان کیا، واپس نہیں لے سکتے۔
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق سینیٹر علی ظفر کاکہنا تھاکہ میرے مطابق سیف اللہ ابڑو آج ووٹ نہیں دے سکتے،سینیٹ میں پاس ہونے والے قانون میں اتنی غلطیاں نکلیں کہ دوبارہ لایا جارہا ہے۔
مزید :