کالعدم ٹی ایل پی کیلیے قانونی شکنجہ مزید سخت، پنجاب حکومت کا نیا حکم نامہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
لاہور:
پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جائیدادیں اور اثاثے منجمند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جائیدادیں منجمند کرنے کے احکامات محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے۔
صوبہ بھر میں ٹی ایل پی کے نام جائیدادیں اور اثاثے منجمند کرنے کی رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کی جائے گی۔
چیئرمین سب کیبنٹ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی سرپرستی میں اس سے متعلق فیصلہ ہوا تھا۔
سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی گئی جبکہ بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ہاؤسنگ اور سیکرٹری كوآپریٹو سمیت دیگر محکموں کو مراسلے جاری کر دیے گئے۔
تحریک لبیک کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی