پیپلز پارٹی پر ہمیشہ ہی سب سے زیادہ تنقید ہوتی ہے: بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پر ہمیشہ ہی سب سے زیادہ تنقید ہوتی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات ہوئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج تقریر میں ہی تمام گفتگو کروں گا۔
علاوہ ازیں اعظم نذیر تارڑ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں آج ترمیم کے حوالے سے ووٹنگ ہوگی، اگر اس میں ترمیم کی ضرورت ہوئی تب سینیٹ میں پیش ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کہیں پر ابہام ہے تو بہتر ہے کہ اس پر بحث ہو، آج اس کو ایوان میں لے جائیں گے اور اس پر بحث ہوگی، آئین کو تبدیل کرنے کا اختیار صرف پارلیمان کے پاس ہے۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ آئینی کورٹ بھی اس کو دوبارہ نہیں لکھ سکتی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔