ہیم ٹیکسٹائل2026ء میں پاکستان سے ریکارڈ ایکسپورٹرزکی شرکت متوقع
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس ر پورٹر)13جنوری 2026ء سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شروع ہونے والی چار روزہ عالمی نمائش”ہیم ٹیکسٹائل”میں ایکسپورٹرز ومینوفیکچررز کی وسیع پیمانے پر شرکت کیلئے میسے فرینکفرٹ کے پاکستان میں ذیلی ادارے نے بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں۔پاکستانی ایکسپورٹرز نے میسے فرینکفرٹ کے پاکستان نمائندہ ادارے سے براہ راست اور ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے پاکستان پویلین میں اسٹالز بک کرالئے ہیں۔توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان سے اس بات ریکارڈ تعداد میں ایگزیبیٹرز اور ایکسپورٹرز شرکت کریں گے جن میں چھوٹے وبڑے ایکسپورٹرز شامل ہیں جبکہ قوی امکان ہے کہ ہیم ٹیکسٹائل میں لیدر پروڈکٹس کیلئے قائم کئے گئے ہال میں بھی اس بارپاکستان شریک ہوگا۔ ہیم ٹیکسٹائل میںـ داخلی ڈیزائنرز ایک ہی وقت میں منصوبہ ساز، دستکار، مشیر اور ڈیزائنر ہوتے ہیں، ان میں سے بیشتر اکیلے یا چھوٹے گروپوں میں کام کرتے ہیں ،ہییم ٹیکسٹائل 2026، 13 سے 16 جنوری تک فرینکفرٹ میں منعقد ہو گا۔نمائش میںایک نیا ترتیب دیا گیا ہال کانسیپٹ جو ہدفی موازنہ ممکن بناتا ہے، وقت کی بچت کرتا ہے اور مشاورتی عمل کے لئے قیمتی تحریک فراہم کرتا ہے۔ ہالز 3.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہیم ٹیکسٹائل
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔